yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل،بین الافغان مذاکرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال، وزیرخارجہ نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا

MH Kazmi September 28, 2020September 28, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ تین روزہ دورہ پراسلام آباد پہنچ گئے۔ جنھوں نے آج وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے انکااور ان کے وفد کا استقبال کیا اور انکے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ احسان اللہ ٹوانہ، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ سیکریٹریز،سفرا نے بھی شرکت کی۔افغان وفد میں افغان قومی مفاہمت کونسل کے مرکزی عہدیداران شامل تھے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل،بین الافغان مذاکرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔وزیر خارجہ اور چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے مابین وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان تنازع کے پرامن اور پائیدار سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے لیکن ہمیں ان عناصر پر بھی نگاہ رکھنا ہوگی جو خطے میں امن اور استحکام نہیں چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں افغان تنازع کے پرامن اور پائیدار سیاسی حل کی حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ ذمہ داری کے طور پر افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ اور بعد ازاں دوحہ میں ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات نے افغانستان میں پائیدار امن کے امکانات کو روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان قیادت کو چاہیے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائے اور افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے۔ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا کہ ہمیں ان عناصر پر بھی نگاہ رکھنا ہوگی جو خطے میں امن اور استحکام نہیں چاہتے ہیں اور عالمی عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر نو اور معاشی استحکام کے لیے آگے آنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی ان کے آبائی وطن میں باعزت واپسی کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ نے افغان امن عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی مفاہمتی اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عبداللہ عبداللہ سے جو گفتگو ہوئی اس پر افغانستان کا وفد بھی شکر گزار دکھائی دے رہا ہے، میں نے ان سے کہا کہ آج ہمیں یہ تاریخی موقع میسر آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 29فروری کو دوحہ میں ہونے والے معاہدے کا میں بھی حصہ تھا جبکہ 12ستمبر کو جس انٹرافغان ڈائیلاگ کا آغاز ہوا اس میں آپ خود تشریف لے گئے لہٰذا یہ معاملات کا آگے لے جانے کا سنہری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل کہتا چلا آیا ہے کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، ایک سیاسی حل درکار ہے، ہم نے اپنی ذمے داری نبھا دی ہے، اب آپ کو آگے بڑھنا ہے اور اپنا کردار ادا کرنا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ اس میں کامیاب ہوں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی سہولت کاری کی ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے، آج خوشی کی بات یہ ہے کہ دنیا بھی اسے تسلیم کر رہی ہے اور پاکستان بھی آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام سول اور فوجی ادارے ایک پیج پر ہیں اور افغانستان کی خوشحالی، استحکام، خود مختاری اور یکجہتی میں ہمارا قومی مفاد ان سے منسلک ہے، افغانستان خوشحال ہو گا تو پاکستان خوشحال ہو گاشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد یہ تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک نئے باب کا آغاز ہو، اب ماحول بہتر ہے، ہم چاہیں گے کہ جو وہاں تشدد میں کمی واقع ہو اور وہ سیز فائر کی طرف آگے بڑھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس کمرے میں عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی، اسی کمرے میں طالبان کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی تھی اور انہیں بھی یہ پیغام دیا تھا کہ آگے بڑھیں، یہ آپ کا ملک ہے اور اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ آپنے کرنا ہے، ہم نہیں کر سکتے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن ہو گا تو نئے راستے کھلیں گے، علاقائی سالمیت کے راستے کھلیں گے، دوطرفہ تجارت کے راستے کھلیں گے اور ہم نے طے کیا ہے کہ مستقبل قریب میں رزاق داؤد وہ کابل جائیں گے اور دوطرفہ تجارت اور علاقائی رابطے منصوبوں پر گفتگو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ماحول میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا یہ دورہ پاکستان اہمیت رکھتا ہے اور میری کوشش ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور افغانستان کے ساتھ ایک دیرپا تعلقات کی بنیاد رکھیں۔ قبل ازیں افغانستان کی اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے وزارت خارجہ کے لان میں پودا بھی لگایا۔ اپنے تین روزہ دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ وزیر اعظم عمران، صدر عارف علوی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپکیر قومی اسمبلی اسد قیصر اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

THIS IS NOT, SMILE, BETWEEN, TWO, MEN, BUT, ITS, A, START, OF, NEW, ERA
DR. ABDULLAH ABDULLAH PLANTED A TREE AT FOREIGN OFFICE
FM SHAH MEHMOOD QURESHI RECEIVED DR. ABDULLAH ABDULLAH
FM, SHAH MEHMOOD QRUESHI, RECEIVED, DR, ABDULLAH ABDULLAH, AND, his delegation, AT, FOREIGN, AFFAIRS, MINISTRY-4
FM, SHAH MEHMOOD QRUESHI, RECEIVED, DR, ABDULLAH ABDULLAH
FM, SHAH MEHMOOD QRUESHI MEETING WITH DR. ABDULLAH ABDULLAH
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post یمن میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے حکومت اور حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدہ خوش آئند ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
Next Post پاکستان اورافغانستان کے درمیان تاریخی تعلقات کا آغاز، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا شانداراستقبال

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.