yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اچھائی اور انسانی سوچ کے زاویے

Yes 2 Webmaster February 14, 2016February 14, 2016 1 min read
Human Thinking
Share this:
Robbers
Robbers

تحریر : مدیحی عدن
کسی گاؤں میں چور ڈاکوؤں کا ایک گروہ رہتا تھا ، ان کا کام ہوتا تھا شہر جا کر لوٹ مار کرنا ، ڈھیر سارا مال حاصل کرنا اور گاؤں آ کر اس  مال سے یتیم بچیوں کی شادی کروانا ، غریبوں مسکینوں  کو کھانا کھلانا۔ کیا آپ کی نظر میں انکا یہ عمل نیکی میں آتا ہے …؟؟؟

ہمارے معاشرے  میں آپ نے یقینا  جسم فروش عورتوں کے بارے میں تو سن رکھا ہو گا . یہ عورتیں عمرہ،  حج ، زکو’ة کے کام کرتی نظر آئیں گی ، زکو’ة اور صدقات کے کاموں میں  یہ  پیش پیش ہونگی . اور سب نیک کام اس پیسے سے کر رہی ہوں گیئں۔ کیا آپ کی نظر میں ان کا  یہ کام نیکی کے عمل میں آتا ہے ؟ آپ نے اس معاشرے میں بہت سے پانچ وقت نمازی ، روزہ اور دیگر فرائض  پابندی سے ادا کرتے  لوگ دیکھیں ہوں گے ، لیکن عام دنیاوی معاملات میں انتہا درجے کے جھوٹے بد اخلاق ، لین دین میں انتہائی چور۔۔۔ کیا آپ کی نظر میں ان کا یہ عمل نیکی میں آتا ہے ؟

اوپر ایک ہی سوال کو میں نے تین طرح کے طبقات کی مثال دے کر پوچھا . اصل میں ہمارے معاشرے  میں ہر طبقے  کے لوگوں میں نیکی کی اپنی ہی  ایک  تعریف پائی جاتی ہے . ہر کسی نے نیکی کی اپنی  ایک  درجہ بندی کر رکھی ہے ، آپ کے خیال میں کیا یہ  ٹھیک ہے …؟؟؟ اگر جواب “ہاں” ہے تو مطلب آپ ٹھیک سمجھتے ہیں چور ڈاکوؤں کی لوٹ ما ر کو ، کیوں کہ اس پیسے سے کام تو وہ نیک ہی  کر رہے ہوے نا . آپ ٹھیک سمجھتے ہیں جسم فروش عورتوں کو۔ اور اگر جواب “نہیں ” ہے تو پھر نیکی ہے کیا..؟؟؟

Human Thinking
Human Thinking

کیا تعریف ہے نیکی کی ؟ نیکی کا  معیار انسانوں یا طبقات نے ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔ ایک طبقہ اٹھ کے کہتا ہے میری نظر میں نیکی صرف نماز ، روزہ اور حج  ہے۔ ایک کہتا ہے میری نظر میں نیکی اپنے لوگوں کی مدد کرنا ہے ، نماز وغیرہ بندے اور الله کا ذاتی معاملہ ہے۔ ایک طبقہ کہتا  ہے فلاحی کام کررہے ہیں نہ کیا ہوا جو نماز نہ پڑھی۔ ایک کہتا ہے کہ میں پکا سچا مسلمان باکی سب کافر۔

اگر اسی طرح ہر انسان یا ہر طبقہ نیکی کی ایک حد مقرر کرنے لگ گیا تو وہ نیکی تو اس طبقے میں ان کی سوچ کی بنائی ہوئی نیکی ہو گی۔ اب سمجھ آیا مسلمان یا خاص  طور پر پاکستانی مسلمان اتنی الجھنوں کا شکار کیوں ہیں۔ اصل میں نیکی ہے کیا ..؟؟ یہ سوال اب سب کے دلوں میں پیدا  ہو رہا ہو گا ، تو میری بات یاد رکھئے  اگر آپ واقع  مسلمان ہیں تو نیکی وہ نہیں جو آپ کے ذہن نے سوچی  یا  میرے ذہن نے اسکو نیکی سمجھ لیا۔اصل نیکی الله نے بتائی ہے انسانوں  کو۔۔۔

نیکی کا معیار الله نے مقرر کیا ہے انسانوں کے لئے ، اس میں انسانوں کو الجھنے کی ضرورت نہیں . یہ بالکل  ایسا ہی ہے کہ آپ کسی ملک میں رہیں ، تو وہاں کے کچھ قوانین ہیں جن کی پیروی کرنی ہی کرنی ہے ، ورنہ آپ کو اچھا شہری نہیں ما نا جاے گا . اب کبھی ایسا ہوا ہے کہ اُس ملک میں رہ کر بستی والوں نے اپنے قوانین نکال لئیے ہوں  اور کہا ہو  کہ ملک کے  قوانین کو ماننے کی ضرورت نہیں ، بس ھمارے قوانین  مان لو .ساتھ والی ایک اور بستی نے اپنے قوانین بنا لئے ہوں . اگر ایسا ہونے لگ جائے تو سب اپنے مفاد کے لیے اپنی اپنی حد مقرر کر لیں ، پھر فائدہصرف خود کو ہو یا دو چار لوگوں کی ذات کو ہو ، بیشک پوری قوم کو نقصان  ہو ،  ظلم ہوتا ہے تو ہو۔۔یہ ٹھیک نہیں ہے۔۔۔

ساری  اچھائی مشرق  و مغرب کی طرف منہ کرنے میں ہی  نہیں  بلکہ حقیقتا ً اچھا وہ شخص ہے جو الله پر ، قیامت  کے دن  پر ،  فرشتوں پر ، کتاب الله   پر  اور نبیوں پر  ایمان رکھنے والا ہو . جو مال سے محبت کرنے کے باوجود قرا بت داروں ، یتیموں ، مسکینوں ، مسافروں، اور سوال کرنے و الوں  کو دے . غلاموں کو آزاد کرے، نماز کی پابندی  اور  زکوۃ کی ادائیگی کرے ، جب وعدہ کرے تبھی اسے پورا کرے۔

تنگدستی ، دکھ درد اور لڑائی  کے وقت صبر کرے  . یہی سچے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں۔ یہاں پہ  الله نے  سب سے پہلے “ایمان ” کو بنیاد بنایا ہے . انسانی دل سے معاملہ  شروع ہوا . دل جو کے بہت بڑا محور ہے انسانی  سوچ اور عمل کا ، اس میں ایمان   پیدا  اور مضبوط کرنے کی بات  آئی . پھر بات فورا ًً معاشرے  پر آئی۔

Helping People
Helping People

دوسروں کی مدد ، معاشرتی نظام جس میں غریبوں ، مسکینوں، ضرورت مندوں کی مدد ، پھر  بات عبادت پر آئی یعنی ذا تیات پہ آئی، یعنی ایک فرد  پر کہ اب نماز ، روزہ بھی  صبر بھی، مطلب اپنا معاملہ بھی اپنے الله کے ساتھ صحیح رکھنا اور اور لوگوں کی بھی حق تلفی نہ کرنا . انسانوں کے ساتھ بھی معاملات درست ہوں٫ الله نے کتنا متوازن رکھا سب کا معاملہ ، کیا انسانوں سے ایسا ہو سکتا تھا ، یا ہوا …؟؟؟؟ ذرا سوچیں اور خود فیصلہ کریں آپ۔

تحریر : مدیحی عدن

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے سامنے وزیر مملکت بھی بے بس
Next Post کراچی: سوائن فلو کا شکار ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.