yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لڑکیاں بنیں عہدے دار؛ 11 اکتوبر کو انہیں ایک دن کے لیے اہم ذمہ داریاں دی گئیں

MH Kazmi October 17, 2016 1 min read
Girls become official, the responsibilities given to them for a day on October 11
Share this:
Girls become official, the responsibilities given to them for a day on October 11
Girls become official, the responsibilities given to them for a day on October 11

جہاں صنف نازک پر ظلم و زیادتی کی تاریخ بہت قدیم ہے، وہیں اس کے عزم و ہمت کی داستان بھی ماضی کے دریچوں سے دکھائی دیتی ہے۔ لڑکی کو پیدا ہوتے ہی دفن کر دینا، بیٹی اور بیٹے میں تفرق، انہیں تعلیم سے دور رکھنا، ان کی چھوٹی عمر میں شادی کر دینا اور دیگر کئی زیادتیاں روا رکھی جاتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے لڑکیوں کے حقوق اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے 11 اکتوبر کو لڑکیوں کا بین الاقوامی دن قرار دیا گیا۔ اس دن کو لڑکیوں کے نام سے منسوب کرنے کے لیے کینیڈا کی گورنمنٹ کے ساتھ ساتھ پلین انٹرنیشنلی نامی تنظیم کا بھی بہت اہم کردار ہے۔ اس تنظیم کا یہ کہنا ہے کہ اس طرح لڑکیوں میں آگاہی پیدا کی جا سکے گی، ان میں اپنے حقوق کے حوالے سے شعور بیدار ہوگا، تاکہ لڑکیاں اپنے آپ کو کم زور نہ سمجھیں۔ وہ جو چاہتی ہیں، اسے حاصل کریں اور اس کی جستجو میں لگی رہیں۔ اس دن کو منانے کے لیے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باقاعدہ طور پر قرارداد پیش کی گئی۔

یہ قرارداد کینیڈا کی وزیر رونا ایمبروز  نے جمع کرائی رونا ایمبروز  کینیڈا میں خواتین کے حقوق کے لیے کافی متحرک ہیں۔ اس کے لیے کینیڈا کی طرف سے 19 دسمبر 2011ء کوخواتین اور لڑکیوں کا ایک وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کمیشن کے سامنے پیش ہوا۔ اس قراداد کو منظور کرنے کے لیے جنرل اسمبلی میں رائے شماری کام یاب ہوئی اور  11 اکتوبر کو لڑکیوں کا عالمی دن منانے کا اعلان کر دیا گیا۔

سب سے پہلے کینیڈا میں ہی لڑکیوں کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوئے۔ پہلے سال 2012ء  میں چھوٹی عمر میں لڑکیوں کی شادی کی روک تھام کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا اورمختلف سماجی شخصیات، گھریلوخواتین، اسکول کی بچیوں اور اساتذہ کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔  2013ء میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے آگاہی کی مہم چلائی گئی۔ 2014ء میں بھی اس دن کو مدِنظر رکھتے ہوئے لڑکیوں پر تشدد کے حوالے سے پرگرام منعقد کیے گئے، جب کہ 2015ء میں آج کی لڑکی 2030ء  میں کیسے طاقت وَر بن سکتی ہے؟ اس حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔

آہستہ آہستہ دیگر ممالک میں بھی لڑکیوں کے عالمی دن کے لیے تقریبات منعقد کی جانے لگیں۔ ان میں سے زیادہ تر تقریبات اقوامِ متحدہ کی طرف سے ہی منعقد کی جاتی ہیں۔ بھارتی شہر ممبئی میں کنسرٹس کیے جاتے ہیں، آسٹریلیا میں بھی مقامی تنظیمیں اس حوالے سے بہت سی تقریبات کا اہتمام کرتی ہیں۔ جنوبی افریقا میں لڑکیوں کا فٹ بال میچ کروایا جاتا ہے، جس میں لڑکیوں کو ٹی شرٹس تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ جیتنے والی ٹیم کو انعامی رقم بھی دی جاتی ہے۔

اس سال لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر 11 اکتوبر کو دنیا بھر کے 50 ممالک میں صدارتی اور دیگر 200 اہم انتظامی عہدے لڑکیوں نے سنبھالے۔ تھائی لینڈ سے جزیرہ تیمور اور بنگلا دیش سے کینیڈا تک دنیا بھر میں صدر، مختلف شہروں کے میئر، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ٹی وی میزبانوں کے یہ عہدے لڑکیوں کے سپرد کیے گئے۔ اس مشق کا مقصد انصاف اور مساوات کے لیے ان کی آواز کو بلند آہنگی سے پیش کرنا ہے۔

نیپال کی پہلی خاتون صدر بندیا دیوی بھنڈاری نے ایک ہفتہ قبل ہی اس دن کے لیے منظر نامہ تیار کر لیا، جب کہ ان کی پیروی کرتے ہوئے ان کے بعد دیگر بہت سی معاشی، سماجی اور انتظامی شعبوں سے متعلق اہم مناصب پر تعینات شخصیات بھی لڑکیوں کو ذمہ داریاں دینے کی خاطر اپنے آپ کو ایک دن کے لیے اپنے اپنے منصب سے الگ کر لیا۔

اس طرح لڑکیاں ان مقامات اور مناصب پر کام کرسکیں، جن مقامات اور مناصب پر انھیں شاذ ونادر ہی دیکھا جاتا ہے۔ اس علامتی اقدام کے ذریعے لڑکیاں دراصل حکومتوں پر زور دے رہی ہیں کہ وہ ان رکاوٹوں کو ختم کردیں گی، جو کروڑوں لڑکیوں کو ان کے حقوق دینے میں مزاحم ہیں۔دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں جہاں لڑکیوں کو خاص مقام اور حیثیت حاصل ہو۔ اس اقدام کے ذریعے لڑکیاں دنیا کو ایک خاص پیغام بھی دیں گی کہ وہ کسی بھی معاملے میں لڑکوں سے کم نہیں، بلکہ ان کے شانہ بہ شانہ چل سکتی ہیں۔ اگر انہیں اناہمعہدوں پر فائز کر دیا جائے، تو وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکتی ہیں۔ یہ ترکیب پلین انٹرنیشنل تنظیم کی سی ای او   نے پیشکی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے سے لڑکیاں اپنے آپ کو دنیاکےسامنے منوا سکتی ہیں اور اپنے حقوق حاصل کر سکتی ہیں۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Adnan Sami Khan better than you!
Previous Post آپ سے بہتر تو عدنان سمیع خان ہیں!
Next Post مکڑیوں کے کان نہیں ہوتے لیکن وہ پھر بھی سن سکتی ہیں
Spiders are not mine, but he could hear again

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.