yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دوستی

Web Editor December 4, 2018 1 min read
Friendship
Share this:

دوستی کرتے نہیں دوستی ہو جاتی ہے،دوست دوست نہ رہاجیسے مکالمات چند دنوں ،ہفتوں اور مہینوں بعد اکثر سننے میں آتے ہیں کیوں؟ کیا انسان کو دوستوں کی ضرورت ہے،کیا دوستی انسان کی صحت اور خود اعتمادی میں مثبت کردار ادا کرتی ہے،کیا دوستی میں سب جائز ہے،کیا دوستی کی دیکھ بھال کی جا سکتی ہے، کیا دوست دشمن بھی بن جاتے ہیں،کیا دوستی ایک نازک رشتہ ہے جو ذرا سی ٹھیس لگنے پر کچے دھاگے کی طرح ٹوٹ جاتا ہے ،اس کے علاوہ بھی کئی سوال انسان کے ذہن میں کلبلاتے ہیں کہ اگر دوست مفاد پرست ،لالچی اور حرص کا مارا نکلا اور کمزوری سے فائدہ اٹھایا تو انسان کیا کر سکتا ہے اور سب سے بڑھ کر دوستی میں قسمت اور خوشی کا کتنا عمل دخل ہے؟عام حالات میں انسان دوستوں کے ساتھ خوشی غمی ،دکھ سکھ اور ہر قسم کے دنیاوی حالات واقعات پر بات چیت کرتا اور معاملات شئیر کرتا ہے کیونکہ ہر انسان اپنی نظر اور سوچ کے مطابق دوست کو دوست ہی نہیں زندگی بھر کا ساتھی سمجھتا ہے اور یہی سوچتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے ہم کبھی جد ا نہیں ہونگے۔

ایک اچھے اور مخلص دوست کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اونچے نیچے دشوار گزار راستوں میں ہمسفر ہوتا ہے اور ہمیشہ ایک گائیڈ کے فرائض انجام دیتا ہے ، مفید مشورے دیتا اور انتہائی قریب ہوتا ہے،اور اس امید پر کہ دوستی تاحیات قائم رہے گی فاصلے ،اختلافات اور کسی قسم کے دنیاوی معاملات ان کے راستے میں حائل ہوئے تو دوستی نہیں توڑیں گے بلکہ مزید مضبوط ہو گی ایسی دوستی ہمیشہ پر اعتماد ہوتی ہے جو ہر قسم کی لالچ سے پاک ہوتی اور ہمیشہ قائم رہتی ہے کیونکہ منفرد خصوصیات کے حامل دوست ایک دوسرے کو سمجھ اور جان جاتے ہیں کہ ہم صرف دوست ہی نہیں زندگی بھر کے ساتھی ہیں دو جسم ایک جان ہیں اور کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور یہی دوستی کا بنیادی اصول اور عنصر ہوتا ہے جو دوستی جیسے نازک رشتے کو قائم و دائم رکھتا ہے۔

یہ سچ ہے کہ دوستی اتفاق سے ہوتی ہے اسکے لئے کسی قسم کی منصوبہ بندی یا پلاننگ نہیں کی جاتی اور یہ بھی ضروری نہیں ہوتا کہ دوستی کسی اجنبی سے ہو بلکہ اپنے فیملی ممبر،رشتہ دار، ہمسایہ ،کولیگ وغیرہ سے بھی ہو سکتی ہے یہ بھی سچ ہے کہ دوستی کی شروعات میں کسی اجنبی پر اعتبار کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے لیکن چند ملاقاتوں میں دو طرفہ گفت وشنید کے بعد ایک دوسرے کو سمجھنے کے بعد انسان فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا یہ دوستی مختصر مدت رہے گی یا طویل مدت۔دوستی نام کی ہی نہیں دو جسموں اور ایک جان کا بھی نام ہے کیونکہ دوستی میں ناپ تول نہیں ہوتا ،دوستی محبت کی مشعل کہلاتی اور مثال بن جاتی ہے۔دوستی مشکل حالات میں امتحان بھی لیتی ہے ۔یونانی فلسفی ارسطو کا کہنا ہے دو جسم اور ایک روح کا نام دوستی ہے کیونکہ یہ ایک ایسے گہرے رشتے اور تعلق کا نام ہے جو بہت قیمتی اور نایاب ہے۔

آج کل دوستی صرف نام کی ہی رہ گئی ہے خاص طور پر مردوں کے لئے دوستی کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے کسی اجنبی سے دوستی کرنا جان جوکھم کا کام بن کر رہ گیا ہے کیونکہ ہر انسان نے ایک نقاب پہن رکھا ہے چہرے پہ چہرہ سجا رکھا ہے اوراسی لئے اصلیت پہچاننے میں دقت پیش آتی ہے کسی کو حال دل سنانا تو دور کی بات ہے دوستی کے آغاز میں ہی کئی مشکلات در پیش آتی ہیں کیونکہ عام طور پر آج کی دوستی صرف کھیلوں، جاب ،ملکی مسائل ، سیاست، غربت،بیماری اور دیگر ان گنت مسائل تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے ایسے میں کون کسی کو کیا سنائے اور کوئی کیا سنے گااور شاید ایک خاص وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ لوگ دوستی کرنے سے اس لئے بھی کتراتے ہیں کہ دو چار روز بعد مجھ سے مالی امداد نہ طلب کرے وغیرہ،جبکہ دوسری طرف دوستی کرنے میں خواتین نمبر ون ہیں وہ دنیا کے کسی بھی موضوع پر بے دھڑک ہو کر بات کا آغاز کرتی ہیں اور چند منٹوں میں ایک دوسرے کے خیالات جاننے کے بعد کسی پر بھی تنقید و طعنہ دینے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں کئی گہری اور خفیہ باتوں کے علاوہ رازوں سے بھی پردہ اٹھا دیتی ہیں کشادہ دلی سے ہر موضوع پر بحث مباحثہ کرتی ہیں ان کی دوستی میں بہت کم دراڑ یں پائی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں خواتین کی دوستی میں گزشتہ تیس برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کیونکہ موجودہ دور میں خواتین ماڈرن ہونے کے ساتھ اوپن مائنڈ ہو چکی ہیں کھلے عام اپنی گھریلو لائف ، شوہر ،بچوں، ہمسایوں، جنسی معاملات، تعلیمی مسائل، ناکامی، خواہشات، تلخ کلامیوں اور علیحدگی جیسے نازک موضوعات پر بغیر شرم و جھجھک کے بات چیت کرتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے انیس سو ساٹھ میں خواتین کی دنیا انکی فیملی ہوا کرتی تھی جبکہ آج کی عورت کیلئے نت نئی مصنوعات،چمک دمک اور میڈیا انکی دنیا نمبر ون ہے اور فیملی کا شمار نمبر دو ۔علاوہ ازیں آج کی دوستی طویل مدت ثابت نہیں ہوتی کیونکہ وقت کی کمی اور میڈیا نے دوستی جیسے مضبوط اور عظیم رشتے میں دراڑ ڈال دی ہے آج کا انسان انسان سے کم مادہ اور مفاد پرستی کے زیادہ قریب ہوگیا ہے۔

جس سے وقتی طور پر خوشی تو حاصل کی جا سکتی ہے لیکن سکون اور صحت نہیں۔ مثلاً فیس بک پر اگر کسی کے چار سو دوست ہیں تو کیا واقعی وہ اجنبی اور انجانے لوگ دوستی کے قابل ہیں ،فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ نے ایک سوال کے جواب میں واضع طور پر کہا کہ جو اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فیس بک پر اسکا کوئی دوست ہے تو وہ دوستی کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔بات سچ تو یہ بھی ہے کہ وقت اور حالات نے انسان کو اس قدر تبدیل کر دیا ہے کہ دوستی جیسے الفاظ اب کتابوں کے اوراق میں دفن ہو چکے ہیں اور کتابوں کا مطالعہ کرنے کا آج کل کسی کے پاس وقت نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Tips for the goat
Previous Post بکری کی کوے کو نصیحت
Next Post کیا آپ ایسا گوشت کھانا پسند کریں گے جو سائنسی طور پر اُگایا گیا ہو
Would you like to eat a meat that is scientifically accumulated?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.