yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

سفارتی سطح پر انتھک محنت سے بھارت کے سلامتی کونسل کی کمیٹیوں پر قبضے کے عزائم ناکام بنادیے، وزیرخارجہ،

MH Kazmi January 11, 2021January 11, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سفارتی محاذ پر پاکستان کے بھرپور مقابلہ سے بھارت سلامتی کونسل کی تین اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی سے محروم ہوگیا۔ بھارت واویلا کر رہا تھاکہ اسے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے بڑی کامیابی ملی ہے، بھارت چاہتا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے کمیٹی میں شامل ہو جائے کیونکہ اسے افغانستان کے معاملات سے الگ تھلگ رکھا گیا جو اس کی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔ ہم بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے، بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو بین الاقوامی، اہم علاقائی امور اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے جاری بیان میں کہی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت اس خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے وہ افغان امن عمل میں ایک سپائیلرکا کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ نہیں چاہتا کہ افغانستان میں امن و استحکام ہو۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہر سفارتی محاذ پر بھارت کا مقابلہ کر رہا ہے،بھارت واویلا کر رہا تھاکہ اسے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے بڑی کامیابی ملی ہے اسے تین کمیٹیوں کی صدارت کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر رہا ہے اور اس حوالے سے پاکستان کو بھی اہم ذمہ داریاں ملیں ۔سلامتی کونسل میں تیس کے قریب کمیٹیاں اور ذیلی کمیٹیاں ہوتی ہیں اور غیر مستقل ممبر ہونے کے ناطے بھارت کو ذمہ داریاں ملنا کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ بھارت کی خواہش کیا تھی؟ بھارت کی خواہش تھی کہ اسے 1267 کی قدغن لگانے والی اہم کمیٹی کا ممبر بنا دیا جائے لیکن اسے ناکامی ہوئی۔

FOREIGN, MINISTER, SHAH MEHMOOD QURESHI,, PAKISTAN, DAMAGED, INDIAN, BID, TO, HEAD, UNSC, COMMITTEES

انہوں نے کہا کہ بھارت کی خواہش تھی کہ نیوکلیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی کمیٹی کی صدارت اسے مل جائے جو اسے نہیں ملی،بھارت چاہتا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے کمیٹی میں شامل ہو جائے کیونکہ اسے افغانستان کے معاملات سے الگ تھلگ رکھا گیا جو اس کی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت پی 5 سمیت سب کے سامنے رکھے ہیں ۔دنیا، سنتی سب کی ہے لیکن حقائق کو جانتی ہے اور سمجھتی ہے۔ہم بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرتے رہیں گے ہمارے اقوام متحدہ کی سطح پر، سلامتی کونسل کی سطح پر اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے ہیں ہم اپنے مفادات کے تحفظ اور دفاع کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ میں نئے صدر بائیڈن 20 جنوری کو باقاعدہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے وہ بطور سینیٹر، فارن ریلیشنز کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں وہ اس خطے سے واقف ہیں وہ پاکستان بھی تشریف لا چکے ہیں – وہ یہاں کی بہت سی شخصیات سے شناسائی رکھتے ہیں انہیں یہاں کے حالات و واقعات کا پورا ادراک ہے ہم بھی ان کی سوچ اور اقدار کو سمجھتے ہیں جیسے ہی امریکہ میں نئی ایڈمنسٹریشن منصب سنبھالے گی ہم ان کے ساتھ انگیج ہو جائیں گے،اس حوالے سے میں عنقریب نئے سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن کو خط لکھوں گا۔پی ڈی ایم مختلف الخیال لوگوں کا منفی اتحاد ہے جس کا مقصد موجودہ حکومت کو ذق پہنچانا ہے اور اداروں پر دباؤ ڈال کر اپنے کرپشن کے کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے لہذا یہ بہت جلد منتشر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن صاحب کے دو بڑے اعلانات تھے ایک اسمبلیوں سے مستعفی ہونا اور دوسرا لانگ مارچ،جہاں تک استعفوں کا معاملہ ہے اس پر تو پیپلز پارٹی پہلے اور اب نون لیگ بھی پیچھے ہٹ گئی ہے جبکہ لانگ مارچ پر بھی ان کا اتفاق نہیں ہے جب 31 جنوری کی ڈیڈ لائن ختم ہو گی تو یہ مل بیٹھیں گے اور پھر فیصلہ کریں گے ۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صفوں میں اتحاد نہیں ہے

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات :رضوان اختر اعوان صدر،عمران یوسف نیازی سیکرٹری منتخب ہوگئے
Next Post افغان اورعراق پر مدر آف آل بم پھینکنے والے صدر ٹرمپ پر فادر آف آل بم گر گیا، نااہلی بھی اور مواخذے کا سامنا بھی کرنا پڑیگا، نینسی پلوسی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.