yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آزادی کشمیر

Yes 2 Webmaster February 1, 2016 1 min read
Pakistani Flag in Kashmir
Share this:
Pakistani Flag in Kashmir
Pakistani Flag in Kashmir

تحریر : رفعت خان
کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر بنے گا پاکستان مٹ کر رہے گا ہندوستان کشمیر ہمیشہ سے پاکستان کے لیے زندگی اورموت کا مسئلہ رہا ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو شہ رگ قرار دیا تھا۔ مسئلہ کشمیر کسی خطہ زمین کا تنازعہ نہیں ڈیڑھ کروڑ انسانوں کے حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کر سکیں کشمیر کے دشمن ہی کشمیر پہ قابض ہوئے بیٹھے ہیں کشمیری بہن بھائیوں کے دل پاکستان کے لیے ہی دھڑکتے ہیں اور ظالم یہ تک نہین جانتے کہ انکی شکست کا ثبوت ہر وہ شہید ہے جو اپنی جان کا نزرانہ پاکستان کا نام لے کر حق کلمہ پر نچھاور کر رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں کہ ہندوستان کو اپنی ماننا ہوگی کشمیر بنے گا پاکستان ،قیام پاکستان کے وقت ہی کشمیر پاکستان کا حصہ بن جانا چاہیئے تھا۔

کیونکہ جغرافیائی ، اقتصادی ، ثقافتی ،مذہبی اور لسانی رشتوں کے اعتبار سے ریاست جموں و کشمیر کو پاکستان میں شامل ہونا چاہیے تھا۔کیونکہ ریاست کی 85 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے پاکستان کے تمام بڑے دریا جن کی گزر گاہ پنجاب ہے کشمیر سے نکلتے ہیں۔کشمیر کی سرحدیں پاکستان کی سرحدوں سے منسلک ہیں بھارت کے ساتھ کشمیر کی سرحد کی لمبائی 50 میل جبکہ پاکستان کے ساتھ اس کی سرحد 385میل لمبی ہے۔ریاست جموں و کشمیر کا کل رقبہ 84,000/ـ مربع میل ہے۔

تقسیم کے وقت انگریزوں نے جان بوجھ کر یہ تنازعہ کھڑا کیا ہندو دوستی اورمسلم دشمنی کا ثبوت دیا ہندوئوں نے کشمیر کو پاکستان سے الگ کرنے کی سازش تیا ر کی جس میںانگریز وں نے مکمل ساتھ دیا۔قیام پاکستان کے بعد پاکستان نے ان ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کیے جو مسئلہ کشمیر پر اس کی حمایت کرتے ہیںپچھلے بیس سالوں سے مقبوضہ کشمیر میںتحریک آزادی سرگرم ہے بھارت نے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا لیا ہے۔تحریک کو دبانے میںکامیاب نہیں ہو سکا۔مقبوضہ کشمیر میںزندگی تقریباًمفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔سری نگر ،بارہ مولا ،بڈ گام اور دوسرے شہروںمیںآئے دن ہڑتالیں ہوتی رہتی ہیں۔

سکول، کالج، بنک، کاروباری ادارے بند رہتے ہیں اورمقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے بھارتی حکمرانوں نے حریت پسندوں کو کچلنے اورمعصوم عورتوں اوربچوں پر ظلم و ستم ڈھانے کے لیے 8لاکھ کے قریب فوج بھیج رکھی ہے کئی گھروں کے چراغ بجھائے جارہے ہیں۔جو بھی بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔اسے دنیاسے رخصت کر دیا جاتا ہے ایسے طالم کس کشمیر کو اپنا بنانا چاہتے ہیں اس کشمیر کو جہاں انکے ہاتھوں کشمیری بہن بھائی محفوط ہی نہیں ہیں لالچی لوگ صرف کشمیر کی خوبصورتی کو دیکھ کر رال ٹپکاتے ہی خالی ہاتھ رہ جائیں گے کشمیر پہ حکومت انکا خواب ہی رہ جائے گا۔

بزدل ایک بے ضرر کبوتر کو پاکستانی سمجھ کر خوف سے کپکباتے ہوئے کبوتر کو ہی مار دینے والے بزدل ایک دن زمین میں دھنس جائیں گے مٹ جائیں گے پاکستانی عوام کشمیری مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ تھی ہے اور ہمیشہ رہے گی پاکستان کی جان کشمیر ہے اور کشمیر کا ایمان پاکستان ہے کشمیر ی مجاہدین اپنے وطن کی آزادی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔لاکھوں کی تعداد میں قربانیاں پیش کر چکے ہیں۔

کشمیری اپنے گھروں میں پاکستان کے پرچم لہراتے ہیں۔اور نعرے لگاتے ہیں۔پاکستان سے رشتہ کیا ”لاا لہ الااللہ ”لے کے رہیں گے آزادی کشمیر ی ہندوستان سے نفرت اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے لئے دھڑکتے ہیں کشمیریوں اور پاکستانیوں کا جو رشتہ ہے وہ ”لاالہ الااللہ ”ہے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ہر حال میںان کی مدد کرے گا۔اے میرے کشمیر کے لوگو گھبرانا نہیں صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑنا نہیں اب آزادی کا سورج طلوع ہونے ہی والاہے وہ بندوق سے لڑ چکے ،اللہ کے فضل سے اب قلم کی جیت ہوگی انشا ء اللہ
آج نہیں تو کل بنے گا
کشمیر بنے گا پاکستان
مٹ کر رہے گا ہندوستان
کشمیر بنے گا پاکستان

Riffat Khan
Riffat Khan

تحریر : رفعت خان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post مرید کے: جی ٹی روڈ پر 2 کاروں میں تصادم، 5 افراد زخمی
Next Post سوئٹرز لینڈ: جسم سے جڑی جڑواں بہنوں کا پہلا کامیاب آپریشن

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.