yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

دھنداور دھندھواں

MH Kazmi November 8, 2016 1 min read
FOG and Dhundan by Masood Ashar on 08 nov 2016
Share this:

مسعود اشعر

یہ دھند نہیں ہے اندھا دھند ہے۔ ایک زہریلے غبار نے دہلی سے لے کر ان کے اور ہمارے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ آنکھوں میں مرچیں لگتی ہیں اور گلے میں پھانس اٹکتی ہے۔ بیماروں سے اسپتال بھرے جا رہے ہیں۔ ماحولیات کے ماہر اس پر طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ ان کے پنجاب اور ہمارے پنجاب کے کھیت کھلیانوں میں کٹی ہوئی فصلوں کے بھوسے کو جو آگ لگائی جاتی ہے یہ اس کا نتیجہ ہے۔ اور کوئی کہہ رہا ہے کہ یہ جو شہروں کے اردگرد لوہے کی فیکٹریاں ہیں ان کا دھواں اور سڑکوں پر چلنے والی پرانی کاروں اور بسوں سے پھوٹنے والا دھواں اکٹھا ہو کر فضا میں معلق ہو گیا ہے۔ اس دھویں میں زہریلے ذرات بھی شامل ہو گئے ہیں۔ فضا دھواں دھواں ہو گئی ہے مگر یہ دھواں اپنی شکل میں ہمارا جانا پہچانا دھواں نہیں ہے بلکہ اس کی شکل کچھ اور ہی ہے۔ اسی لئے ماہرین نے اس کا نام کہر، دھند یا  کے بجا ئے رکھ دیا ہے یعنی اور کا مرکب۔ یہ لفظ ہم نے اختراع نہیں کیا ہے بلکہ انگریزوں نے بنایا ہے اور اس وقت بنایا ہے جب لندن کی روایتی دھند میں زہریلا مواد شامل ہو گیا تھا۔ ثابت ہوا کہ بڑی زبانیں وہی ہوتی ہیں جو نئے حالات کے ساتھ نئے الفاظ، نئی نئی ترکیبیں اور نئی نئی اصطلاحات تخلیق کرتی رہتی ہیں۔ دور کیوں جایئے، پچھلے دنوں برطانیہ کو یورپی یونین سے نکالنے کی مہم چلی تو اس کا نام رکھا گیایعنی برطانیہ کا خروج یا اخراج۔ وقت کے ساتھ اس طرح کے اور بھی نئے نئے لفظ بنتے رہتے ہیں۔ ہم غریب دوسروں کے ٹکڑوں پر پلنے والے ہیں۔ وہ جو لفظ ایجاد کرتے ہیں ہم بھی وہی استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
لیکن ہماری نئی شاعرہ عارفہ شہزاد نے بتایا ہے کہ کسی صاحب نے اردو پر رحم کھا کر اسموگ کے لئے ایک لفظ، یا بقول عارفہ ایک اصطلاح اختراع کی ہے۔ یہ لفظ کیا ہے؟ یہ ہم اپ کو بعد میں بتائیں گے۔ اس وقت تو ہمیں برسوں اور صدیوں پرانے لندن کی دھند یاد آ گئی ہے۔ کیسے کیسے رومان وابستہ نہیں کئے جاتے تھے اس دھند کے ساتھ۔ ذرا یاد کیجئے، کتنے ناول، کتنے افسانے اور کتنے ڈرامے اور کتنی فلمیں نہیں بنائی گئی ہیں لندن کی اس دھند کے حوالے سے۔ شرلاک ہومز کے کارناموں کو ہی یاد کر لیجئے، یا پھر ہچکاک جیسے ڈائریکٹروں کی پراسرار اور ہیبت ناک فلمیں یا پھر کرائم تھرلر۔ رات کا وقت ہے، چاروں طرف اندھیرا چھایا ہوا ہے، اس اندھیرے کو گہری دھند نے اور بھی ہیبت ناک بنا دیا ہے، ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا ہے۔ پارک میں کوئی آدمی چل رہا ہے مگر اسے نہیں معلوم کہ وہ کدھر جا رہا ہے۔ اچانک اسے ایک آواز سنائی دیتی ہے۔ وہ آواز اتنی قریب ہے کہ وہ ڈر جاتا ہے۔ اور پھر جو کچھ ہوتا ہے وہ ایک ہیبت ناک کہانی بن جا تی ہے۔ لیکن یہ ان دنوں کی بات ہے جب وہاں بجلی کی چکا چوند کر دینے والی روشنیاں نہیں آئی تھیں۔ ادھر یہ روشنی آئی اور ادھر یہ رومانوی دھند ختم ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اس دھند میں لپٹی ہوئی کہانیاں، ڈرامے اور فلمیں بھی ختم ہو گئیں۔ اب وہاں نمودار ہوئی وہ دھند جس میں کہر، گاڑیوں اور کارخانوں کا زہریلا دھواں شامل تھا۔ اب اسے فوگ یا کہر، یا دھند تو نہیں کہا جا سکتا تھا اس لئے ایک ایسا نام اختراع کیا گیا جو اس پورے ملغوبے کو بیان کر سکے۔ چنانچہ نیا لفظ ’’اسموگ‘‘ سامنے آ گیا۔ ہم غریب، دوسروں کا جھو ٹا کھانے والے کیا کرتے ان کا بنایا ہوا لفظ ہم نے بھی اختیار کر لیا۔
لیکن ہم میں کچھ ایسے دل جلے بھی ہیں جو زمانے اور حالات کے مطابق نئے نئے الفاظ اور نئی نئی ترکیبیں اور اصطلاحات بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ جیسے ’’اسموگ‘‘ کے لئے وہ لفظ جو عارفہ شہزاد نے اپنی نظم میں استعمال کیا ہے۔ لیجئے آپ وہ نظم ہی پڑھ لیجئے۔ عنوان ہے’’دھندھواں‘‘
خاک زدہ دھوئیں کی کھائی
سانس کے اندر جمتی کائی
آنکھ میں چبھتی سوئیاں ہیں
دھندھواں کے کتنے پائوں
کونسی نگری چلتا جائے
سب موسم حیران کھڑے ہیں
کونسی رت کا گیت سنائیں
دھندھواں نے نگلے بادل
کات کے سورج چاند کا چرخا
ہر ہر سانس اب کیسے پرکھا
وہ کہتی ہیں کہ اسموگ کا اردو متبادل ادریس با بر نے بنایا ہے۔ ’’دھند ھواں‘‘۔بات تو دل کو لگتی ہے۔اس میں دھند بھی آ گئی اوردھواں بھی آ گیا۔لیکن کیا یہ اصطلاح رائج بھی ہو جا ئے گی ؟اول تو یہ کہ اس کا تلفظ ہی خاصہ ٹیڑھا ہے۔ اور پھر جب ہمارے پاس، انگریزی کا ہی سہی، یک آسان لفظ موجود ہے تو ہم نیا لفظ بنانے کا تکلف کیوں کریں۔ مگر چلیے، ادریس بابر نے نیا لفظ بنایا ہے تو ہمیں اس کی تعریف ضرور کرنا چاہئے۔ اسی لفظ نے عارفہ شہزاد کو نظم لکھنے پر اکسایا ہے۔ بات کچھ بن ہی گئی ہے۔ میں نے کہا نا کہ عارفہ شہزاد نئی شاعرہ ہیں  اور دوسری کئی فیمنسٹ شاعرات کی طرح، انہیں بھی اپنے پڑھنے والوں کو چونکانے کا شوق ہے۔ اپنے پہلے شعری مجموعے کا نام بھی انہوں نے چونکا دینے والا رکھا ہے ’’عورت ہوں نا‘‘۔ حالانکہ اگر وہ یہ نام نہ رکھتیں تب بھی ان کی شاعری پسند کی جاتی۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ چونکانے اور جھٹکا دینے کی شوقین شاعرات یاسمین حمید سے کیوں نہیں سیکھتیں۔ اصل شاعری ایسے ہوتی ہے۔ خیر، ذکر ہو رہا تھا اسموگ کے اردو متبادل ’’دھندھواں‘‘ کا۔ اگر اخبار اور ٹی وی چینل اسے استعمال کرنے لگیں تو یہ چل بھی سکتا ہے مگر وہ ایسا کیوں کریں گے۔ انہیں تو بنا بنایا ایک آسان لفظ مل گیا ہے ’’اسموگ‘‘۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Thanks Donald Trump... by Asif Ali Bhatti on 08 nov 2016
Previous Post شکریہ ڈونلڈ ٹرمپ۔۔
Next Post ’’ سیاست کے تین سیانے‘‘
'Three mature politics. by Afzaal Rehan on 08 nov 2016

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.