yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سابق ایس ایس پی راؤ انوار نقیب اللہ کیس کا مرکزی ملزم قرار

Web Editor May 15, 2018 1 min read
Former SSP Rao Anwar was declared the main accused of the Naqibullah, case
Share this:

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت کو نقیب اللہ محسودو دیگر کودہشت گرد قرار دینے کے مقدمہ کا عبوری چالان موصول ہوگیا جب کہ چالان میں انکشاف کیا گیا کہ اب تک کی تفتیش کے مطابق ملزم راؤ انوار جھوٹے پولیس مقابلے کا مرکزی کردار ہے۔

Former SSP Rao Anwar was declared the main accused of the Naqibullah, caseنقیب اللہ محسود و دیگر کو دہشت گرد قرار دینے کے مقدمہ کا عبوری چالان موصول ہوگیا،عدالت نے چالان منظور کرلیا،ملزم راؤ انوار و دیگر ملزمان کے خلاف تیسرے مقدمہ میں چالان پیش کیا گیا،چالان دھماکہ خیز مواد اور اسلحے کے تحت پیش کیا گیا۔ تفتیشی پولیس نے سابق ایس ایس پی ملزم راؤ انوار کو نقیب اللہ و دیگر کے قتل کا مرکزی ملزم قرار دے دیا، موصول ہونے والے عبوری چالان کے متن کے مطابق نقیب اللہ سمیت چاروں افراد کو ایک کمرے میں مارا گیا، مقتولین نقیب اللہ، صابر، اسحاق اور نذر جان کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئیں، مقتولین اور کمروں میں موجود کارپیٹس کی ڈی این رپورٹ بھی موصول ہوگئیں۔

عبوری چالان کے مطابق ایک کمرے کے کارپیٹ کے ڈی این اے رپورٹ کے مطابق چاروں مقتولین کے خون پائے گئے، باقی کمروں کے کارپیٹ پر الگ الگ مقتولین کے خون پائے گئے، ڈی این اے اور دیگر شواہد سے ثابت ہوا نقیب سمیت چاروں افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے مارا گیا، مارنے کے بعد لاشوں کو الگ الگ کمروں ڈالا گیا۔

جیو فینسنگ رپورٹ کے مطابق ملزم راؤ انوار جائے وقوع پر موجود تھا،جیو فینسنگ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد اور واقعے کے وقت تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، بادی النظر میں پولیس مقابلہ منصوبے کے تحت کیا گیا، دوران تفتیش ملزم راؤ انوار اپنے ملوث نہ ہونے کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

قتل کیس،رائوانوارسمیت دیگر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم

پیر کے روز کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی ، مرکزی ملزم راؤ انوار، قمر احمد شیخ ، اللہ یار، اقبال اور ارشد سمیت11 ملزمان کو پیش کیاگیا۔

عدالت نے ملزم راؤ نوار سمیت 12 ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردیں اور11 سے زائد مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایک بارپھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،مفرور ملزمان میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، سابق ایس اے او شیعب شوٹر ودیگر شامل ہیں، عدالت نے سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی،آئندہ سماعت پر فرد جرم عایدکیے جانے کا امکان ہے۔

نقیب محسود قتل کیس کا گواہ بیان سے منحرف ہوگیا

نقیب اللہ اورساتھیوں کے قتل کے مقدمے میں اہم گواہ پولیس اہلکار اپنے بیان سے منحرف ہوگیا، کیس کی سماعت پر شہزادہ جہانگیر نے حلف نامہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کرایا۔

پولیس کی جانب سے گواہ  شہزادہ جہانگیر کو واقعہ کا عینی شاہد ظاہر کیا گیا تھا، حلف نامے میں شہزادہ جہانگیر نے کہا ہے کہ میرا نقیب محسود قتل  کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، پولیس  نے مجھ سے زبردستی راؤ انوار کے خلاف بیان لیا۔

ملزم راؤ انوار نے بی کلاس کی درخواست دائرکردی

نقیب اللہ اورساتھیوں کے مقدمے میں مرکزی ملزم راؤ انوار نے جیل میں بی کلاس کی سہولت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میںدرخواست دائرکردی، وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم راؤ انوار کو سینٹرل جیل میں سی کلاس میں رکھا گیا ہے، راؤ انوار سے عادی ملزمان جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

راؤ انوار کو سب جیل منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج

عدالت میں نقیب اللہ کے اہلخانہ کی جانب سے مرکزی ملزم راؤ انوار کو سب جیل منتقل کرنے کا فیصلہ چینلج کردیاہے، مقتول نقیب اللہ کے اہلخانہ کے وکیل صلاح الدین کی طرف سے سب جیل پر اعتراض جمع کرایا گیاہے،  ایڈووکیٹ صلاح الدین نے موقف اپنایا کہ ٹیلی فون پر ملیر کینٹ کی بیرک کو سب جیل قرار دینادرست نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
great, hocky, player, mansoor, ahmed, burried, today
Previous Post .آئرن مین گول کیپر پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے عظیم پلیئر منصور احمد کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک
Next Post سابق وزیراعظم کا متنازع بیان؛ گھبراہٹ میں فروخت، حصص مارکیٹ منہ کے بل آ گری
The controversial statement of former prime minister; Sales in panic; share market fall of the mouth

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.