yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خالق سے محبت کا رشتہ

F A Farooqi March 16, 2016 1 min read
Allah
Share this:
Difficulties
Difficulties

تحریر: رانا اعجاز حسین
جب کبھی رات کو ہم سونے کے لئے بستر پر لیٹیں تو چند ساعتوں کے لئے ہمیں غور کرنا چاہئے کہ زندگی میں جب جب ہمیں مشکلات اور پریشانیوں نے آگھیرا اور ہم مایوس ہو گئے اور ہم نے سوچ لیا کہ اب تو ہماری ہلاکت ہی ہے ، کہ اس مشکل اور پریشانی سے نجات ممکن نظر نہیں آتی ۔۔۔پھر ہمیں کس نے اس پریشانی سے نجات دی …؟ پھر کس کی رحمت سے ہم سے یہ مشکل وقت ختم ہوا…؟

اللہ رب العزت کے احسانات کو یاد کرکے ہی ہم اللہ رب العزت کے احسان مند بندے بن سکتے ہیں۔افرا تفری کے اس دور میں اطمنان بخش زندگی کے لئے ضروری ہے کہ بندے کا رب تعالیٰ سے محبت کا رشتہ قائم ہو۔ رب تعالیٰ تو اپنے بندوں سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ بندے کے دل میں بھی خالق کائنات کی محبت سب سے زیادہ ہو، تب ہی وہ احکامات خداوندی کو بہتر طور پر بجا لاکر کامیاب اور اطمنان بخش زندگی بسر کرسکتا ہے۔ بندے کی خالق سے محبت کے لئے ضروری ہے کہ وہ رب تعالیٰ کی توحید کا اقرار کرے۔ توحید اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ رب العزت اس ساری کائنات کا واحد خالق حقیقی ہے، اس کا کوئی شریک، ثانی و ہمسر نہیں، اور ساری کی ساری حمد و ثناء اسی وحدہ لاشریک ، کل شئیٍ قدیر کے لیے ہے۔

Allah
Allah

حید یعنی اللہ رب العزت کی وحدانیت کی گواہی پورے اسلام کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، جس کسی نے سچے دل سے اور سوچ سمجھ کر اللہ رب العزت کے وحدہ لا شریک ہونے کی شہادت دی اور شرک سے بچارہا اس شخص کی زندگی مکمل طور پر دین اسلام کے مطابق ہوگی۔ کیونکہ جب کسی شخص کی گواہی یہ ہو کہ ہر چیز کا خالق اللہ تعالیٰ ہے، وہی عطا کرنے والا ،روکنے والا ہے، ہدایت دینے والا ہے ،اللہ کے سوا کوئی عطاء کرنے والا نہیں، اور نہ اس کے سوا کوئی نفع دینے والا ہے، تو اس طرح ہر ضرورت کے وقت اس کے ذہن میں اللہ تعالیٰ ہی کی یاد آئیگی اور اس کے تمام احکام بھی یاد آئینگے۔

بے شک اللہ تعالیٰ واحد ویکتا ہے نہ اس نے کسی کو جنا، نہ وہ جنا گیا ، نہ اس کا نہ کوئی مقابل ہے نہ نظیر، نہ مثال، نہ تمثیل ،نہ عکس ،اللہ رب العزت کی ذات اور صفات میں اس کا کوئی شریک نہیں۔ہر پل ہر جگہ اللہ تعالیٰ موجود ہے،واحد ہے، قادر ہے، علیم ہے،خبیر ہے،غالب ہے، رحیم ہے۔ ارادہ کرنے والا ہے، سمیع ہے، بزرگ و برتر ہے۔ بلند و بالا ہے، دیکھنے والا ہے، زندہ، باقی رہنے والا ہے، بے نیاز ہے، علم کے ساتھ حلم رکھتا ہے۔ اپنی قدرت کے ساتھ قادرہے۔

Muhammad-PBUH
Muhammad-PBUH

کوئی چیز اس کی قدرت سے باہر نہیں، کوئی پیداوارِ فطرت اس کے حکم سے باہر نہیں، اس کے علم سے کوئی چیز غائب نہیں، وہ جیسا چاہے کرے، اس کے فعل پر ملامت نہیں، ، اس کے سب اچھے نام اور بلند و بالا صفات ہیں۔ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ بندے اس کے حکم کے سامنے عاجزی کرتے ہیں۔ اس کی حکومت کے اندر وہی ہو سکتا ہے۔ کائنات میں جو کچھ امور آتے رہتے ہیں، سب کا خالق وہی ہے۔ اسی نے قوموں کی طرف رسولوں کو بھیجا ہے، اسی نے ہمارے پیارے نبی سر کار دو عالم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کو آخری رسول بنا کر بھیجا ہے۔

جب اللہ تعالیٰ کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا ہوگی تو ہمیں زندگی کی حقیقی راحتیں میسر آئیں گی، اور ہر چھوٹی سے چھوٹی خوشی بھی ہمارے لئے خوشگوار ثابت ہوگی۔ جب کسی بندے کے دل میں خالق کی حقیقی محبت پیدا ہوجاتی ہے تو وہ مخلوق میں کسی کا سردار بننا بھی پسند نہیں کرتا کیونکہ اس کی نظر میں بڑائی کا تصور صرف اللہ تعالیٰ کیلئے ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمیں خالق سے خالص محبت نصیب فرمائے، جو ہمارے دلوں کو نور ایمانی سے بھردے ، اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کو تا حیات سلامت رکھے ، اور اپنے احکامات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نورانی طریقوں پر عمل کرنے والا بنائے۔آمین۔

Rana-Aijaz-Hussain
Rana-Aijaz-Hussain
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Obeying-Muhammad
Previous Post زندگی کی کامیابی کا راز اتباع محمدی میں ہی ہے
Next Post جھوٹا پرچہ درج کرنے پر سابقہ ایس ایچ او بلا کر ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.