yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حکومت کا 10 سرکاری اداروں کی نجکاری یا ٹھکانے لگانے کا فیصلہ

Yes 1 Webmaster September 5, 2015 1 min read
Privatization
Share this:
PMLN
PMLN

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
آج جس طرح ن لیگ کی موجودہ حکومت قومی اور سرکاری اداروں پر خسارے کا الزام لگا کر اِنہیں اپنے کاروباری اور ذاتی و سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے غرض سے جلد نجکاری کرنے کا ارادہ یا فیصلہ کرچکی ہے اَب اِس صورتِ حال میں یہ کہناکچھ غلط نہ ہوگا کہ اگر یہ حکومت اپنی مدت تک قائم رہی تو وہ دن دورنہیں کہ بہت جلد سرزمینِ پاکستان پر ماضی کی طرح ایسٹ انڈیاکی طرز کی صورتِ حال پیداہوجائے گی،اور ہم بظاہر آزاد ہو کربھی ایک مرتبہ پھر سرمایہ داروں ، صنعت کاروں اور کیپٹل ازم کے دلدادوں اور اِن کے چیلوں کی غلامی میں چلے جائیں گے جن سے ہمارے اکابرین اور ہمارے پرکھوں نے آزادی حاصل کرنے کے لئے سالوں اور صدیوں جدوجہد کی تھی۔

اَب اِس منظر اور پس منظر میں ، میں یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہہ رہاہوں کہ آج جس طرح کے الیکٹرک کی نجی نااہل انتظامیہ اپنی ناقص ا ور فرسودہ اقدامات و انتظامات کے باعث عوام الناس کو پہنچائی جانے والی پریشانیوں پر ہمارے حکمرانوں ،سیاستدانوں ، احساس و احتساب اداروں کے سربراہان و اہلکاروں ،پولیس اور رینجرزکے قانون نافذ کرنے والے اعلی ٰ حکام سمیت پوچھ کچھ کرنے والے دیگر اداروں کے حکام بالااور عدلیہ کو تکنی کا ناچ نچارہی ہے اور اِن کے طلب کرنے پر اِنہیں ٹکاساجواب یہ ”ہم سوائے اپنے مالکان کے کسی صدریا وزیراعظم اور کسی حکومتی ادارے کو اپنی کوتاہیوں اور خامیوں کا جواب دینے کے اہل نہیں ہیں“دے دیاجاتاہے جس کے بعد سب کے منہ اور زبانیں بندہوجاتیںہیں اور سب آنکھیں نیچے کرکے بغلیں جھانکنے لگتے ہیں۔

آج ہمارے حکمرانوں اور مُلک میں احتساب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایک کے الیکٹرک جیسے نجی ادارے کی انتظامیہ تو سنبھالی نہیں جارہی ہے یہ اِس کے ایک ٹٹو جیسے انتظامیہ اہلکار کے سامنے بھی خود کو بے بس اور مجبور کربیٹھتے ہیں اور اِدھراُدھر پہلوبدلتے رہ جاتے ہیں اور کے الیکٹرک کی مٹھی بھر انتظامیہ اِن کے قابو سے باہر ہے اور یہ سب کو اپنی چٹکی پر رکھتی ہے اور ہر حکومتی فرمان کو ہوامیںاُڑادیتی ہے آج ایسے میں ہمارے حکمرانوں ، سیاستدانوں کوتو کے الیکٹرک کی اتنظامیہ کے سامنے اپنی بے توقیرسے سبق سیکھناچاہئے مگر اُلٹا یہ کہ حکومت رواں مالی سال مزید10اہم اور حساس سرکاری اداروں کی نجکاری یا اِنہیں اُونے پونے، بے مول بے تول جیسے کوڑیوں کے داموں ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کرچکی ہے میرے نزدیک حکومت کا یہ فیصلہ انتہائی مضحکہ خیز اور مُلک میںایسٹ انڈیا طرز کی غلامی کادورپھر رائج کرانے کے مترادف ہوگا۔

Privatization
Privatization

ہمارے وزیراعظم نوازشریف جن کا تعلق بھی کاروباری طبقے سے ہے جو کہ خود بھی مُلک اور دنیا بھرم یں ایک بڑے بزنس مین ہونے کی اچھی شہرت رکھتے ہیں اور اپنی اِسی حیثیت سے جانے اور پہنچانے جاتے ہیں اِن کی اِس تھرڈ ٹائم حکومت میںایک خبریہ آئی ہے کہ ” قومی خزانے میں اربوں ڈالرحاصل کرنے کے لئے پاکستان (وزیراعظم نوازشریف کی حکومت)آ ئی ایم ایف کی شرائط پر بغیر کسی چوں چراں کے متفق ہوگیاہے کہ وہ رواں مالی سال کے اختتام تک 10 اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کرے گا خبر کے مطابق دسمبر 2015 کے اختتام تک پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری بھی یقینی طور پر شامل ہے جس کا وزیرمملکت برائے نجکاری محمدزبیرنے دعویٰ کیاہے کہ پیپلز پارٹی سمیت مُلک کی تمام سیاسی جماعتوں نے خسارے میں چلنے والے عوامی اداروں کی نجکاری کی بھرپورحمایت کا یقین دلایاہے محمدزبیرکا کہناہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے تمام لین دین کے منصفانہ نظام اپنائے جانے پر اپنی سب سے زیادہ یقینی حمایت کا وعدہ کیاہے وزیر مملکت برائے نجکاری محمدزبیرنے انتہائی وثوق کے ساتھ کہاہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مز کے لین دین کا اسٹرکچرتو اِس ہفتے میں مکمل کرلیاجائے گا۔

اِس موقع پر چیئرمین نجکاری کمیشن نے کہا کہ اِنہوں نے قومی خزانے کو سالانہ 5سوسے 6سوارب روپے تک کے نقصان سے بچانے کے لئے اپوزیشن لیڈراور چیئرمین پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی سیدخورشیدشاہ سے مشورہ مانگاتو اُنہوں نے کہاکہ پی پی نے اپنے 5سالہ دورمیں سرکاری اداروں کو ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے لئے کئی جتن کیئے جن میں پی پی کو ایک رتی کی بھی کامیابی نہ ہوسکی لہذااِس بھاری نقصان سے بچنے کے لئے اسٹیٹس کو کے پاس آگے بڑھنے کے سواکوئی چارہ نہیں ہے جبکہ اُنہوں نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے اتصلات سے 800 ارب ڈالرزسے زائدکا طویل تنازعہ ابھی تک جاری ہے اور اُمیدہے کہ اِسے جلدحل کرلیاجائے گا“۔اَب اِس کے بعد کیارہ جاتاہے کہ مُلک میں دس اہم قومی اداروںکی نجکاری کے ساتھ ہی پھر ایسٹ انڈیاطرز کی غلامی نہ آجائے۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

اگرچہ ایک طرف اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی کاروباری خصلت کے اعتبار سے سیاسی اور کاروباری وذاتی مفادات کے لحاظ سے بھی قومی خزانہ زیادہ سے زیادہ بھرنے کے لئے رواں مالی سال اپنی نوعیت کے انتہائی اہم دس قومی اداروں کی نجکاری کرنے کے درپہ ہیں تو دوسری طرف پی پی اور پی ٹی آئی دوجماعتیں ہیں جو ایک طرف کافی عرصے سے عوام الناس کو یہ بتاتی ہیں کہ وہ ن لیگ کی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہیں اور یہ دونوں جماعتیں آخری دم تک بھرپورمزاحمت کرتی رہیںگی اور اَب پھر کیسے یہی دونوںجماعتیں اِس خبرمیں خاموشی سے حکومت کے ساتھ مل کرقومی ادارو ں کی فوری نجکاری کے فیصلوں میں بھی اپنا ساتھ دینے کی حمایت کا وعدہ کررہی ہیں۔

اَب مندرجہ بالاخبر کی روشنی میں پی پی کے خورشید شاہ اور پی ٹی آئی کے عمران خان کو عوام النا س کے سامنے اپنی اصل پوزیشن کو واضح کرنا ضروری ہوگاکہ یہ حکومت کے قومی اداروں کی نجکاری منصوبوں کے حامی ہیں یا واقعی پی پی اور پی ٹی آئی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف ہیں اور یہ جماعتیں قومی اداروں کی نج کاری رکوانے تک عوام کو دھوکہ دے کر آنکھ میں دھول نہیں جھونکیں گی اور کھلم کھلاطور پر ن لیگ اور وزیراعظم نوازشریف کے قومی اداروں کی نجکاری منصوبوں کی مخالفت کرتی رہیں گی آج اگرایسانہیں کیاتو پھر عوام کا اِن پر سے اعتبارختم ہوجائے گا۔(ختم شُد)

Azam  Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
1965 War
Previous Post چونڈہ سے شوال تک، پاک وطن کے عظیم محافظ
Next Post والد اور بہن کے بعد سونم کپور نے بھی پروڈکشن کے میدان میں چھلانگ لگا دی
Sonam Kapoor

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.