yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیلاب متاثرین کا دکھ ہم سب کو بانٹنا چاہیے

Yes 2 Webmaster July 25, 2015 1 min read
Flood
Share this:
Flood
Flood

تحریر : رانا اعجاز حسین
گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اچانک جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر مذید اقدامات اور مذید کشتیوں کا انتظام کرنے کا حکم دیا۔ جنوبی پنجاب سمیت پاکستان بھر کے زراعتی علاقے مون سون کی حالیہ بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔بھارت کی طرف سے آنے والے بڑے سیلابی ریلے نے دریائے چناب اور دریائے سندھ کے آس پاس ہزاروں بستیوں اور کئی شہری علاقوں کو روند ڈالا۔

لاکھوں ایکڑکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔پاک فوج اور حکومتی اداروں کی کامیاب حکمت عملی سے سیلاب کا راستہ آگے بڑھنے سے تو روکا جارہا ہے لیکن اب تک سیلاب سے ہونے والے مالی نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے سڑکوں پر موجود ہیں۔ملتان کے علاقے قاسم بیلا،مظفرگڑھ ، علی پور ،لیہ، ڈیرہ غازیخان ،رحیم یار خان ، چاچڑاں،کوٹ ادو جبکہ سندھ کے علاقے پنو عاقل چھاؤنی اور شمالی علاقہ چترال ودیگر علاقوں میں دیہی آبادیوں کے ساتھ ساتھ شہری آبادیاں بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔

سینکڑوں پکے مکانات بھی سیلابی پانی کی نذر ہوگئے ہیں۔پاک فوج اورحکومتی اداروں کی طرف سے متاثرین کو فوری طور پر جہاں تک ممکن ہوسکا ریلیف دیا گیا۔سرکاری اداروں کے علاوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور دیگر سیاسی ،مذہبی وسماجی تنظیمیں بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن، الخدمت فاونڈیشن اور بحریہ ٹائون کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد میں حتی المقدور حد تک کوششیں کی جارہی ہیں۔دیگر سیاسی وسماجی تنظیموں نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

لیکن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے بتا یا کہ وہ کئی روز سے بھوکے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے بعد فلاح انسانیت فائونڈیشن کے رضاکار بھی متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں نمایاں نظر آرہے ہیں ۔ بھارت نے گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان پر آبی جنگ مسلط کررکھی ہے۔گذشتہ کئی سالوں سے یہی علاقے مسلسل سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں۔حکمرانوں واپوزیشن میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف آواز بلند کرنے کی جرات نہیں ہے۔ اگر ملک میں مذید بڑے بڑے ڈیم بنالیے جاتے تو نہ صرف ان ہر سال کے سیلاب سے نجات میسر آتی بلکہ ملکی انرجی بحران بھی ختم ہوجاتا۔

اسوقت سیلاب متاثرین کی اکثریت کھلے آسمان تلے مقیم ہے۔سیلاب سے سینکڑوں کی تعداد میں کچے ،پکے گھرانے زمین بوس ہوگئے ہیںجبکہ ہزاروں کی تعداد میںگھررہنے کے قابل نہیں رہے۔حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیں اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں۔فلاحی تنظیمیں بھی متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے سرگرم ہیں۔

متاثرین پراس وقت مشکل کی گھڑی ہے۔ان کی نظریں اس وقت حکومتی اداروں کے علاوہ سیاسی وسماجی تنظیموں اور مخیرحضرات کی طرف بھی دیکھ رہی ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں کون ان کا دکھ بانٹے گا۔ سیلاب زدگان کی مکمل بحالی اور تعمیر نو کے لیے سیاسی وسماجی تنظیموں بلکہ پوری قوم کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر : رانا اعجاز حسین
ای میل:ra03009230033@gmail.com
رابطہ نمبر:0300-9230033

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Arfan Saddique and Ali Raza
Previous Post میاں عرفان صدیق کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر ٹی وی پروڈیوسر سید علی رضا کی آمد
Next Post پاکستانیوں کیلیے خوشخبری ویانا 20 ڈسٹرکٹ میں پاکستانی دیسی مارکیٹ کا افتتاح
Vienna Desi Market

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.