yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

غوث اعظم رحمتہ اللہ علیہ کی شان

Yes 1 Webmaster January 25, 2016January 25, 2016 1 min read
Ghous-e-Azam
Share this:
Ghous-e-Azam
Ghous-e-Azam

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
اہل بغداد حیرت سے شیخ صدقہ بغدادی کو دیکھ دہے تھے جو بآواز بلند دنیا و مافیا سے بے خبر ایک ہی بات کہے جا رہے تھے کہ ایسا کوئی نہیں ہے جو مجھ جیسا ہے۔ عالم ِ جذب و سکر میں وہ خود سے اور اہل دنیا سے بھی بے خبر ہو چکے تھے جذب اور حال ان پر طاری تھا اور وہ بار بار یہی کلمات دہرائے جا رہے تھے۔ ان کے الفاظ کی باز گشت آخر کار خلیفہ وقت تک بھی پہنچ گئی آپ کے کلمات کی سزا کے طور پر شرعی حد کے تحت آپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا لیکن پھر اہل بغداد نے جو منظر دیکھا اُسے دیکھ کر وہ تصویر حیرت بن گئے جیسے ہی جلاد نے شیخ صاحب کا سر قلم کر نے کے لیے ہا تھ کو حرکت دینا چاہی تو اُس کا بازو شل ہو کر جیسے پتھر کا ہوگیا ہو جلاد جیسے سنگی مجسمہ بن گیا ہو وہ بے حس و حرکت کھڑا تھا جیسے پتھر کا مجسمہ ہو۔

اب اہل بغداد پر شیخ صدقہ کی روحانی جلالت کا رعب بیٹھ چکا تھا سرکاری اہل کاروں نے خلیفہ کر جا کر سارا ماجرا سنایا تو خلیفہ وقت خود چل کر شیخ صدقہ کے پاس آیا اور جھک کر معافی کا خواستگار ہوا اور فوری طور پر عزت و احترام سے آپ کی رہا ئی کا حکم دیا۔ شیخ صدقہ عالم جزب میں دنیا و مافیا سے بے خبر تھے وہ قید خانے سے نکل کر بغداد کی گلی کوچوں میں آگئے ۔ یہاں پر شیخ صاحب نے حیران کن منظر دیکھا کہ ہزاروںلوگ عقیدت و احترام سے ایک مدرسے کی جانب رواں دواں ہیں۔

شیخ صدقہ بھی اِس قافلے میں شامل ہو کر مدرسے کی طرف چلنے لگے۔ وہ چلتے جا رہے تھے اور زبان ہر وہی کلمات جا ری تھے کہ ایسا کو ئی نہیں جو میرے جیسا ہو اِس وقت کو ئی بھی ایسا نہیں ہے جو میرے ہم پلہ ہو اِسی حالت ِ جذب میں وہ قافلے کے ہمراہ مدرسے میں داخل ہو گئے۔ جیسے ہی وہ اِس مدرسے میں داخل ہو ئے تو اچانک انہیں لگا جیسے اُن کے اندر سے کو ئی چیز نکل گئی ہو اور وہ عالم ہوش میں آ گئے مدرسے میں درود و سلام تسبیح و تہلیل کی آوازیں گو نج رہی تھیں مدرسے کے درو دیوار سے بھی ایسی ہی وجد انگیز آوازیں آرہی تھیں اور پھر اچانک حاضریں پر ایک عقیدت بھرا سکو ت طاری ہو گیا تمام حاضرین کی نظریں ایک سمت اٹھی ہوئی تھیں شیخ صدقہ نے بھی اُدھر دیکھا تو کیا منظر دیکھتے ہیں کہ مدرسے کے حجرے سے ایک دبلے پتلے نو رانی بزرگ بر آمدہو ئے ہیں درمیا نہ قد گندمی رنگ اور چہرے پر ہزاروں چاند ستاروں کا ملکوتی نور پھیلا ہو ا ہے۔

Sheikh Abdul Qadir Jilani Shrine
Sheikh Abdul Qadir Jilani Shrine

اُن بزرگ کے چہرہ انور کو دیکھتے ہیں ہزاروں عقیدت مندوں نے اپنے دامن چاک کر ڈالے آنے والے بزرگ جدھر نظر اٹھاتے رنگ و نور کی برسات برساتے جا تے لوگ دیوانہ وار آپ کو دیکھکر تڑپ رہے تھے۔ یہ منظر شیخ صدقہ کے لیے بہت حیران کن تھا شیخ صدقہ حیرت کے سمندر میں غرق یہ سوچے جا رہے تھے کہ آنے والے بزرگ نے ابھی نہ کو ئی کلام کیا اور نہ ہی قاری صاحب کو قرآت کاحکم دیا پھر لوگوں میں اتنا زیادہ ردِ عمل کیوں ہوا ابھی شیخ صدقہ انہی خیالوں میں گم تھے کہ آنے والے بزرگ نے ایک نظر بھر کر شیخ صدقہ کو دیکھا اور پر جلال آواز میں کہا میرا ایک مرید صرف ایک قدم میں بیت المقدس سے یہاں آگیا ہے اُس نے میرے ہا تھ پر تو بہ کی ہے گریباں چاکی دراصل اُسی کی ضافت ہے آنے والے بزرگ کی آواز کے جلال سے شیخ صدقہ کے حواس گم ہو چکے تھے۔

انہوں نے دل میں سو چا جو شخص ایک ہی قدم میں بیت المقدس سے بغداد پہنچ جا ئے و ہ اس بات سے توبہ کر تا ہے روحانیت کے اِس مقام پر فائز بندے کو بھلا پیر کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے اِسی دوران ایک بار پھر آنے والے بزرگ کی با رعب آواز نے فضائوں میں ارتعاش پیدا کیا اور حاضر ین اور شیخ صدقہ کی سماعتوں میں شگاف ڈالے جو شخص وقت کی لگام کھینچنے پر قادر ہو نے کے باوجود مُجھ سے رجوع نہ کرے تو وہ اِس امر کا محتاج ہو تا ہے کہ میںاُسے راہ حق دکھائوں اور پھر آنے والے بزرگ منبر پر کھڑے ہو کر بولنا شروع ہو ئے آپ کی با رعب آواز چاروں طرف گونج رہی تھی آپ فرما رہے تھے میری تلوار مشہور ہے میری کمان چلّے پر اور میرا تیر کمان پر چڑھا ہوا ہے میرا تیرصائب اور میرا نیزہ بے خطا ہے میرا گھوڑا زین کسا ہوا ہے اور میں رب ذولجلال کی روشن آگ ہوں وہ سمندر ہو ں جس کا کو ئی کنارہ نہیں ہے میں صبر میں رہ کر بھی کلام کر نے والا ہوں۔

میں محفوظ ہوں اور ملحوظ ہو ں اے پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں تمہارے پہاڑ ٹوٹ گئے گر جا والو ! تمہار ے گر جا گھر گئے تم خدا کی طرف آئو میں خدا کے احکامات میں سے ایک ہوں اور سنو میں وہ ہوں جس سے ایک دن اور ایک رات میںستر دفعہ کہا جا تا ہے کہ ہم نے تجھے اپنے لیے پسند کیا تا کہ تُو ہماری آنکھوں کے سامنے پرورش پائے۔

منبر پر کھڑے بزرگ کی پر جلال آواز گو نج رہی تھی اُن کی ہیبت اور جلال کا یہ عالم تھا ہزاروں لو گوں کی موجودگی کے با وجود کسی کے سانس لینے کی آواز تک نہ آرہی تھی لوگ حیرت و سکوت میں سنگی مجسموں کا روپ دھارے بیٹھے تھے۔ جیسے اُن کے جسموں سے روحیں پرواز کر گئی ہوں ۔ ہوا میں فضا بھی دم بخود بے حس و حر کت ہو چکی تھیں کہ کہیں بے ادبی نہ ہو جائے۔۔

پھر اہل بغداد نے ایک اور منظر دیکھا شیخ صدقہ جو بار بار اپنی بڑائی کا دعوی کر رہے تھے ایک دم حرکت میں آئے اور دیوانوں کی طرح ہجوم کو چیر تے ہو ئے منبر کی طرف دوڑنے لگے شیخ صدقہ لوگوں کی موجودگی سے بے خبر گر تے اٹھتے دیوانہ وار منبر تلک گئے اور بزرگ کے قدموں پر سررکھ کر بے ہو ش ہو گئے وعظ دینے والے بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی تھے جن کے حسن و جمال کے سامنے کو ئی دوسرا ولی آج تک نہ ٹھہر سکا جو عروج اور شہرت مالکِ ارض و سما نے شیخ عبدالقادر جیلانی کو عطا کی وہ کسی اور بزرگ کے حصے میں نہ آئی ایسی لا زوال شہرت جیسے قیا مت تک اندیشہ زوال نہیں، اہل حق کی پو ری جما عت میں جو شہرت اور محبوبیت آپ کے حصے میں آئی وہ کسی اور کو نہ مل سکی۔

Aulia Allah
Aulia Allah

آپ کا وجود اسلام کے لیے نئی زندگی کے مترادف تھا جس نے اجڑے دلوں کے قبرستان میں نئی زندگی ڈال دی آسمان تصوف پر باقی اولیا ستاروں کی مانند ہیں تو آپ اکلوتے چاند ہیں اولیا کی جماعت کو اگر ستاروں کا ہا ر تصور کیا جا ئے تو اِس خوبصورت مالا کا چاند آپ ہیں روحانیت کو اگر ایک چراغ سے تشبیہ دی جا ئے تو اِس چراغ کی لو آپ ہیں۔

آپ کو قدرت نے حلقہء صوفیاء میں سب سے بلند مقام پر فائز کیا آپ کے سحر خطابت کی ایک دنیا اسیر تھی آپ جیسے ہی مسند تلقین پر جلوہ افروز ہو کر خطاب فرماتے تو ستر ہزار لوگوں کا اجتماع سکوت کا شکار ہو جا تا کسی کو سرگوشی تک کا ہوش نہ رہتا نہ کسی کو کھانسنے کا ہوش رہنا یوں محسوس ہو تا جیسے لوگوں کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں جن کے اڑ جانے کے خوف سے لوگ چپ سادھے ہو ئے ہیں آپ کے افکار اور ملفو ظا ت کو قلمبند کر نے کے لیے چار پانچ سو دواتیں مجلس میںلا ئی جاتیں۔

آپ کے جملے منہ سے نکل کر ہو ا میں تحلیل نہیں ہوتے تھے بلکہ تیر بن کر دل میں کھُب جا تے تھے ۔ آپ کے وعظ کے وقت لوگوں پر سحر طاری ہو جا تا آپ کے وعظ کی تاثیر کا یہ عالم تھا کہ کئی لوگ شدت جذبات سے اپنے گریبان چاک کر لیتے اور کئی جذبات کی شدت سے اپنی جان کھو دیتے آپ کے وعظ کے بعد کئی جنا زے اٹھتے لگتا ہوائیں فضائیں آسمان زمین ہر کو ئی آپ کا دیوانہ ہے آپ کی پر جلال آواز کی اثر انگیزی کا یہ عالم تھا کہ لوگ پھڑک کر مر جاتے آپ کی مجلس سے کئی بار جنازے اٹھائے گئے آپ کبھی کسی حاکم سے ملنے نہیں گئے البتہ کئی بار خلفا ء اور وزرا ء آپ کے در پر حاضر ہو تے آپ کے ہا تھ چومتے مگر آپ انہیں جھٹک دیتے۔

آپ کے دستر خوان پر فقیروں اور غریبوں کا ہجوم ہو نا جو شہرت آپ کو قدرت نے عطا کی بادشاہ وقت اُس کی حسرت ہی کرتے رہ گئے۔ حق تعالی نے آپ کو دینی اور روحانی خدمات کے لیے پیدا کیا تھا ِس لیے آپ تمام خو بیاں دے کر بھیجا تھا تدریس اور خطابت میں آج تک کو ئی آپ کا ثا نی نہ بن سکا۔ یہی وجہ ہے کہ اہل د نیاآج بھی آپ کو شہنشاہ ِ بغداد ، شاہ جیلانی محبوب سبحانی، شیخ الاسلام اور خلقِ خدا آپکو ” غوث ِ اعظم ”کہتی ہے اور عوام و خواص آپ کو ”پیرانِ پیر ” کہتے ہیں بلا شبہ غوثِ اعظم کی شان سب سے بلند اور نرالی ہے۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Terrorism
Previous Post دنیا کی دولت اور جان کی قیمت
Next Post مدت ملازمت میں توسیع پر یقین نہیں رکھتا، آرمی چیف

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.