yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پھول بچے اور موسم گرما

F A Farooqi July 8, 2016 1 min read
Hot Weather
Share this:
Hot Weather
Hot Weather

تحریر : رانا اعجاز حسین
ہر سال کی طرح امسال بھی جون کے بعد جولائی کی شدید گرمی ستم ڈھا رہی ہے ۔ اس شدید ترین گرم موسم میں نقصانات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات اختیار کرنا ضروری ہے، بڑے تو اپنا خیال خود رکھ کر موسم کی شدت سے کسی حد تک بچ سکتے ہیں ایسے میں بچوں کا خیال رکھنا ازحد ضروری ہوتا ہے ۔ بلاشبہ بچے قدرت کی انمول نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہیں، یہ قدرت کا وہ بیش بہاء عطیہ ہیں جن کے دم سے ہماری زندگیاں مسکراتی ہیں۔بچے پھولوں کی مانند نازک ہوتے ہیں، جس طرح پھولوں کی صحیح طریقے سے نشود ونما نہ کی جائے تو وہ مرجھانے لگتے ہیں، اسی طرح بچے بھی نگہداشت اور توجہ کے طالب ہوتے ہیں۔ بچے سب کو ہی اچھے لگتے ہیں، لیکن کچھ بچے اپنے والدین کی آنکھ کا تارا ہوتے ہیں، جس طرح والدین اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں، کوئی اور نہیں کر سکتا۔

یہی وجہ ہے کہ موسم گرما آتے ہی جہاں مائیں اپنے لئے ملبوسات اور دیگر چیزوں کا موسم کے لحاظ سے انتخاب کرتی ہیں، وہیں وہ اپنے بچوں کو موسم گرما کی شدت سے بچانے کے لئے مناسب ملبوسات ، پریکلی ہیٹ پائوڈر اور دیگر ضروری چیزوں کا انتظام کرتی ہیں۔ گرمیوں میں بچوں کو روزانہ نہلانا چاہیے اگر بچوں کو گرمی دانے نکل آئے ہیں تو پھر نہلانا اور بھی زیادہ ضروری ہے۔ گرمیوں میں گرمی دانے خاص طور پر تکلیف کا باعث بنتے ہیں، انہیں انگریزی میں ” پریکلی ہیٹ” کہا جاتا ہے اور ٹھیک ہی کہا جاتا ہے ، پریکلی یعنی کانٹا، کانٹے چھونا، جسم پر گرمی دانے نکل آئیں تو ایسے لگتا ہے کہ جسم پر کانٹے اگ آئے ہیں یا کانٹے چبھوئے جا رہے ہیں۔

بچے ایسی صورتحال میں بہت زیادہ گھبراہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں، کیونکہ ان دانوں میں شدید خارش ہوتی ہے۔ گرمی دانے عام طور پر اسی وقت زیادہ نکلتے ہیں جب موسم گرما ہونے کے ساتھ ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی بڑھ جائے ، یہ بات ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ ہمیں گرمی لگے تو ہمارا جسم ہمیں ٹھنڈک پہنچانے کی غرض سے پسینہ خارج کرتا ہے۔ پسینے کے غدود ہماری جلد کے نیچے واقع ہوتے ہیں۔ ان غدود سے پسینہ تنگ نالیوں کے ذریعے ہماری جلد تک پہنچتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے یہ نالیاں بند ہو جائیں تو پسینے کے غدود سے پسینہ بہہ کر جلد تک نہیں پہنچ پاتا اور راستے ہی میں اٹکا رہ جاتا ہے، پھر یہ پسینہ بطور احتجاج گرمی دانوں کی شکل میں جلد پر ابھر آتا ہے۔

Pimples
Pimples

گر پسینہ جلد کے بالکل نیچے رکا ہوا ہو تو جلد پر ایسے چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہو جاتے ہیں گویا شبنم کے قطرے ہوں۔ اگر پسینہ جلد کے نیچے قدرے گہرائی میں رکا رہ جائے تو جلد پر لاتعداد سرخ دانے نکل آتے ہیں جن میں شدید خارش یا چبھن ہوتی ہے۔ بچوں کو ان گرمی دانوں سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ جہاں تک ممکن ہو شدید گرمی سے انہیں بچائیں دھوپ میں براہ راست انہیں لے جانے سے گریز کریں اور اگر انہیں لے کر جانا ہی پڑے تو دھوپ سے بچائو کا سامان مثلاً دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے بچانے والے لوشن وغیرہ یا چھتری یا سایہ دار کپڑے کا اہتمام ضرور کریں۔

اگر بچوں کے دانے ہوں تو انہیں روزانہ نہلا کر پریکلی ہیٹ پائوڈر لگائیں اورانہیں جہاں تک ممکن ہو کھلی ہوا دار اور ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔ گرمیوں میں پسینہ آنا ایک فطری بات ہے پسینے کی حالت میں کبھی بھی بچے کہ نہ نہلائیں اور نہ ہی پسینہ خشک کئے بغیر پنکھے کے نیچے بٹھائیں پسینہ تولیے یا رومال سے خشک کریں اور پھر بچے کو نہلائیں، نہلانے کے بعد پنکھے کی تیز ہوا بچے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

لہٰذا پنکھے کی زیادہ تیزہوا سے بچے کو بچائیں اور قدرتی ہوا کا معقول انتظام کریں جیسے کھڑکی وغیرہ کھول لیں ۔ گرمیوں میں بچے کو وقفے وقفے سے پانی پلائیں تاکہ اس کے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے پائے جو کہ پسینے کی صورت میں خارج ہوتی رہتی ہے۔درج بالا ان معمولی اقدامات سے ہم اپنے پھول جیسے بچوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین
ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:0300-9230033

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post سپین میں بیلوں کے ساتھ دوڑنے کے میلے کا آغاز
Next Post بنگلا دیش: عید کے اجتماع کے قریب دھماکہ،4 جاں بحق، متعدد زخمی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.