yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

جرمنی میں پناہ کے متلاشی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایک مستقل خوف میں زندگی گزار رہی ہے۔

Yes 1 Webmaster May 21, 2015May 21, 2015 1 min read
Refugees
Share this:
Refugees
Refugees

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) جرمنی میں پناہ کے متلاشی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد ایک مستقل خوف میں زندگی گزار رہی ہے۔ ان کے جرمنی میں رہائش کے اجازت نامے عارضی ہیں اور انہیں ہر وقت اپنے ملک بدر کیے جانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔

جرمنی میں پناہ کے متلاشی ایسے نوجوانوں کی اصل تعداد کا کسی کو بھی علم نہیں۔ ان کے ہاتھ سیاسی پناہ کی درخواستوں پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے بندھے ہوئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ ایسے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ جرمنی میں رہائش کے ایسے عارضی اجازت ناموں کی وجہ سے یہ نوجوان نہ تو کسی تربیتی پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا کام کر سکتے ہیں۔ اس دوران یہ لوگ خود اپنی کوئی رہائش بھی تلاش نہیں کر سکتے اور انہیں اس وقت تک پناہ گزینوں کے لیے بنائے گئے مراکز میں ہی رہنا پڑتا ہے جب تک کہ ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا۔ تاہم جرمن حکومت اس صورتحال کو تبدیل کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں مختلف کاروباری ادارے بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامند ہیں۔

جرمنی میں ایسے بہت سے کاروباری ادارے ہیں، جنہیں ہنر مند افراد کی فوری ضرورت بھی ہے اور وہ مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ایک پیچیدہ صورتحال ہے۔ جرمن شہر بون میں AsA نامی ایک تنظیم پناہ کے متلاشی ایسے نوجوانوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ پناہ کے متلاشی افراد کو اس وقت تک پناہ گزینوں کے لیے بنائے گئے مراکز میں ہی رہنا پڑتا ہے جب تک کہ ان کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہو جاتا اس تنظیم نے’’ ملک بدری کی بجائے موقع‘‘ کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔

اے ایس اے ستائیس سال تک کے نوجوانوں کو مشاورت فراہم کرتی ہے جبکہ جرمن زبان یا کوئی ہنر سیکھنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے امکانات بھی تلاش کرتی ہے۔ اس تنظیم کی سربراہ کارمن مارٹینیز والدیس کہتی ہیں، ’’تربیتی کورسز کے دوران رہائش کے اجازت نامے کے ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کوئی باضابطہ قانون تو موجود نہیں ہے لیکن زیادہ تر کمپنیاں چاہتی ہیں کہ جسے تربیت دی جا رہی ہے وہ تربیت مکمل ہونے کے بعد کم از کم تین سال تک جرمنی میں رہے۔‘‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ جب کوئی اپنی عارضی رہائشی دستاویزات کے ساتھ کسی کمپنی میں جاتا ہے تو آجر ادارہ ابتدا ہی سے غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو جاتا ہے۔ ’’یہ صورتحال درخواست گزار کے لیے بھی مایوسی کا سبب بنتی ہے۔‘‘ جرمن دستکاروں کی مرکزی تنظیم کے سربراہ ہنس پیٹر وولزائفر کے مطابق، ’’اس سے قطع نظر کہ جنگ زدہ علاقوں سے آئے ہوئے نوجوانوں کی جانب سے سیاسی پناہ کی کوئی درخواست کس مرحلے میں ہے، انہیں اس وقت تک جرمنی میں رہنے کی اجازت دینی چاہیے جب تک ان کی تربیت مکمل نہیں ہو جاتی۔‘‘

جرمن پارلیمان کے ایوان بالا نے رواں سال فروری میں عندیہ دیا تھا کہ سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کو کسی تربیتی کورس میں شرکت یا تعلیم کے حصول کے لیے رہائش کا حق دیا جائے گا تاکہ ملکی اقتصادی منڈی کے دروازے ان پر کھل سکیں۔ ایک اندازے کے مطابق جرمنی میں ایک لاکھ سے زائد افراد ایسے ہیں، جنہیں مختلف وجوہات کی بناء پر ملک بدر نہیں کیا جا سکتا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sirajul Haq
Previous Post ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا سراج الحق کو نوٹس
Next Post پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار اپنے نجی دورہ پر اسپین کے شہر بارسلونا پہنچ گئے
PTI

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.