yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

حلقہء فکروفن کا کاشانہءادبپر تنظیمی نشست

F A Farooqi May 3, 2016 1 min read
Tanzeemi HFF
Share this:
Tanzeemi HFF
Tanzeemi HFF

تحریر:ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری
حلقہء فکروفن کا ایک خصوصی اجلاس کاشانہء ادب ریاض میں منعقد ہوا جس میں حلقہء فکروفن کی تنظیمِ نو کی گئی اور نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا.تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عبدالرزاق تبسم نے حاصل کی جبکہ ہدیہء نعت عابد شمعون چاند نے پیش کیا. حلقہء فکروفن کی تنظیم نو کے مطابق ناظم اعلیٰ جاوید اختر جاوید، مشیرِ اعلیٰ ارشد شیخ، ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز، صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری، نائب صدر ساجدہ چوہدری، سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حناء امبرین طارق، سیکرٹری نشرواشاعت عابد شمعون چاند، جوائنٹ سیکرٹری عبدالرزاق تبسم اور کمیونٹی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ ہونگے.

نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شعر و ادب کے فروغ کے لئے حلقہء فکروفن ہمیشہ سرگرم عمل رہے گا، ناظم الامور ڈاکٹر طارق عزیز نے کہا کہ حلقہء فکروفن شاندار ادبی روایات کا امین ہے اور ہم اس کی پاسداری کرینگے، مشیرِ اعلیٰ ارشد شیخ نے تمام نومنتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاندار ادبی ورثے کے علمبردار حلقہء فکروفن کی تنظیمِ نو نہایت اہمیت کی حامل ہے اور انہیں امید ہے کہ نومتخب اراکین اس ورثے کی حفاظت محنت اور لگن سے کریں گے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حناء امبرین نے کہا کہ حلقہء فکروفن علم و ادب کے فروغ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، مرکزی سیکرٹری جنرل حلقہء فکروفن وقار نسیم وامق نے کہا کہ جذبے کا سوز، تخیل کی پرواز اور خیال کے انجم جس علم و خبر کا پتہ دیتے ہیں ہمارا نسب نامہ ہے،

Saudi Arabia
Saudi Arabia

کمیونٹی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمود باجوہ نے کہا کہ حلقہء فکروفن سعودی عرب کے ریگزاروں میں فکروفن کے چراغ روشن رکھے ہوئے ہے اور ہمارا عزم ہے کہ علم و ادب کی ترویج کے لئے ہم اپنا ہرممکن کردار ادا کرتے رہیں گے، ناظم اعلیٰ جاوید اختر جاوید نے کہا کہ فکر وفن نام ہے اس ادبی تحریک کا جو فکر کو اڑان اور فن کو دوام دیتی ہے. اس موقع پر حلقہء فکروفن کے دیرینہ ساتھی اعجاز بٹ کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا. شرکائے تقریب کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کے بعد شاعر محمد صابر قشنگ، آزادہ جاودانی، ڈاکٹر طارق عزیز اور ڈاکٹر حناء امبرین کے اعزاز میں ایک شعری نشست بھی منعقد ہوئی. جس میں شعراء نے اپنا کلام پیش کیا ۔

جاوید اختر جاوید

پیار پھلاں نال کرنا سکھیا
کنڈیاں اتے چلنا سکھیا

جت کے وی اسی کدی نہ جتے
تیری خاطر ہرنا سکھیا

ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری
دل کو تو بہلا لیا رنگین یادوں سے مگر

زخم دیدہ نے کسی پہلو بھی سونے نہ دیا
آتش سینہ میں میرا خون جلتا رہا

عشق شعلہ دروں میں خود بخود ڈھلتا رہا
عبدالرزاق تبسم

کھو کر خیال یار میں غزل کہ گیا کوئی
بےلوث تیرے پیار میں غزل کہ گیا کوئی

وقار نسیم وامق

دوستی کا مقام تیرے نام
آج میرا کلام تیرے نام

صبحِ روشن تمہاری نذر کروں
ابر آلود شام تیرے نام

محمد صابر قشنگ ۔ ایرانی شاعرہآزادہ جاودانی اور ڈاکٹر حنا امبرین طارق نےبھیاپنااپناتازہکلا مپیشکیا اعجازبٹنے تمام اراکی نکاشکریہاداکرتے ہوئے کہا کہحلقہءفکرو فنکی حسینیادیںاسےہ میشہیادرہیں گی – تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری نے تمام مہمانوں کا کاشانہءادب تشریف آوری پر دل کی اتھاہ گہرائیوںسےشکریہاداکیا۔
ڈاکٹر محمود باجوہ نے دعائے خیر کرتے ہوئے تقریب کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا.

تحریر:ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
F-16-aircraft
Previous Post بھارت ایف 16 طیاروں کی فروخت رکوانے میں کامیاب
Next Post اصل حقائق
Journalism

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.