yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا یو اے ای کے ویزا کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں، دفتر خارجہ

MH Kazmi December 24, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)خطے میں بھارت کا فوجی بلڈ اپ موجودہ بھارتی غیر ذمہ دارانہ سیاست کے تحت خطرناک ہے، بھارتی ملڑی بلڈ اپ کی مذمت کرتے بھارت میں فوت ہونے والے گیارہ پاکستانی ہندووں کے حوالے سے بھارت سے تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا پاکستان واضح کر چکا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے اسرائیل تسلیم کرنے کا متحدہ عرب امارات کے ویزہ معاملہ سے کوئی تعلق نہیں بھارت کے ریپبلک ٹی وی کو پاکستان مخالف مہم پر جرمانہ سے بھارتی مہم بے نقاب ہوئی۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ خطے میں بھارت کا فوجی بلڈ اپ موجودہ بھارتی غیر ذمہ دارانہ سیاست کے تحت خطرناک ہے۔ بھارت کی جانب سے اسلحے کے انبار لگانا ان کی فوجی ضروریات سے بڑھ کر ہے۔ ہم بھارتی ملڑی بلڈ اپ کی مذمت کرتے اور اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ سمجھتے ہیں دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل تک یہودی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا متحدہ عرب امارات کے ویزہ کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے رواں ہفتے ہونے والے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دورے میں اماراتی حکام سے متعدد عالمی و باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی مشاورت کا دور منعقد ہوا جس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ ان کہنا تھا کہ پاکستان نیگورنو-کاراباخ کی تاریخی فتح پر آذربائیجان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بھارت کی پاکستان مخالف مہم بے نقاب ہوئی، بھارت کے ریپبلک ٹی وی کو پاکستان کے خلاف مہم پر جرمانہ بھی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ ڈوزئیر میں بھارت کی پاکستان مین تخریب کاری، منصوبہ بندی، مالی امداد اور رابطوں کو بے نقاب کیا گیا اور اب بھارت کو ذہن نشین کرلینا چاہیے کہ ایسی غلط بیانی پر مبنی مہمات ماضی میں بھی ناکام ہوئیں اور اب بھی ہوں گی۔ یورپی یونین کی جانب سے بھارت کے ریپبلک ٹی وی پر پاکستان مخالف مواد چلانے پر جرمانہ عائد کیے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان ک کہنا تھا کہ ‘یورپی یونین ڈس انفو لیب سے پہلے سے ہی پاکستان مسلسل بھارت کی پاکستان مخالف مہم کو بے نقاب کر رہا تھا، ڈس انفو لیب کی رپورٹ پاکستان کے موقف کی تائید ہے’۔ انہوں نے کہا کہ آف کام کے بھارتی ریپبلک ٹی وی کو جرمانہ بھارت اور وہاں کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ بھارت دنیا بھر پاکستان کو بدنام کر رہا ہے’۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور کریک ڈاؤن کو 500 سے زائد روز ہو چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں قابض فورسز نے جعلی محاصرے اور سرچ آپریشن میں دو بچوں کے والد ظہیر عباس لون کو شہید کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور رواں برس بھارت نے 3 ہزار 12 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جن میں 28 نہتے شہری شہید ہوے۔ انہوں نے کہا کہ ‘پاکستان عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کرتا ہے’۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا پاکستانی ڈاکٹر کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ پاکستانی ہائی کمشن نے اس حوالے سے باقاعدہ درخواست کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت سے پوسٹ مارٹم رپورٹ، جائے وقوع کی تصاویر اور بیانات طلب کیے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں قتل ہونے والے 11 پاکستانی ہندوؤں کی بیٹی نے ایف آئی آر کروائی، ‘ہمارا بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی ہندو تھے لہذا ہمیں تسلی بخش جواب دیا جائے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘ابھی تک بھارت سے موصول شدہ معلومات تسلی بخش نہیں ہے، بھارت نے اطمینان بخش ابتدائی تحقیقات بھی نہیں کی ہیں’۔ کینیڈا میں کریما بلوچ کے مبینہ قتل کے واقعے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کریمہ بلوچ کے قتل کے فوری بعد ٹورنٹو میں پاکستانی قونصل جنرل نے پولیس سے رابطہ کیا کیونکہ کریمہ بلوچ پاکستانی شہری تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے مطابق کریمہ بلوچ کے قتل کے حوالے سے جرم کے کوئی شواہد نہیں ملے، کینیڈا کی پولیس کا بیان اہم ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
BY, ACTING, UPON, QUAID E AZAM, MUHAMMAD ALI, JINNAH'S, SAYINGS, WE, CAN, MAKE, PAKISTAN, A, SOVEREIGN, COUNTRY, CHIEF, OF, ARMY, STAFF
Previous Post اٹھارھیوں اورانیسویں صدی میں عالمی افق پر آئینی و جمہوری جدوجہد سے عظیم ترین سلطنت برطانیہ اور انتہا پسند ہندو استعمار کو بیک وقت شکست فاش سے دوچار کرکے برّصغیر میں عظیم اسلامی سلطنت کی بنیاد رکھنے والے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 144واں یوم ولادت
Next Post پاکستان اورافغانستان کے درمیان نوجوانوں کی سطح پر تعاون اور وفود کے تبادلے کیے جائینگے، سفیر منصور احمد خان کی اسلامک یوتھ افغانستان کے وفد کیساتھ گفتگو

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.