yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

پاکستان، افغانستان کا سرپرست نہیں دوست بننا چاہتا ہے، وزیر خارجہ، پاکستان اور افغانستان دونوں نے دہشتگرد گروپوں کا سامنا کر کے بھارتی قیمت ادا کی، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ

MH Kazmi September 29, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)افغانستان کی خود مختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور کرنا چاہتے ہیں، پاکستان، افغانستان کا سرپرست نہیں دوست بننا چاہتا ہے، یہ تبدیلی کا نمونہ ہے اور اگر ہمیں امن کے ساتھ رہ کر مشترکہ مستقبل تعمیر کرنا ہے تو یہ اس بات کی پہچان کا نیا احساس ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز میں افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے ہمراہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا افغان عوام کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہمارا کوئی پسندیدہ نہیں اور نہ ہم آپ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف افغان ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الافغان مذاکرات اور بات چیت کے نتیجے میں جو بھی اتفاق رائے ہوگا ہم پاکستانی عوام افغانستان کے عوام کی خواہش کو قبول کریں گے اور یہ ہمارے لیے اہم ہے۔ سابق صدر ایوب خان کی کتاب کے نام کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے افغان رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے سرپرست نہیں دوست بننا چاہتے ہیں، یہ تبدیلی کا نمونہ ہے اور اگر ہمیں امن کے ساتھ رہ کر مشترکہ مستقبل تعمیر کرنا ہے تو یہ اس بات کی پہچان کا نیا احساس ہے۔

CHAIRMAN, AFGHAN, RECONCILIATION, DR ABDULLAH ABDULLAH, ADDRESSING, TO, PAKISTAN, INSTITUTE, OF, STRATEGIC, STUDIES, ISLAMABAD

انہوں نے کہا کہ عبداللہ عبداللہ، زمینی حقائق، کمزوریوں، رکاوٹوں اور خدشات کو پوری طرح سمجھتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کی حیثیت ان کے کیرئر کا سب سے مشکل کام ہے جس پر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں کیوں کہ ان کی کامیابی میں میری کامیابی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم براہ راست بات کریں، خوش اسلوبی سے دوستانہ انداز میں خلوص کے ساتھ تبادلہ خیال اور رابطے کریں جو ہم نے گزشتہ روز کیا جب وہ دفتر خارجہ آئے تھے، ہم نے انتہائی اہم ملاقات کی اور متعدد چیزوں پر بات کی لیکن خاص توجہ امن عمل کو آگے بڑھانے پر تھی جو ایک مشکل کام ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ اس دورے کا وقت انتہائی اہم ہے، کیوں کہ یہ متعدد تاریخی مواقع کے بعد ہورہا ہے، امریکا اور طالبان کے مابین 29 فروری کو دوحہ میں امن معاہدہ ہوا جو تاریخی تھا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد جب امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اسلام آباد کے دورے پر آئے تو ملاقات میں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ واشنگٹن کا راستہ کابل سے ہو کر جاتا ہے، لیکن ہم تو کابل سے بھی آگے کا سفر کرچکے ہیں۔

FM SHAH MEHMOOD QURESHI, ADDRESSING, TO, PAKISTAN, INSTITUTE, OF, STRATEGIC, STUDIES, ISLAMABAD

ان کا کہنا تھا میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ کابل پاکستان کے لیے کتنا اہم ہے، یہ معاہدہ اور یہ حقیقت کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا آسان نہیں تھا لیکن یہ ہوا، علاقائی سمجھوتہ آسان نہیں تھا لیکن ہوا، 9 اگست کو لویہ جرگہ میں کیے گئے فیصلے آسان نہیں تھے لیکن ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر کو بین الافغان مذاکرات کا انعقاد آگے کی جانب ایک قدم ہے، افغانستان-پاکستان ایکشن پلان فار پیس اینڈ سولیڈیریٹی (اے پی اے پی پی ایس) کا دوسرا دور 31 اگست کو کابل میں ہوا جو میری نظر میں درست سمت میں ایک قدم تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 25 ستمبر کو وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فونک گفتگو مثبت تھی جس میں انہوں نے دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی اور انشااللہ افغانستان کا دورہ کریں گے اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین کا یہ 3 روزہ دورہ انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ آج ہم جہاں پہنچے ہیں، یہ راتوں رات نہیں ہوگیا بلکہ یہ تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ آئی ہے، ہم نے اپنے تجربات، اپنی غلطیوں سے سیکھا اور یہ سمجھنا کہ ان پر کس طرح قابو پایا جائے۔
FM SHAH MEHMOOD QURESHI, AND, CHAIRMAN, AFHGAN, RECONCILIATION, DR ABDULLAH ABDULLAH, AT, PAKISTAN, INSTITUTE, OF, STRATEGIC, STUDIES, ISLAMABAD-2

انہوں نے کہا کہ آج ایک نیا بین الاقوامی ماحول ہے جو سیاسی تصفیے کا حامی ہے، آج امن عمل کو علاقائی حمایت حاصل ہے اور یہ بغیر علاقائی حمایت کے آگے بڑھ بھی نہیں سکتا تھا، آج اس بات کا بڑا واضح احساس پاکستان اور افغانستان دونوں میں موجود ہے کہ اگر ہم اپنے لیے ایک خوشحال مستقبل چاہتے ہیں تو ہمیں امن کی ضرورت ہے اور یہ احساس ہم پر غالب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ احساس کئی سالوں کے ساتھ ساتھ اجاگر ہوا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی عسکری حل نہیں ہے، یہ آواز اکثر نہیں سنی جاتی جاتی تھی جسے بالآخر سن لیا گیا۔آج اس بات کا اعتراف موجود ہے کہ ایک مذاکراتی سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا شاید واحد اور بہترین راستہ ہے، چنانچہ یہ ایک منفرد اور تاریخی موقع ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، اس سے افغان قیادت کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج تشدد میں کمی جنگ بندی کی جانب بڑھ رہی ہے جو امن کے لیے انتہائی ضروری شرط ہے، آج میں یہ اعتماد کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ افغانوں کی بڑی تعداد امن چاہتی ہے، لیکن میں اوری عبد اللہ عبداللہ دونوں اس بات کو سمجھتے ہیں کہ بگار پیدا کرنے والے عناصر ہمیشہ موجود رہتے ہیں جن پر ہمیں نظر رکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیئے کہ بہت سے عناصر نے جنگی معیشت سے فائدہ اٹھایا ہے، جن کے مختلف مفادات ہوسکتے ہیں لیکن ایک بہت بڑی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ یہ آگے بڑھنے کا درست طریقہ ہے۔
FM SHAH MEHMOOD QURESHI, AND, CHAIRMAN, AFHGAN, RECONCILIATION, DR ABDULLAH ABDULLAH, GROUP PHOTO, AT, PAKISTAN, INSTITUTE, OF, STRATEGIC, STUDIES, ISLAMABAD

انہوں نے مزید کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ صرف اور صرف افغان ہی افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور ایک پائیدار امن صرف افغانستان کے اندر سے ہی آسکتا ہے اسے افغانستان پر تھوپا نہیں جاسکتا، آپ کو خاص طریقے سے احساس کرنا ہوگا اس کے بعد ہی آپ اپنے سامنے مشکلات سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔ تمام فریقین کو ایک ساتھ مل کر پر امن خوشحال اور مستحکم افغانستان کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستان کی خواہش ہے۔ اگر ہمیں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی شکل میں دیکھنا ہے تو اس کے لیے امن شرط ہے، اگر ہمیں خطے میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، اگر افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجنا ہے تو امن ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور چیز بھی ضروری ہے کہ ماضی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھا جائے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ راستہ آسان نہیں یہ ہمیں پلیٹ میں رکھا نہیں ملے گا بلکہ اس کے لیے کام کرنا ہوگا اور یہ سارا کھیل صبر کا ہے آپ کو صبر رکھنا ہوگا۔
پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردار ادا کیا، افغان مفاہمتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے بہترین امکانات موجود ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کابل ان کی باعزت واپسی کے پاکستانی نقطہ نظر کی تائید کرتا ہے۔افغانستان کی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، افغانستان کبھی بھی کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں نے مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تخریبی سرگرمیوں کا سامنا کرکے بھاری قیمت ادا کی ہے، ہمیں ایسے عناصر کے خلاف تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ ان کا ملک کسی کو بھی اپنی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف تخریبی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا آغاز ایک اہم موقع ہے اور طویل جنگ کے خاتمے کی روشن امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو صبر کرنے اور سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔ عبد اللہ عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی ، انتہا پسندی ، عدم رواداری اور حالیہ کوویڈ 19 کی وبا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی، سیاسی اور معاشی شعبوں میں باہمی تعاون کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز کرنا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے پرامن اور خوشحال بقائے باہمی کے لئے باہمی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ عبداللہ عبد اللہ نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سی پیک اتھارٹی منصوبوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کا کردارادا کررہی ہے،مواصلاتی فاصلے رکاوٹوں کو دور کردیا گیا ہے
Next Post ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.