yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

فرانس، مسلمانوں پر مذہبی اور معاشرتی پابندیوں کیلئے بنائے گئے چارٹر آف پرنسپلز پر مسلم تنظیموں کا اتفاق

MH Kazmi January 18, 2021January 18, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانس میں گزشتہ برس دہشت گردانہ حملوں کے بعد مسلمانوں کی مساجد اور مبینہ انتہا پسندانہ دیگر سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوائل ماماکروں کے پیش کردہ ‘چارٹر آف پرنسپلز‘ کے ساتھ فرانسیسی مسلمانوں کی تنظیم نے اتفاق کر لیا ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق ماکروں کے پیش کردہ ‘چارٹر آف پرنسپلز‘ پر فرانس میں سرگرم تمام ذیلی مسلم ایسوسی ایشنوں کی جانب سے اتفاق کیا گیا۔ ایسی ذیلی ایسوسی ایشنوں کی تعداد نو ہے اور یہ تمام مرکزی تنظیم فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کی رکن ہیں۔ قبل ازیں کئی اراکین اس چارٹر کے اصولوں پر کڑی نکتہ چینی کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے تھے۔فرانسیسی صدر اپنے تجویز کردہ قواعد و ضوابط سے ملک میں آباد مسلمانوں میں پائے جانے والے مبینہ بنیاد پرستانہ رویوں اور انتہا پسندانہ مذہبی عقائد کی افزائش کو کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ماکروں کے پیش کردہ ‘چارٹر‘ میں مذہبِ اسلام کے مبینہ ‘سیاسی پہلو‘ کو کلی طور پر مسترد کرنا شامل ہے۔ مسلمان مرد اور عورت کے حقوق مساوی ہوں گے۔ خواتین کے جنسی اعضا کی قطع برید اور لڑکیوں کا شادی کے وقت باکرہ یا کنواری ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی پیش کرنے کی ممانعت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس چارٹر میں مسلمانوں میں امتیازی رویوں کا خاتمہ اور سامیت دشمنی کی حوصلہ شکنی بھی شامل ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ مساجد کو قوم پرستی اور دوسرے ممالک کی حکومتوں کی حمایت کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ مسلمانوں کو ملک کے سیکولر تشخص کے ساتھ ہم آہنگ بھی ہونا ہو گا۔ فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ ماکروں کے اس چارٹر کی تفصیلات تمام آئمہ اور مقامی سطح کے سرکردہ افراد کو بھی بتائے گی۔ اس چارٹر کے تحت کونسل آف آئمہ کو قائم کرنا بھی شامل ہے۔مسلمان فرانسیسی حکومت سے مکالمت کریں، مرکزی کونسل کے نائب صدر محمد موسوعی اور ان کے دو ساتھیوں نے تنقید کرنے والے مسلمان لیڈروں کو قائل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرانسیسی مسلمان شہریت کے ضوابط کا مکمل طور پر احترام کریں گے۔ اندرونی اختلافات ختم کرنے کے بعد مرکزی مسلم کونسل کے نائب صدر محمد موسوعی نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکی وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کر کے ڈیل پر دستخط کر دیے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں صدر ماکروں نے فرانسیسی مسلمانوں کی مرکزی تنظیم فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ کو کہا تھا کہ انتہا پسندی و بنیاد پرستی پر قابو پانے کے لیے ان کی تجاویز سے اتفاق کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

ماکروں نے یہ تجاویز کلاس روم میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے پر ایک اسکول ٹیچر کو قتل کرنے کے بعد پیش کی تھیں۔ ان تجاویز پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے فرانس میں مسلمان کے مختلف حلقوں میں بحث و تمحیص کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری تھا۔ انجام کار ان تجاویز کے ساتھ مسلم کونسل نے سترہ جنوری کو اتفاق کرنے کا اعلان کر دیا۔نیا فرانسیسی قانون امتیازی رویے کا باعث ہو گا

FRENCH, MUSLIMS, ORGANIZATION, AGREED, TO, SUGGESTIONS, OF, FRENCH, PRESIDENT, AMANUAIL MAMAKRUN
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post برطانوی سفیر،پاکستانی ڈراموں کے دیوانے نکلے،انڈسٹری کا پاک برطانیہ دوستی میں کلیدی کردار، آکسفورڈ کی ویکسین کی پاکستان میں منظوری پر سرشار
Next Post کویت کے امیر نے استعفیٰ قبول کرلیا، کابینہ مستعفی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.