yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، شاہ محمود قریشی

MH Kazmi November 15, 2020November 15, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دنیا بھارت کے گرینڈ ڈیزائن کا نوٹس لے۔ بھارتی اقدامات کے باعث خطے کا امن داوَ پر لگ سکتا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اتوار کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے ہم بھرپور مقابلہ کریں گے، بھارتی عزائم سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کو جانتی ہے۔ بھارت نے دہشت گردوں کی تربیت کیلئے تربیتی کیمپ بنا رکھا ہے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے سیل بنایا۔ سی پیک کےخلاف سیل کو 80ارب روپے کی فنڈنگ کی گئی۔ بھارت نےٹارگٹ کلنگ اور گلگت بلتستان میں بدامنی کی منصوبہ بندی بھی کی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے تمام شواہد پاکستانی عوام اور دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں۔ بھارتی اقدامات 4عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ معاملہ پاکستان کی بقا اور خوشحالی کا مسئلہ ہے۔ ہم نے بھارت کے عزائم کو متحد ہوکرناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارتی منصوبہ بندی قوم کا مسئلہ ہے اور یہ عزائم اپوزیشن کے علم میں ہونے چاہیئں۔ اپوزیشن بھی ہمارا حصہ ہیں اور ہمیں ان کے تحفظ کا بھی خیال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن جڑا ہوا ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ وزیراعظم کو افغان صدر نے دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے اور وہ جلد دورہ کریں گے۔ دریں اثنا ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اندر ایک بہت بڑا عنصر موجود ہے جو اپنی قیادت کے بیانیے سے متفق نہیں ہے، وہ اپنی سیاسی مجبوریوں کے سبب اظہار نہیں کرسکتے لیکن اندر سے وہ مطمئن نہیں ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ایک بند گلی میں داخل کہ یہ کبھی اتنے مائل ہوجاتے ہیں آئین سے مبرا اسٹیبلشمنٹ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ان کے لیے آسانیاں پیدا کردے، یہ دونوں چیزیں غلط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اداروں پر حملہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اور قومی اداروں سے آئین سے مبرا توقع رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے، جن جمہوری قدروں کی آپ بات کررہے ہیں یہ تو اس کی نفی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ جو بوکھلاہٹ مجھے دکھائی دے رہی ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ابھی بھی ان کی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے، کراچی واقعے کی انکوائری پر ایک جماعت کا تعریفی بیان آتا ہے تو دوسری اسے مسترد کردیتی ہے۔دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا فرض ہے حقائق سے آگاہ کرنا البتہ فیصلہ انہیں (اپوزیشن کو) خود کرنا ہے ہم انہیں اپنے فیصلے کا پابند نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی پاکستان سے متعلق منصوبہ بندی ان کے علم میں ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کو بھی مدِ نظر رکھا جائے۔ افغانستان کے دورے کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں وزیراعظم عمران خان کابل جائیں گے اور مختلف معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ ہم پہلے بات نہیں کررہے تھے ہم سفارتی سطح پر بات کررہے تھے تاہم شواہد کو اکٹھا کرنے کے بعد جب ہمیں یقین ہوگیا کہ ہمارے پاس موجود شواہد واضح اور ٹھوس ہیں، جو اسکروٹنی کے معیار پر اتر سکتے ہیں اس وقت انہیں منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا گیااپوزیشن کے جلسوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر میں بات کروں گا تو اسے سیاسی رنگ دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ گھبرا گئے لیکن ہم دیانت داری سے سمجھتے ہیں کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اسے قوم کے سامنے رکھنا ہمارا فرض تھا۔ اپوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بھی قوم کا حصہ ہیں ان کی حفاظت بھی ہمیں مطلوب ہے خدانخواستہ کسی جلسے میں کسی سیاسی شخصیت پر ایسا نا خوشگوار واقعہ پیش آجاتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہم پر حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس لیے انہیں آگاہ کرنا اور حقائق ان کے سامنے رکھنا ہمارا فرض ہے، فیصلہ انہیں کرنا ہے، ہم انہیں اپنے فیصلے کا پابند نہیں کررہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن رہنما لاک ڈاؤن کے مطالبات کرتے تھے، ہم نے کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی لیکن اب جو مثبت شرح کم ہوگئی تھی وہ دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے خاص کر ملتان میں بہت تیزی سے مثبت شرح بڑھ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کے 11 بڑے شہروں میں ملتان اور حیدرآباد ہاٹ اسپاٹ کے لحاظ سے پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اس لیے ملتان کے شہریوں کو بھی احتیاط برتنی چاہیے اور اپوزیشن کو اس پر غور کرنا چاہیے کہ جہاں حکومت کی ذمہ داریاں ہیں، کیا ان کی نہیں ہیں، اس لیے انہیں ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ اپوزیشن کے اس دعوے کہ جنوری میں حکومت ختم ہوجائے گی کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ان کی خواہش ہوسکتی ہے اگر ان کی خواہش پر چلا جائے تو یہ حکومت بننی ہی نہیں چاہیے تھیشاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس میں کوئی عیب نہیں ہر اپوزیشن یہ خواہش کرتی ہے، جنوری بھی آجائے گا تو دیکھ لیں گے، اپوزیشن فیصلہ کرے کہ وہ چاہتے کیا ہیں، اس وقت پی ڈی ایم کی قیادت کنفیوژن کا شکار ہے کبھی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوجاتے ہیں، کبھی جوش خطابت میں اپنے اداروں کو ہی روند دیتے ہیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی ان لوگوں کو خوش کرتے ہیں جو پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں قبل از انتخاب دھاندلی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خود کہہ رہی تھی کہ 15 تاریخ کو کامیابی کا جشن منائیں گے تو دھاندلی کا ذکر کہاں سے آگیا یہی تو کنفیوژن ہے 4 لوگوں کو جمع دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ بڑا انقلاب آگیا لیکن ووٹر اپنی مرضی سے ووٹ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں پی ٹی آئی نے بہت بڑے بڑے جلسے کیے، انہیں دیکھا جائے تو اس وقت بھی پی ٹی آئی کو کامیاب ہونا چاہیے تھا لیکن ہمیں توقع کے مطابق نشستیں نہیں ملی تھیں اس لیے یہ بھی 4 لوگ دیکھ کر یہ توقع نہ لگالیں کہ انہیں وہ نشستیں ملیں گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کو پورا موقع ملا انہوں نے پوری دل جمعی کے ساتھ مہم چلائی وہاں پڑاؤ ڈال کر بیٹھے رہے، کھلا ماحول تھا پر امن طریقے سے انتخابی مہم مکمل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے جائزے کے مطابق اپوزیشن کی توقعات شاید پوری نہ ہوں، اب اگر میری توقع پوری نہ ہو اور میں اسے دھاندلی کی شکل دے دوں تو یہ تو سیاست نہ ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کو دعوت دی گئی کہ تجاویز دیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کس طرح شفاف کیے جاسکتے ہیں، دو مرتبہ انہیں نشستوں میں مدعو کیا گیا لیکن نہیں آئے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MARTYRED, MAZHAR ALI MUBARAK, DEATH, ANNIVERSARY, WILL, BE, CELEBRATED ON, 25TH, OF, DECEMBER, 2019
Previous Post شہید مظہر علی مبارک کی والدہ کی برسی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
Next Post بل گیٹس دنیا کے ہر فرد تک کورونا ویکسین پہنچانے کے لیے پرعزم

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.