yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

غیر ملکی سرمایہ کاروں کا جی ایس ٹی 13 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا

Web Editor April 18, 2018 1 min read
Foreign investors demand to GST 13 percent
Share this:

اسلام آباد:  اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی)نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 13فیصد کرنے،کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس ختم اور کارپوریٹ ٹیکس ریٹ 22فیصد تک محدود کرنے سمیت دیگر تجاویز دے دی ہیں۔

Foreign investors demand to GST 13 percentاو آئی سی سی آئی کے صدر برونو اولیرہوئک نے اسلام آباد میں دیگر عہدیداروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ غیریقینی سیاسی وکاروبار ی ماحول کے باجود چیمبر کی رکن معروف بین الاقوامی ایف ایم سی جی کمپنی نے پاکستان میں مزید 120ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت میں بڑی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات کا واضح اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے لیے اوآئی سی سی آئی نے ایف بی آر اور صوبائی ریونیو حکام کو نہایت جامع 10ٹیکس تجاویز پیش کی ہیں۔

جن میں کہا گیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق آئندہ بجٹ میں 3 سے 4 فیصد سپر ٹیکس کا خاتمہ کرے اور کارپوریٹ ٹیکس کی شرح کو25فیصد کی سطح سے کم کرکے 22فیصد کی سطح پر لایا جائے جبکہ ملک بھر میں جنرل سیلز ٹیکس کی یکساں شرح متعارف کرائی جائے تاہم پہلے مرحلے میں ابتدائی طور پر سندھ کی طرح13فیصد پھر بتدریج10فیصد تک کی سطح پر لایا جائے اور غیر معمولی منافع پر ٹیکس، بونس حصص پر ٹیکس جیسی شرائط کا خاتمہ کیا جائے، خدمات کے شعبے سمیت ایف ڈی آئی کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

صوبوں اور ایف بی آر کے مابین ٹیکس معاملات بروقت حل کیے جائیں اورکم ازکم ٹیکس اورمتبادل ٹیکس نظام کا خاتمہ کیا جائے، اسی طرح سرمایہ کاری پر طویل مدت کے لیے ٹیکس کی رعایت کم از کم 10سال ہونی چاہیے جبکہ خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے، ترجیحی طور پر ٹیکس اصلاحات کمیشن رپورٹ کا نفاذکیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ کوئی راز نہیں ہے کہ حالیہ برسوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سمیت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری جی ڈی پی کا1فیصد بھی نہیں ہے۔

پاکستانی حکام کو سنجیدگی سے ان عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہے جن پر عمل کر کے ویت نام، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا جیسے علاقائی ممالک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوا تاکہ پاکستان میں پالیسی کو نئے سرے سے آراستہ کرکے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو بڑھایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتی سطح پر ادارہ جاتی فورم کی اشد ضرورت ہے جہاں سرمایہ کار اپنے مسائل کو اٹھا سکیں، او آئی سی سی آئی فورم تشکیل دینے اوراس کو مینج کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر تیا رہے۔

معیشت کے مختلف شعبوں میں حاصل کردہ ترقی کے اہداف، انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کے لیے دستیاب مواقع، انفرااسٹرکچر اور تجارت کے ذریعے ملک کے بارے میں منفی تاثر کو ختم کرنے کی کوششیں کی جائیں، سندھ اور پنجاب اور وفاقی حکومت کی عالمی بینک کی ایز آف ڈوئنگ بزنس میں کمزور رینکنگ کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات قابل تحسین ہیں تاہم ٹیکس مسائل،ریفنڈز، گردشی قرضے جیسے مسائل کو فوراً حل کیا جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ایجنسیز کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن ٹیکسیشن کے شعبے اور فوڈ و فارما سیکٹرز کے اسٹینڈرڈزقائم کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Thai airways call for direct flights for Pakistan
Previous Post تھائی ایئر ویز کا پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں چلانے کا عندیہ
Next Post اتوار کو رابعہ کے ہاتھوں پر مہندی لگائی تھی، بہن عائشہ
Rabia had henna on her hands on sunday, sister Ayesha

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.