yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے بانو قُدسیہ کو خراج عقیدت

MH Kazmi November 28, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)اردو ادب کی مقبول ترین ہستی، شہرہ آفاق ناول نگار، ڈراما نویس، افسانہ نگار بانو قُدسیہ کی 92ویں سالگرہ پر انٹرنیٹ کی دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل ان کے نام کردیا۔ گوگل ماضی میں بھی پاکستان کے کئی ادیبوں، شاعروں، لکھاریوں، کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور سماجی شخصیات کو ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرتا رہا ہے۔ گوگل ہر ملک میں وہاں کی اہم شخصیات کو ان کی سالگرہ یا برسی کے موقع پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کرتا رہتا ہے۔ گوگل نے بانو قُدسیہ کا ڈوڈل 28 نومبر کا آغاز ہوتے ہی جاری کردیا تھا، جس میں شہرہ آفاق ناول نگار و ڈراما ساز کو ان کے روایتی لباس و انداز میں دکھایا گیا ہے۔ اردو ادب کو معروف ناول اور افسانے دینے والی بانو قُدسیہ نے کم عمری میں ہی لکھنا شروع کردیا تھا اور انہوں نے معروف ادیب، ناول نویس و افسانہ نگار اشفاق احمد سے جوانی میں ہی شادی کرلی تھی۔ بانو قُدسیہ متحدہ ہندوستان میں 28 نومبر 1928 کو پنجاب کے شہر فیروزپور میں پیدا ہوئی تھیں جو تقسیم ہند کے بعد بھارت کے حصے میں آیا۔ بانو قُدسیہ تقسیم ہند کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئی تھیں اور انہوں نے زندگی کے باقی ایام پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں گزارے۔ بانو قدسیہ 4 اکتوبر 2017 کو اس دنیا سے رخصت ہوئیں، تاہم وہ اپنی تخلیقات کے ذریعے آج بھی مدحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

GOOGLE, ADMIRES, REKNOWN, PAKISTANI, WRITER, AND, FICTION WRITER, BANO QUDSIA
TODAY, PEOPLE ARE VERY FOND OF READING BANO QUDSIA

بانو قُدسیہ اور اشفاق احمد کی جوڑی کا شمار ادبی دنیا کی معتبر ترین جوڑیوں میں ہوتا تھا اور دونوں نے اردو ادب کو لازوال کتابیں دیں۔ بانو قُدسیہ نے مجموعی طور پر 30 سے زائد ناول اردو ادب کو دیے جن میں راجہ گدھ، ایک دن شہرِ بے مثال، توجہ کی طالب، حوّا کے نام، مردِ ابریشم، موم کی گلیاں، تماثیل، آتش زیرپاء سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہیں لوگ پیار و ادب سے بانو آپا بھی بلاتے تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی ہر تصنیف عورت کے گرد نہیں بلکہ عورت کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔ بانو قدسیہ نے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے ڈرامے بھی لکھے جب کہ انہوں نے نان فکشن تصانیف بھی تخلیق کیں۔ اگرچہ ان کے زیادہ تر ناول اردو ادب کے بہترین ناولوں میں شمار ہوتے ہیں، تاہم ان کے ناول راجہ گدھ نے سب سے زیادہ کامیابی بٹوری اور اس ناول کی کامیابی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

بانو قدسیہ کے اس شہرہ آفاق ناول کی مرکزی کردار’’سیمی شاہ‘‘ تھی، جس کا تعلق اشرافیہ سے تھا۔ ایک کردار آفتاب تھا، وہ بھی اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھتا تھا، جس پر سیمی شاہ مر مٹی تھی۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ایک کردارنعیم کا تھا، جو اپنی سوچوں کے ملبے تلے دفن تھا، پھر پروفیسر سہیل کا وہ کردار تھا جو ناول کے آغاز پر اپنی کلاس میں یونیورسٹی کے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے فرد اورمعاشرے کے تعلق پر نفسیاتی پہلوؤں سے تجزیانہ گفتگو کرتے ہوئے قاری کے دل کو موہ لیتا ہے۔

اس طرح کے بے شمار کردار اور موضوعات اس ناول میں بکھرے ہوئے ہیں، جن کو پڑھتے ہوئے آپ کہیں گم ہوجائیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اوآئی سی، وزیرخارجہ کی یو اے ای اور سوڈان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات
Next Post وزیر خارجہ نے اماراتی ہم منصب سے ملاقات میں ویزوں کے اجرا کا معاملہ اٹھا دیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.