yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مستقبل کی روشنی

Yes 2 Webmaster February 10, 2016 1 min read
Sun Rises
Share this:
Sun Rises
Sun Rises

تحریر : سمیرا قادر
صبح کا ابهرتا سورج جہاں لوگوں کے لیے نئ امیدیں لے کر آتا ہے وہی بیتے کل کو الوداع کہہ کر نئے دن کو ویلکم کرتا ہے نئ سوچیں ،امنگیں کچهہ کردکهانے کی لگن کو اپنے ساتهہ لاتا ہے 20 جنوری کا طلوع ہوتا سورج بهی باچا خان یونیورسیٹی کے ہونہار طالبعوں کے لیے بہت سی خواہیشیں آگے بڑهنے کی جستجو اور مستقبل کے معمار کی نوید لے کر طلوع ہوا تها ہائے افسوس جو پورے نہ ہونے دیے گئے باچا خان یونیورسٹی کی طرف بڑهتے قدم علم کی پیاس بجهاتے طالبعلم جو مستقبل میں ملک و قوم کے لیے بہت کچهہ کردکهانے کے خواب آنکهوں میں سجائے آگے بڑهہ رہے تهے جو نہیں جانتے تهے ان کے علم کی پیاس کا آج آخری گهونٹ پینے وہ وہاں موجود ہیں وہ نہیں جانتے تهے قلم کے دشمنوں نے ان کی زندگی کا چراغ گل کرنے کی پلاننگ کرلی ہے وہ نہیں جانتے تهے ان کے لیے علم حاصل کرنا ان کے ہی ملک کی آزاد ریاست میں موت کا پروانہ بن جائے گا۔

سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہماری جامعات پر ہمارے ملک کے روشن مستقبل پر دشمن اتنی آسانی سے کیسے ہمارے بچوں کو دن دهاڑے موت کی نیند سلادیتے ہیں ؟ چند منٹوں میں ہمارے ملک و قوم کے ہونہاروں کو اور ان کے ساتهہ جڑے رشتوں کو اور ملک کے ہر فرد کو بے موت مار جاتے ہیں یہ کیسے ہوتے ہیں کامیاب کیا ان کی پیلینگ اتنی مضبوط ہوتی ہے کہ دن کی روشنی میں جہاں چاہیتے ہیں گهس جاتے ہیں کوئ روکنے والا نہیں ؟ جن کو چاہے مار جاتے ہیں کوئ آواز اٹهانے والا نہیں ہمارے ملک میں سب سے بڑا مسئلا دہشت گردی ہے پاکستان میں جہاں بہت سی جگہیں غیر محفوظ ہیں وہی جامعات علم حاصل کرنے کی جگہیں بهی غیر محفوظ بنی ہوئ ہیں ملک میں ہر روز خون کی ہولی کهیلی جاتی ہے کیا بچے کیا جوان کیا بوڑهے سب ان حملوں میں بے آواز بے موت مارے جارہے ہیں ہمارے ملک کے محافظ ہماری عوام اور بچوں کے محافظ کہاں ہیں۔

پشاور حملے کی تکلیف دہ یاد ابهی دل سے محو نہیں ہو سکی تهی کہ علم کہ دشمنوں نے پهر ہمارے معماروں پر جان لیوا حملا کردیا پهر سے والدین نے اپنے شہزادوں کو خون میں لت پت دیکها پهر سے قوم کے زخم ادهیڑ دیے ہیں سینکڑوں والدین کے گهروں کے چراغ بجهہ چکے ہیں اور بجهتے ہی جارہے ہیں مسلسل ہمارے ملک کی یہ دہشت گردی نجانے کب ختم ہوگی اور عوام کب سکهہ کا سانس لے سکے گی حکمرانوں کے بلند بانگ داعوے دهرے کے دهرے رہے جاتے ہیں جب دشمن عناصر آسانی سے ہمارے بچوں کو موت کی وادیوں میں دهکیل رہے ہیں اور دن با دن ان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے دشمن عناصر ہمارے علم سے ہمارے قلم سے ڈرتے ہیں جبهی وہ یہ چراغ بجهانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں وہ قوم کے اندر پائے جانے والے حوصلوں اور ملک کی ترقی سے ڈرتے ہیں یہ ملک و قوم کے کهلے دشمن ہیں جو ہماری نسلوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

لیکن یہ کبهی اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونگے ہمارے حوصلے کبهی پست نہیں ہونگے یہ دشمن عناصر جانتے ہیں کہ علم ہی وہ واحد ذریعہ ہے ملک میں ترقی اور خوشحالی لانے کا اور علم ہی ان لوگوں کی شکست کا باعث بنے گا اسکول کالج اور جامعات میں پڑهتے بچے ان کی شکست کا سامان مہیا کررہے ہیں یہ بخوبی جانتے ہیں ہمارے قابل فخر بچے آنے والے وقتوں میں اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرینگے اسی لیے یہ ڈرپوک لوگ علم حاصل کرتے بچوں اور نوجوانوں کے دشمن ہوگئے ہیں یہ ہمارے بچوں کی آواز کو دبانا چاہیتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ آواز کبهی بند نہیں ہوسکتی یہ علم کا چراغ ان بزدلانہ حملوں سے کبهی گل نہیں ہوگا بلکہ ہر چهوٹی بڑی جامعات اس علم کو اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگی اور علم کی روشنی ہمارے پورے ملک میں اجالا لے کر آیئگی پاکستان ایک اسلامی آزاد ریاست ہے علم حاصل کرنا ہر چهوٹے بڑے پر فرض ہے۔

ملک کا ہر شہر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے ہزاروں بے گناہ لوگ اپنی زندگیوں سے ہاتهہ دهورہے ہیں لیکن انهیں روکنے والا کوئ نہیں جب جی چاہے اسکول میں کبهی جامعات میں تو کبهی مسجدوں میں داخل ہوجاتے ہیں اور ایک پل میں سب کچهہ تہس نہس کردیتے ہیں علم حاصل کرتے بچوں پر حملا گهناونا جرم ہے دہشت گردی ان واقعات کو کہا جاتا ہے جن میں به قصور لوگوں کو ہراساں یا قتل کرکے معاشرے میں خوف پیهلایا جاتا ہو دہشتگردی ایک جدید اصطلاح نہیب بلکہ ہمیں بیسویں صدی کے آغاز سے ہی اسکے آثار ملتے ہیں۔

اسلام کے نفاد کے نام پر بچیوں کے اسکول جلانے مخالفین کو سر عام پهانسی دینے اور کوڑے مارنے کے فرائض انجام دینے والے طالبان کی مخالفت کرنے والے دور دور تک نہیں ملتے جس اسلام کا نام دشمن عناصر استعمال کررہے ہیں وہ اسلام سے زیادہ ایک فرسودہ قبائلی نظام ہے ظلم کی داستان خون کی ہولی بے گناہوں کی شہادت کا یہ سلسلا کب اور کیسے ختم ہوگا؟ اسمبلی میں شور مچا نے یو ٹرن ختم کرنے اور خالی خولی داعوے کرنے سے تو کچهہ نہیں ہوگا۔

یہ جنگ اسلحے کی جنگ نہیں ہے یہ جنگ نظریات کی جنگ ہے چند عدد سرپهرے سر پر کفن اور جسموں پر خودکش جیکیٹیں باندهے اپنے علاوہ باقی سب پر واجب القتل قرار دیتے اس پاک سرزمین کو لہو سے داغدار کررہے ہیں تکفیری نقطہ نظر کے حامل ان افراد کی واضح نشاندہی وقت کا تقاضہ ہے تکفیریت دراصل خارجیت کا جدید نام ہے اور خارجیوں نے تو خلفاء اور صحابہ کو بهی نہیں بخشا تها دہشتگردی کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا گیا ہے اور ہر قسم کے جبر تشدد اور دہشت گردی کی سختی سے مزمت کی ہے دہشت گردی انتہا پسندی سے جنم لیتی ہے اور انتہا پسندی کٹرپن سے پاکستان میں دہشتگردی عروج پر ہے جس سے ملک کی سالمیت اور بقاء کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

دہشت گردی کی عالمی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان صرف اور صرف پاکستان کو اٹهانا پڑرہاہے دہشت گردی میں سب سے زیادہ ہاتهہ ملک کے دشمنوں کا ہے ہمارے ملک کا ہر بچہ اور اسکی زندگی ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہی بچے اپنے علم سے اپنے قلم سے ہمارے ملک کے اندهیرے مٹائے گے اور اسے بہترین ملک اور ترقی یافتہ ممالک کی دوڑ میں شامل کرینگے اور دہشتگردی کی دردندگی کو جڑ سے اکهاڑ پهینکے گے ہماری حکمرانوں اور سیکیورٹی اداروں سے اپیل ہے کہ ہر چهوٹی بڑی جامعات اور ہر اس جگہ جہاں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

وہاں سخت سے سخت سیکیورٹی کے انتظمات کو بہتر طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ ہمارے ملک کی ماوں کو اپنے جگر گوشوں کی موت نہ دیکهنی پڑے نہ قیمتی جانوں کا نزرانہ اس دہشت گردی کی نظر ہونا ہمیں منظور ہیں دشمن عناصر کو جلد سے جلد جہنم واسق کیا جائے اور ان کی سزاوں پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ ملک میں دہشت گردی کی روک تهام ہوسکے۔

تحریر : سمیرا قادر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Justice
Previous Post عدل
Next Post اٹلی : ہنی شہزادی کا اداکار پرویز خان کے ساتھ ایک خوبصورت انداز
Pervez Khan and Honey Shehzadi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.