yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

’کراچی افیئر‘ کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ شروع

MH Kazmi January 19, 2021January 19, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سابق فرانسیسی وزیر اعظم ایدوارد بالادور کے خلاف 90 کی دہائی میں ہتھیاروں کے سودے میں رشوت کے الزامات پر مقدمے کا آغاز ہوگیا۔کراچی افیئر‘ کے نام سے مشہور کیس میں نامزد 91 سالہ بالادور کا نام فرانس کے ان اہم سیاست دانوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جن پر کرپشن کے مقدمات چلائے گئے۔ ان میں سابق صدر نکولا سارکوزی اور ان کے پیش رو ژاک شیراک بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیر اعظم بالادور کے خلاف مقدمے کی کارروائی منگل کے روز پیرس میں کورٹ آف جسٹس میں شروع ہو گی۔ فرانسیسی وزراء کے خلاف بدعنوانی کے کیسز کی سماعت بالعموم اسی عدالت میں ہوتی ہے۔ بالادور کے ساتھ ان کے سابق وزیر دفاع فرانسوا لیوٹارڈ بھی ‘کراچی افیئر‘ میں ملزم ہیں۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ علالت کی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر ہوسکیں گے یا نہیں۔ ان دونوں رہنماؤں پرالزام ہے کہ انہوں نے سن 1993 سے سن 1995 کے درمیان پاکستان کو سمندری آبدوز اور سعودی عرب کو جنگی جہاز فروخت کرنے کے معاملے میں ‘کارپوریٹ اثاثوں کا بے جا استعمال‘ کیا۔ اس وقت بالادور فرانسوا متراں کے دور صدارت کے آخری برسوں میں وزیراعظم تھے۔ ان دونوں رہنماؤں پر یہ الزامات سن 2017 میں عائد کیے گئے۔ اس سودے میں تیرہ ملین فرینک یعنی تقریباً 33 کروڑ امریکی ڈالر کی رشوت لی گئی تھی۔ خیال ہے کہ اس میں تقریباً دس ملین فرینک سن 1995 میں بالادور کی شیراک کے خلاف ناکام صدارتی مہم میں استعمال کیا گیا تھا۔ بالادور کو اس سوال کا بھی جواب دینا ہے کہ آیا انہوں نے اپنے جرائم کو چھپانے کی کوشش کی۔ تاہم انہوں نے کسی بھی طرح کی بدعنوانی سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ دس ملین فرینک کی آمدنی انتخابی ریلیوں کے دوران ٹی شرٹوں اور دیگر اشیاء کی فروخت سے ہوئی تھی۔ اس بدعنوانی کا کراچی میں سن 2002 میں ہونے والے ایک بڑے بم حملے کی تفتیش کے دوران پتہ چلا۔ اس حملے میں بس میں سوار فرانسیسی انجینئروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں گیارہ آبدوز کے کانٹریکٹ پر کام کرنے والے انجینئر تھے۔ اس حملے کے لیے ابتدائی طور پر القاعدہ نیٹ ورک کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ تاہم بعد میں جانچ کا مرکز ہتھیاروں کے سودے کی طرف منتقل ہو گیا کیوں کہ تفتیش کاروں کو محسوس ہوا کہ صدارتی الیکشن میں بالادور کی شکست کے بعد ہتھیاروں کے سودے کے لیے کمیشن کی ادائیگی روک دینے کے صدر شیراک کے فیصلے کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر یہ حملہ کیا گیا تھا۔

فرانسیسی سیاست میں کرپشن

سابق وزیراعظم بالادور پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس وقت کے وزیر خزانہ سارکوزی کی وزارت کو ہتھیاروں کے ’ناقص سودوں‘ کے لیے ریاستی ضمانت دینے کی ہدایت دی تھی کیونکہ انہوں نے مبینہ طور پر اس سودے میں رشوت لی تھی۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ زیاد تقی الدین نامی ایک لبنانی۔ فرانسیسی بروکر نے بالادور کی انتخابی مہم میں رشوت کی رقم جمع کی تھی۔

پیرس کی ایک عدالت نے ‘کراچی افیئر‘ کیس میں گزشتہ برس جب تقی الدین اور ایک دیگر بروکرعبدالرحمان العسیر کو پانچ برس قید کی سزا سنائی تو وہ لبنان فرار ہو گئے۔

اس عدالت نے ہی بالادور کی انتخابی مہم کے سابق منیجر نیز لیوٹارڈ کے مشیر کو بھی تین برس قید کی سزا سنائی۔ جبکہ سارکوزی کے ایک مشیراور سرکاری ملکیت والی ایک بحری کمپنی کے ایک سابق ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر کو دو برس کی سزا دی گئی۔ ان سب نے عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔

تقی الدین نے سن 2013 میں عدالت میں کہا تھا کہ انہوں نے بالادور کی مہم کی خفیہ مالی مدد کی تھی تاہم چھ برس بعد وہ اپنے دعوے سے مکر گئے۔ گزشتہ نومبر میں تقی الدین اپنے اس دعوے سے بھی مکر گئے تھے کہ انہوں نے لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی طرف سے سارکوزی کو ان کی کامیاب صدارتی مہم میں مدد کے لیے کے سارکوزی کے چیف آف اسٹاف کو سن 2006 اور سن 2007 میں مجموعی طورپرچھ ملین ڈالر دیے تھے۔

سارکوزی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں تاہم اس کیس میں تفتیش ابھی جاری ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post وہائٹ ہائوس میں کیا چل رہا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رخصتی اور بائیڈن کی آمد ہنگامہ خیز
Next Post تحریک انصاف کیخلاف غیرقانونی ذرائع اور دشمن ممالک سے فنڈنگ ثابت ہوچکی، الیکشن کمیشن تاخیری حربوں کو روکے، اپوزیشن جماعتوں کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.