yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فوزیہ عظیم کی کہانی

F A Farooqi June 25, 2016 1 min read
Mufti and Qandeel
Share this:
Mufti and Qandeel
Mufti and Qandeel

تحریر : مسز جمشید خاکوانی
مفتی عبدلقوی کی رکنیت معطل ہونے پر متنازع اداکارہ قندیل بلوچ بھی میدان میں آگئی اور کہا کہ وہ رکنیت معطل ہونے پر بے حد خوش ہے اور مفتی صاحب دوبارہ کسی کے ساتھ ایسی حرکت نہیں کریں گے ایسے مفتیوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدلقوی نے ملاقات کے لیے بلایا اور چار گھنٹے کمرے میں بٹھائے رکھا وہ بار بار ملاقات کا کہتے رہے تاہم میں ان سے اچھی باتیں سیکھنے گئی تھی مفتی عبدلقوی بھی ملتان ہی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ غالباً رویت ہلال کمیٹی کے رکن ہیں جو اب نہیں رہے واضح رہے کہ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ اب دونوں کے درمیان معاملات آہستہ آہستہ اپنے انجام کی طرف پہنچنا شروع ہو گئے ہیں لیکن مفتی عبدلقوی کی رکنیت معطلی کے بعد قندیل بلوچ نے پھر بیان داغ دیا۔

یاد رہے کہ وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے افطار ڈنر کے بعد قندیل بلوچ کے ساتھ متنازع تصاویر اور وڈیو سامنے آنے کے بعد آج مفتی عبدلقوی کی رکنیت معطل کر دی ہے مفتی عبدلقوی نے گذشتہ روز ایک ہوٹل میں افطار ڈنر کے بعد قندیل بلوچ کے ساتھ متنازع سیلفی اور وڈیو بنوائی تھی جس کو قندیل بلوچ نے میڈیا پر لیک کر دیا ان متنازع تصاویر کی وجہ سے قندیل بلوچ آجکل میڈیا پر ہاٹ کیک بنی ہوئی ہیں ۔ان کی بے باکی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مبشر لقمان کے پروگرام میں اس اداکارہ انتہائی نامناسب لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور دوران پروگرام اس نے اپنی قمیص کے بٹن کھولنے کی کوشش بھی کی تب مبشر لقمان نے کیمرے کا رخ ہٹوا کر ان سے بٹن بند کرنے کو کہا۔

اس سے پہلے قندیل بلوچ عمران خان کے گھر کے باہر بھی کئی دن موجود رہیں ان کا مطالبہ تھا کہ عمران خان باہر آ کر ان سے ملیں وہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن عمران خان نے کوئی لفٹ نہیں کرائی تب وہ نعرے مارتی ہوئی گاڑی میں بیٹھ کر ان کے گھر کے باہر سے رخصت ہو گئیں اس سے پہلے کہ ہم اس پر مزید بات کریں پہلے آپ فوزیہ عظیم کی کہانی سن لیں ۔جنوبی پنجاب کے پسماندہ ترین ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدر دین کی رہائشی ماہڑہ فیملی کی ایک لڑکی فوزیہ عظیم شاہ صدر دین کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی یہ 2003. 04.کی بات ہے۔

Love
Love

فوزیہ عظیم شادن لنڈ کے ایک نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو گئی اور پھر اس جوڑے نے گھر سے فرار ہو کر شادی رچانے کا پروگرام بنایا وقت مقررہ پر فوزیہ عظیم تو اس جگہ پہنچ گئی لیکن شادن لنڈ کا نوجوان بے وفا یا پھر کم ہمت نکلا وہ نہیں پہنچا یہی وقت فوزیہ عظیم کی زندگی کا ”ٹرننگ پوائنٹ ” ثابت ہوا اب اس کے پاس صرف دو راستے تھے یا تو گھر واپس جا کر شرمندگی کا سامنا کرتی یا زندگی کے راستے کی نئی بس پکڑ لیتی اس نے اپنے لیے دوسرے راستے کا انتخاب کیا اور بس میں بیٹھ کر ملتان آ پہنچی اس کے بعد وہ کسی طرح ایک نجی بس کمپنی میں بطور بس ہوسٹس بھرتی ہو گی نوکری کے دوران اس کو سخت تلخ حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے اپنا نام اور کاسٹ تبدیل نہیں کی وہ فوزیہ عظیم ماہڑہ ہی رہی وہ اس دوران اپنے گھر والوں سے بھی رابطہ میں رہی تاہم اس نے شاہ صدر دین واپسی کی بجائے شوبز میں چھلانگ لگا دی۔

ماڈلنگ کی دنیا میں آنے کے بعد فوزیہ عظیم ماہڑہ قندیل بلوچ میں تبدیل ہو گئی فوزیہ عظیم سے قندیل بلوچ بننے تک کا سفر آسان نہ تھا اس کو بڑے پاپڑ بیلنے پڑے لیکن اس نے ہمت نہ ہاری ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد وہ پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی یہ وہ دور تھا جب ماڈلز کیریر کے طور پر منی سمگل کے لیے استعمال ہوئیں شاہ صدر دین کے رہائشیوں کے مطابق قندیل بلوچ بھی صرف تین سال بعد یعنی 2007.08میں جنوبی افریقہ چلی گئی جہاں اس نے صرف سرمایہ بنانے پر زور لگایا اس کے بعد مشرق وسطی اور مغربی ممالک اس کی منزل ٹھیرے اور پھر اچانک فوزیہ عظیم قندیل بلوچ میں ڈھل کر منظر عام پر آ گئی اور پاکستان میں ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنے جوہر دکھانے لگی۔

اب کہ اس نے کراچی ،لاہور ،اسلام آباد کو اپنا مسکن بنایا زندگی کی رنگینیوں میں گم اس اداکارہ کو اپنے علاقے اور اپنے والدین کی یاد ستانے لگی تو اس نے انہیں ان کا کچا مکان گروا کر پکا کروا دیا یہ ایک سال قبل کی بات ہے قندیل کے چار بھائی ہیں ایک اب بھی سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتا ہے دوسرا بھائی پنجاب پولیس میں فرائض سر انجام دے رہا ہے تیسرا نشے کی لت میں مبتلا ہے اور چوتھا اسکول میں پڑھ رہا ہے گذشتہ دنوں جب قندیل کا والد اپنی بیٹی کو ملنے لاہور گیا تو ایک روڈ ایکسی ڈنٹ میں اپنی ٹانگیں تڑوا بیٹھا اب وہ بیٹی کے پاس لاہور میں ہی رہ رہا ہے شاہ صدر دین کی بستی ماہڑہ کے رہائشی آج بھی راتوں کو مائنز پر بیٹھ کر فوزیہ عظیم کی بے باکیوں کے قصے ایک دوسرے کو سناتے ہیں۔

Mrs Khakwani
Mrs Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Department Health Jhang
Previous Post محکمہ صحت جھنگ کے دہشت گرد کون
Next Post بھکاریوں کی فوج ظفر موج
Beggars

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.