yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

ترجمان القرآن، سورة الملک مکی 67

Yes 2 Webmaster August 1, 2015August 1, 2015 1 min read
Surat Mulk
Share this:
Surat Mulk
Surat Mulk

تحریر : شاہ بانو میر
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور رحم فرمانے والا ہے
نہایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے ہاتھ میں(کائنات کی سلطنت) ہے٬ اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے٬ جِس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا٬ تا کہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے٬ تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے٬ اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی٬جِس نے تہہ بر تہہ آسمان بنائے ٬ تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربتگی نہ پاؤ گے پھر پلٹ کر دیکھو تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟ بار بار نگاہ دوڑاؤ تمہاری نگاہ تھک کر نامُراد پلٹ آئے گی٬ ٬ہم نے تمہارے قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے٬ اور انہی شیاطین کو مار بھگانے کاذریعہ بنادیا ہے٬ اِن شیطانوں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ ہم نے مہیا کر رکھّی ہے٬جِن لوگوں نے اپنے ربّ سے کُفر کیا ہے۔

ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے٬ اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانہ ہے ٬ جب وہ اُس میں پھینکے جائیں گے٬تو اِس کے دھاڑنے کی ہولناک آوازیں سُنیں گے٬ اور وہ جوش کھا رہی ہوگی٬ شدتِ غضب سے پھٹی جاتی ہوگی٬ ہر بار جب کوئی انبوہ اس میں ڈالا جائے گا٬ اُس کے کارندے اُن لوگوں سے پوچھیں گے٬ “”””کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا”””” وہ جواب دیں گے ہاں خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا ٬ مگر ہم نے اِسے جھُٹلا دیا٬ اور کہا کہ اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو٬ اور وہ کہیں گے کہ کاش ہم سنتےیا سمجھتے تو آج اِس بھڑکتی ہوئی آگ کے سزاواروں میں شامل نہ ہوتے۔

اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے٬ لعنت ہے اُِن دوزخیوں پر٬ جو لوگ بے دیکھے اپنے ربّ سے ڈرتے ہیں٬ یقینا اُن کے لئے مٰغفرت ہے ـ اور بڑا اجر ٬ تم خواہ چُپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے٬ (اللہ کے لیے یکساں ہے ) وہ تو دِلوں کے حال تک جانتا ہے٬ کیا وہی نہ جانے گا جِس نے پیدا کیا ہے ؟ حالانکہ وہ باریک بین اور با خبر ہے٬ وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو تابع کر رکھا ہے٬ چلو اس کی چھاتی پر اورکھاؤ خُدا کا رزق٬ اُسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے۔

کیا تم اِس سے بے خوف ہو وہ جو کچھ آسمان میں ہے٬ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور یکایک یہ زمین ہچکولے کھانے لگے؟ کیا تم اِس سے بے خوف ہو٬ وہ جو آسمان میں ہے٬ تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے؟ پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری تنبیہہ کیسی ہوتی ہے٬ ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں٬ پھر دیکھ لو میری گرفت کیسی سخت تھی ـ٬ کیا یہ لوگ اپنے اوپر اُڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے٬؟ رحمان کے سوا کوئی نہیں جو ان کو تھامے ہوئے ہ ٬وہی ہر چیز کا نگہبان ہے٬ بتاؤ آخر وہ کونسا لشکر تمہارے ربّ کے پاس ہے جو رحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ مُنکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں٬ یا پھر بتاؤ!! کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے۔

اگر رحمٰن اپنا رزق روک لے؟ دراصل یہ لوگ سرکشی اور حق سے گریز پر اڑے ہوئے ہیں٬ بھلا سوچو جو شخص منہ اوندھائے منہ چل رہا ہو٬ وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے٬ یا وہ جو سر اٹھائےسیدھا ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو؟ اُن سے کہو اللہ وہی ہے ٬ جِس نے تمہیں پیدا کیا٬ تم کو سننے اور دیکھنے کی طاقتیں دیں٬اور سوچنے سمجھنے والے دِل دیے٬ مگر تم کم ہی شکرادا کرتے ہو٬ اِن سے کہو٬ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا ہے٬اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے٬ یہ کہتے ہیں کہ اگر تم سچّے ہو تو بتاؤ یہ وعدہ کب پورا ہوگا؟ کہو اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے٬ “””میں تو بس صاف صاف خبردار کرنے والا ہوں “””پھر جب یہ اُس چیز کوقریب دیکھ لیں گے٬ تو اُن سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے۔

جنھوں نے اِنکار کیا ہے ـ اور اُس وقت اُن سےکہا جائے گا٬ یہی ہے وہ چیز جس کے لیے تم تقاضے کر رہے تھے٬٬ ان سے کہو کبھی تم نے یہ سوچا کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کردے٬ یا ہم پر رحم کرے٬ کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے گا٬اِن سے کہو وہ بڑا رحیم ہے٬ اُسی پر ہم ایمان لائے ہیں٬ اور اُسی پر ہمارا بھروسہ ہے٬ عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا٬ کہ صریح گمراہی میں پڑا ہوا کون ہے٬ اِن سے کہو ٬ کبھی تم نے یہ سوچا کہ اگر تمہارے کنوؤں کا پانی زمین میں اتر جائے ـتو کون ہے جو اس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں تمہیں نکال کرلا دے گا۔

Shahbano Mir
Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Altaf Hussain
Previous Post ایم کیو ایم کی ڈیلاس میں 3 روزہ کنونشن کی تیاریاں مکمل، رہنمائوں کی آمد شروع
Next Post ملک بھر میں ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ہڑتال، تاجر برادری 2 دھڑوں میں تقسیم
Traders Strike

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.