yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

برائے فروخت

Yes 2 Webmaster February 9, 2015 1 min read
For Sale
Share this:
For Sale
For Sale

تحریر : شاہد شکیل
دنیا میں ہر چیز بکاؤ نہیں ہوتی لیکن کئی بار انسان وقت اور حالات کی ستم ظریفی کا شکار ہو کر اپنی پسندیدہ چیز کو بھی فروخت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے خرید و فروخت کے اس عمل میں کئی بار خریدار ناجائز فائدہ بھی اٹھا تا ہے ، انسان کی محنت سے کمائی ہوئی کوئی بھی چیز بے وقعت نہیں بلکہ نہایت قیمتی ہوتی ہے لیکن مجبوری۔۔۔ خرید و فروخت کئی قسم کی ہوتی ہے جس میں مٹی کے ذرے کی خرید و فروخت سے لے کر کئی غدار اپنے ملک تک کو بھی فروخت کر دیتے ہیں۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی بڑے پیمانے پر یورپی یونین کے ممبر ملک مالٹا نے پھر اشتہار دیا کہ صرف چھ لاکھ پچاس ہزار یورو کے عوض نان یورپی ممالک کے باشندے مالٹا کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں اس بھونڈے انداز میں اشتہار بازی پر یورپی یونین نے مالٹا پر شدید تنقید کی اور مذمت کرتے ہوئے کہا اس قسم کی اشتہار بازی اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے سٹراس برگ میں ایک کمیشن تیار کیا جائے گا

جو یہ پتہ لگائے کہ مالٹا کے اس منصوبے سے یورپی یونین کے معاہدوں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔شہریت سے متعلق مالٹا کے نئے قانون کے تحت نان یورپی باشندے چھ لاکھ پچاس ہزار یورو میں مالٹا جیسے چھوٹے ملک کی شہریت حاصل کر سکتے ہیں مالٹا اس اقدام سے ملکی بجٹ میں اضافہ کرنا چاہتا ہے،یورپی پارلیمنٹ کے اہم ممبران کا کہنا ہے کہ شہریت سٹورز پر بکنے والی شے نہیں جسے کوئی جب چاہے محض چند یورو کے عوض خرید سکے۔

مالٹا یورپی یونین کا واحد ملک نہیں جو پیسوں کے عوض شہریت فروخت کرتا ہے دیگر یورپی ممالک میں بھی شہریت فروخت کی جاتی ہے، بلغاریہ میں لائسنس یافتہ بنکوں میں پانچ لاکھ یورو جمع کروانے سے رہائشی اجازت نامہ مل جاتا ہے اور ایک میلین یورو کی سرمایہ کاری کرنے پر شہریت حاصل کی جا سکتی ہے ،ہنگری میں غیر ملکی ڈھائی لاکھ یورو کے سرکاری بانڈز خریدنے کے بعد پانچ سال کیلئے رہائشی اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں،

قبرص میں کم سے کم پانچ سال تک تین میلین یورو بینک میں جمع رہیں اور پانچ میلین یورو کی سرمایہ کاری کی جائے یا کسی ایسے بزنس میں انویسٹ منٹ ہو جہاں کم سے کم دس قبرصی باشندے آپ کی فرم یا بزنس میں بر سرِ روزگار ہوں تو شہریت حاصل کی جا سکتی ہے علاوہ ازیں کم سے کم تین لاکھ یورو یا زائد کی جائداد کا مالک رہائشی اجازت نامے کا حق دار ہے،اس طرح کے دیگر قوانین یونان ،پرتگال اور آئر لینڈ میں بھی موجود ہیں،فرانس میں ایک ” غیر معمولی اقتصادی شراکت ” کے عوض رہائشی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکتا ہے

فرنچ قانون کے مطابق کم سے کم پچاس ملازمتیں اور زیادہ سے زیادہ دس میلین یورو کی سرمایہ کاری لازمی ہے جبکہ جرمنی میں شہریت برائے فروخت نہیں شہریت حاصل کرنے کیلئے بر سرِ روزگار ہونا ، وظیفہ نہ لینا ،جرمن زبان پر مکمل عبور اور کم سے کم آٹھ سال تک قانونی رہائش لازمی قرار دی گئی ہے۔

Sakil Shahid
Sakil Shahid

تحریر : شاہد شکیل

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Tariq Butt
Previous Post مذہب سے پر خاش
Next Post تھرلر فلم”بیونڈ دی ریچ”کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
Beyond The Reach

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.