yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جنرل راحیل شریف کا ایشو

MH Kazmi January 12, 2017 1 min read
General Raheel Sharif's Point by Javed Choudhry on today
Share this:

شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے وزیر دفاع ہیں‘ یہ شاہ سلیمان کے صاحبزادے ہیں اور یہ 23 جنوری 2015ء کواپنے والدکی جگہ وزیر دفاع بنے‘ یہ دو بار پاکستان تشریف لائے‘ یہ پہلی مرتبہ 10 جنوری 2016ء کو آئے‘  یہ چند گھنٹے پاکستان رہے‘جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی اور واپس چلے گئے۔

شہزادہ محمد بن سلمان کے اس دورے کے آٹھ دن بعد میاں نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سعودی عرب اور ایران کے دورے پر گئے‘ یہ دورہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کیلیے تھا لیکن بدقسمتی سے یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی‘ شہزادہ محمد بن سلمان دوسری بار 28 اگست 2016ء کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد آئے‘ یہ پہلے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملے اور اس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر دفاع نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران خواہش ظاہر کی ’’ہم جنرل راحیل شریف کو مسلم ممالک کی مشترکہ افواج کا کمانڈر انچیف بنانا چاہتے ہیں‘‘ وزیراعظم نے جواب دیا ’’یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہو گی‘‘ شہزادہ محمد وزیراعظم کی منظوری کے بعد جنرل راحیل شریف سے ملے‘ وزیراعظم نے اس دوران آرمی چیف کوسعودی عرب کی خواہش اور اپنے جواب سے مطلع کر دیا‘ وزیراعظم نے آرمی چیف سے یہ بھی کہا ’’آپ انکار نہ کیجیے‘ ہم انھیں دوسری بار ناراض نہیں کر سکتے‘‘ جنرل راحیل شریف نے ’’او کے سر‘‘ کہا اور یوں یہ معاملہ سیٹل ہو گیا۔

میں کہانی کو آگے لے جانے سے قبل اس ’’دوسری بار‘‘ کی وضاحت کرتا چلوں‘فروری 2015ء میں سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں پر حملے کا فیصلہ کیا‘ سعودی فوج حملے کیلیے تیار نہیں تھی‘ میاں نواز شریف چار مارچ 2015ء کو شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے‘ شاہ نے اس دورے کے دوران وزیراعظم سے ایک بریگیڈ فوج مانگ لی‘ میاں نواز شریف سعودی شاہ کو انکار نہ کر سکے‘ یہ شاہ سے فوج بھجوانے کا وعدہ کر آئے۔

وزیراعظم نے پاکستان آنے کے بعد آرمی چیف کو اپنے وعدے سے مطلع کر دیا‘ جنرل راحیل شریف نے بھی کمٹمنٹ دے دی لیکن عین وقت پر پاک فوج انیلسس ڈیپارٹمنٹ نے عرب ممالک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں سے معلومات جمع کیں‘ تجزیہ کیا اور اس فیصلے کو خطرناک قرار دے دیا‘ فوج نے آرمی چیف کو پریذنٹیشن دی‘ جنرل راحیل شریف کو بتایا گیا‘ سعودی عرب کو فوج بھجوانا غلطی ہو گی‘ ہمیں عربوں کی داخلی سیاست میں نہیں پڑنا چاہیے‘ جنرل راحیل شریف یہ پریذنٹیشن دیکھ کر پریشان ہو گئے اور انھوں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ’’میں وزیراعظم کو کمٹمنٹ دے چکا ہوں‘‘ جنرل راحیل کے ساتھیوں نے اس کمٹمنٹ کو غلط قرار دے دیا۔

آرمی چیف پریذنٹیشن لے کر وزیراعظم کے پاس چلے گئے‘ وزیراعظم کو تمام خطرات سے آگاہ کر دیا گیا‘ وزیراعظم بھی پریشان ہو گئے اور انھوں نے آرمی چیف سے کہا ’’ہم شاہ سلمان سے وعدہ کر چکے ہیں‘ ہم اب اس وعدے سے کیسے بیک آؤٹ کریں گے‘‘ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم کو سیاسی حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا‘ وزیراعظم نے آرمی چیف سے اتفاق کیا اور حکومت یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے گئی‘ پارلیمنٹ نے 10 اپریل 2015ء کو 12 نکاتی قرارداد پاس کر دی۔

قرارداد میں حکومت کو پابند کر دیا گیا‘ پاکستان یمن سعودی عرب بحران میں غیر جانبدار رہے گا‘ اگر خدانخواستہ کبھی حرمین شریفین کی سلامتی پر حرف آیا یا کسی دوسرے ملک نے سعودی عرب پر حملہ کیا تو پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلیے سعودی عر ب کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگا‘ حکومت نے سعودی عرب کو پارلیمنٹ کی اس قرارداد سے مطلع کر دیا‘ سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی مجبوری تسلیم کر لی لیکن شاہ ’’وعدہ خلافی‘‘ پر خوش نہیں تھے‘ وزیراعظم اور آرمی چیف کو پوزیشن کلیئر کرنے کیلیے23اپریل 2015ء کو سعودی عرب جانا پڑا۔

وزیراعظم نے 28 اگست کو آرمی چیف کو ماضی کی اس ’’وعدہ خلافی‘‘ کا حوالہ دیا تھا‘ ہم شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف کی ملاقات کی طرف واپس آتے ہیں‘ سعودی وزیر دفاع نے 28 اگست کی ملاقات کے دوران جنرل راحیل شریف کے سامنے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا‘ آرمی چیف نے بھی پیشکش کو اعزار قرار دے دیا لیکن شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے تین شرائط رکھ دیں‘ یہ شرائط یہ تھیں‘ ایک‘ ایران کو بھی اس اتحاد میں شامل کیا جائے گا‘ دو‘ میں کسی کے ماتحت نہیں ہوں گا‘ تین‘ مجھے اسلامی ممالک کے درمیان تنازعات کی صورت میں ثالثی کا اختیار حاصل ہو گا۔

شہزادہ محمد نے شرائط کے جواب میں کہا ’’ہم یہ شرائط ڈسکس کریں گے‘‘ شہزادہ اس کے بعد سعودی عرب واپس چلا گیا‘ جنرل راحیل شریف 30 نومبر کو ریٹائر ہوئے اور یہ دو جنوری 2017ء کو شاہ سلمان کی دعوت پر سعودی عرب گئے‘ سعودی حکومت نے انھیں سربراہ مملکت کے برابر پروٹوکول دیا‘ یہ وہاں حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملے‘ سعودی عرب اور پاکستان میں اس دوران خبر پھیل گئی’’ جنرل راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کی مشترکہ فوج کا سربراہ بنا دیا گیا ہے‘‘ یہ خبر سوشل میڈیا سے ٹیلی ویژن چینلز پرآئی اور وہاں سے اخبارات تک پہنچ گئی لیکن یہ اس کے باوجود غیر تصدیق شدہ رہی یہاں تک کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے6جنوری کو سید طلعت حسین کے پروگرام میں خبر کی تصدیق کر دی‘ ان کے الفاظ تھے‘ یہ فیصلہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا ‘ وزیردفاع کی طرف سے تصدیق کے بعد نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔

فوج کے سابق جرنیلوں نے جنرل راحیل شریف کے فیصلے کی سرعام مذمت شروع کر دی‘ اینکرز نے بھی وفاقی وزراء سے یہ پوچھنا شروع کر دیا ’’جنرل راحیل شریف نے یہ فیصلہ کس سے پوچھ کر کیا‘ این او سی کس نے جاری کیا اور حکومت نے انھیں یہ اجازت کیسے دے دی‘‘ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کا کہنا تھا یہ دو بلاکس کی لڑائی ہے‘ ایک طرف ایرانی بلاک ہے‘ اسے روس کی حمایت حاصل ہے اور دوسری طرف سعودی بلاک ہے جس کے پیچھے امریکا کھڑا ہے‘ یہ دو مسلکوں کی لڑائی بھی ہے‘ ہمیں اس لڑائی میں کسی ایک بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

9 جنوری کو چیئرمین سینٹ رضا ربانی بھی میدان میں کود پڑے‘ انھوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایوان میں وضاحت مانگ لی‘ جنرل راحیل شریف اس دوران عمرہ کر کے واپس آ گئے‘ یہ اس وقت لاہور میں اپنے گھر میں ہیںلیکن ایشو آج بھی اپنی جگہ موجود ہے‘ قوم فوج اور حکومت دونوں کے ردعمل کا انتظار کر رہی ہے۔

یہ اس ایشو کا پس منظر تھا‘ ہم اب حقائق کی طرف آتے ہیں‘ یہ حقیقت ہے ابھی تک 39 مسلم ممالک کے اتحاد کی ہئیت اور مقاصد طے نہیں ہوئے‘ اتحاد میں شامل تمام ممالک کی میٹنگ بھی نہیں ہوئی اور اتحاد کے ٹی او آرز بھی طے نہیں ہوئے‘ فیصلے کے مطابق پہلے مسلم ممالک کے وزراء دفاع کی باڈی بنے گی‘ اتحاد کی ساری پاورز اس باڈی کومنتقل ہوں گی اور پھر یہ باڈی مشترکہ فوج کے پہلے سپہ سالار کا تعین کرے گی ‘ یہ ممکن ہے جنرل راحیل شریف اتحاد کے پہلے چیف ہوں لیکن وزراء دفاع کی باڈی اس تعین سے پہلے باقاعدہ معاہدہ تیار کرے گی‘ یہ معاہدہ پاکستان کو بھجوایا جائے گا۔

حکومت اس معاہدے کی منظوری دے گی اور پھر پاک فوج جنرل راحیل شریف کی تعیناتی کیلیے این او سی جاری کرے گی‘ اگر فوج کی موجودہ قیادت جنرل راحیل شریف کو این او سی نہیں دیتی یا حکومت معاہدہ منظور نہیں کرتی تو جنرل راحیل شریف سعودی عرب نہیں جا سکیں گے لہٰذا ہنوز دلی دور است۔ہمیں یہاں یہ بھی تسلیم کرنا ہوگا وزیراعظم میاں نوازشریف جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب بھجوانا چاہتے ہیں‘ یہ محمد بن سلمان سے وعدہ بھی کر چکے ہیں تاہم یہ اب فوج‘ میڈیا اور اپوزیشن کی مذمت کے بعد محتاط ہو گئے ہیں‘ یہ اب یہ فیصلہ خود نہیں کر سکیں گے۔

یہ شاید اس تعیناتی کو پارلیمنٹ میں لے جانے پر مجبور ہو جائیں اور میڈیا اور فوج کے خوفناک ردعمل کے بعد شاید جنرل راحیل شریف بھی یہ عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیں اور یہ بھی امکان ہے فوج جنرل راحیل شریف کو این او سی نہ دے‘ کیوں؟ کیونکہ اگر ایک بار یہ اجازت دے دی گئی تو پھر یہ واقعہ بار بار ہو گا اور ہماری فوج یہ روایت افورڈ نہیں کر سکتی‘ آرمی چیف ملک کا حساس ترین عہدہ ہے‘ اس حساس عہدے پر فائز کسی شخص کو کسی دوسرے ملک کے ساتھ شیئرکرنا آسان نہیں ہوگا‘ فوج شاید یہ روایت نہ ڈالے اور مجبوری کے عالم میں اگر جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب بھجوانا پڑ گیا تو شاید انھیں ماضی کی معلومات کو خفیہ رکھنے کا حلف اٹھانا پڑ جائے۔

ہم آج کے دن یہ فیصلہ نہیں کرسکیں گے‘ یہ فیصلہ مارچ اپریل میں ہوگا‘ سعودی عرب نے ابھی ایران کو بھی راضی کرنا ہے‘ وزراء دفاع کی میٹنگ بھی بلانی ہے‘ اتحاد کی قیادت کا فارمولہ بھی طے کرنا ہے اور اتحادیوں میں جنرل راحیل شریف پر اتفاق رائے بھی پیدا کرنا ہے اور یہ کام جلد نہیں ہوسکیں گے‘ میرا ذاتی خیال ہے جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب جانا چاہیے‘ یہ واقعی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہو گی لیکن یہ فیصلہ حکومت اور فوج کی مرضی سے ہونا چاہیے‘ اتحاد کی تمام جزئیات بھی پوری قوم کے نوٹس میں ہونی چاہئیں‘ ہمیں یوں چلتے پھرتے بڑے بڑے فیصلے نہیں کر لینے چاہئیں‘ ہمیں خود کو اب میچور قوم ثابت کرنا چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Ever upto London by Abdul Qadir Hassan on today
Previous Post کبھی لندن تک
Next Post چوتھا ادبی میلہ
Fourth literary festival ba Amjad islam Amjad on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.