yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خوشامدی چمچے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ

F A Farooqi July 28, 2016 1 min read
Development
Share this:
Development
Development

تحریر : محسن مغل
انسان جسم اور روح سے بنا ہوا ہے جس طرح انسانی جسم مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے بالکل اس طرح روح کو بھی کئی قسم کی بیماریاں لا حق ہونے کا خدشہ ہوتا ہے مثلا غیبت،ّ تکبر، بغض، حسد اور خوشامد وغیرہ۔ ان میں سے اگر کوئی ایک بھی انسان کو لگ جائے تو تباہ وبربادہو جاتا ہے۔خوشامد بھی روح کی بیماریوں میں سے ایک ایسی بیماری ہے جو اگر انسان کو لگ جائے تو اس کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہو چکا ہے۔ ۔اس بیماری میں انسان پہلے تو خود اپنی تعریف کرتا ہے پھر دوسروں سے اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ وہ بھی اس کی تعریف کریں 150 پھر وہ اپنے قریب اور اردگرد ایسے لوگوں کو جمع کرلیتا ہے جوہر وقت اس کے ہر چھوٹے موٹے کاموں کی بے جا تعریف کرتے رہیں ۔ بس یہیں سے اس بیماری کا جنم ہوتا ہے اور انسان میں سوچنے سمجھنے اور صحیح فیصلے کرنے کی قوت ختم ہوتی جاتی ہے۔

تعریف سننے والے کو خوشامد پسند اور تعریف کرنے والے کو خوشامدی کہتے ہیں۔ سنئیر صحافی جناب شہزاد چوہدری صا حب کی ڈکشنری میں خوشامدی چمچوں کو بوٹ پالشیا بھی کہتے ہیں۔ خوشامد عقل و دانش کوختم کرکے انسان کو عقل ودانش سے محروم کر دیتی ہے۔رفتہ رفتہ انسان کے اپنے حواس ختم ہو جاتے ہیں اور وہ وہی کچھ دیکھتا، سنتا، بولتا،اور محسوس کرتا ہے، جو چاپلوسی لوگ اس سے چاہتے ہیں۔وہ صرف ان خوشامدی لوگوں کی چاپلوسی باتوں میں مصروف رہتا ہے۔جو اسے صحیح بات سمجھانے کی کوشش کرتا ہے وہ اسے اپنا دشمن سمجھتا ہے اور اس طرح اس کے غلط فیصلے ملک وقوم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جن حکمرانوں نے خوشامد جیسی بیماریوں کو اپنے دربار کا حصہ بنایاوہ ناکامیوں کے سمندر میں ڈوب گئے اور صر ف وہی لوگ کامیاب ہوے کو جنہوں نے اپنے آپ کو خوشامدی چمچوں سے بچایا اور مخلص لوگوں کو اپنے قرب میں رکھا۔

خوشامد کے بارے میں ایک حدیث شریف میں نبیﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ:’’حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے سنا ایک دوسرے کی خوشامد اور بے جا تعریف سے بہت بچو کیونکہ یہ توذبح کرنے کے مترادف ہے۔اس فرمانِ رسولﷺ سے واضح ہوا کہ کسی انسان کے سامنے اس کی تعریف کرنا اس کو ذبح یعنی ہلاک کرنے کے مترادف ہے یعنی ہوسکتا ہے کہ وہ شخص خودپسندی اور تکبر کا شکار ہوجائے اور شیطان کی طرح گمراہ ہوجائے‘‘۔

Hazrat Mohammad PBUH
Hazrat Mohammad PBUH

حضرت علیؓ کا فرمان ہے کہ ’’خوشامد اور تعریف کی محبت شیطان کے دو بڑے داؤ ہیں۔ امام شافیؓ کہتے ہیں کہ ’’جو تمہارے ایسے اوصاف بیان کرے جو تم میں نہ ہوں وہ تمہارے ایسے عیوب بھی بیان کرے گا جو تم میں نہیں ہوں گے‘‘ہمارے ملک کی 67سالہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے جتنی زیادہ خوشامد کیااسے اتنی بڑی کرسی ملی ۔اور جب ان خوشامدیوں کے لیڈروں پر برا وقت آیا تو سب ساتھ چھوڑ کر دوسروں کے ساتھ ملکر ان کے خلاف اتنی ہی مخالفت کرے لگے جتنی پہلے تعریف میں کرتے تھے۔ افسوس کا مقام ہے کہ آج پورا پاکستان ان دونوں طرح کے لوگوں میں گھرا ہوا ہے ۔خوشامد چونکہ نااہل یا کم اہلیت کے حامل لوگوں کا ہتھیار ہے ۔ اس کے اثرات آج بھی ہم زندگی کے ہر شعبے میں محسوس کر رہے ہیں۔ جس کا ہرجانہ بعد میں ساری قوم بھگتتی ہے۔

آپ جس جگہ چلے جائیں توآپ اکثر اہم پوزیشنوں پر نااہل لوگ ہی دیکھیں گے۔ چاہے وہ وزیراعظم ہاوس ہو یا ایوان صدر،آئی جی آفس ہو یا چیف سیکرٹری کا آفس،کسی سیاسی لیڈر کا دفتر ہو یا کسی بیوروکریٹ کا،کوئی سکول ہو یا کالج،یونیورسٹی گجرات ہو یا پنجاب یونیورسٹی،وکیل ہو یا صحافی پرائیویٹ سیکٹر ہو یا گورنمنٹ کا کوئی ادارہ ۔غرض ہر شعبے میں ہر طرف خوشامدی لوگوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔قابل لوگوں کو تو کھڈے لائن لگا دیا جاتا ہے۔ آج کل تو خوشامد ہی ترقی کا زینہ سمجھی جاتی ہے۔قابلیت کا معیا رہی چمچہ گیری ہے جو جتنا بڑا چمچا وہ اتنی جلدی ترقی کرئے گا۔ظاہر ہے کہ جو خود خوشامدی ہو وہ کتنا قابل ہوسکتا ہے ۔جس کا خمیازہ بعد میںآنے والے کل میں وہ ادارہ بگتے گا۔آج اگر ملک کو مختلف قسم کے خطرات اور چیلنج درپیش ہیں تو میرا خیال ہے کہ اس کے پیچھے بھی خوشامد اور خوشامدی ٹولے کا ہی قصورہے ۔یہ لو گ ارباب عالی کے ہر غلط فیصلے کی بھی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں کہ جو آپ نے کہا اس سے بہتر تو کوئی اور فیصلہ ہو ہی نیں سکتا۔

حالنکہ کہ ان کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ غلط ہے ۔اور حقیقت میں یہ ملک وقوم کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ اگرصرف خوشامد ختم ہو جاے توبہت سارے مسائل خود ہی ختم ہو جائیں گے ۔مثال کے طور پراگر خوشامد ختم ہو جاے گی تو قابل اور مخلص لوگ اہم عہدوں پر فائز ہوں گے اور اس طرح وہ بہتر طریقے سے ملک و قوم کی بہتری کے فیصلے کریں گے۔جس سے ملک خودبخود خوشحال ہوتا چلا جائے گا اس لئے ضرورت اس امر کی ہے افسران اور حکمرانوں کو چاہیے کہ ان خوشامدی چمچوں سے بچ کر رہیں اور مخلص لوگوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں تا کہ ملک صحیح معنوں میں ترقی کرے اورقوم کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلائی جا سکے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک وقوم کو خوشامد کی ہر قسم سے بچائے۔ اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو۔

Mohsin Mughal
Mohsin Mughal

تحریر : محسن مغل

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Cyber Terrorism
Previous Post سائبر دہشت گردی یا حکومتی دفاعی ہتھیار
Next Post سوٹا بابے دا
Seminar

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.