yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پہلا پہلا فراڈ : کراچی کے ڈبل شاہ عاطف زمان نے اپنی زندگی کا پہلا فراڈ کس کے ساتھ کیا تھا ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

MH Kazmi July 16, 2019 1 min read
First First Fraud: What was the first fraud of Karachi's life, Shah Shah Atif Zaman? The name will surprise you
Share this:

First First Fraud: What was the first fraud of Karachi's life, Shah Shah Atif Zaman? The name will surprise you

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان نے پہلا فراڈ اپنے باپ کے ساتھ کیا جبکہ اس کے پاس سب سے زیادہ سرمایہ کاری مرید عباس کی نکلی۔ کراچی میں اینکرز اور میڈیا ورکرز سمیت 100 سے زائد شہریوں سے سرمایہ کاری کے نام پر لگ بھگ تین سو کروڑ روپے بٹورنے والے ملزم عاطف زمان نے سب سے پہلا ساڑھے 7 لاکھ روپے کا فراڈ اپنے والد کے ساتھ کیا جو اس کے اس گورکھ دھندے کا موجد بنا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے اس نقطہ نظر سے تفتیش شروع کی گئی کہ اربوں روپے بٹورنے والا عاطف زمان اکیلا ہی یہ کام نہیں کر سکتا؟ پولیس کا شبہ تھا کہ ملزم کسی نہ کسی بین الاقوامی گروہ سے مل کر اتنی بڑی واردات کر رہا تھا تاہم پولیس کے مطابق مختلف زاویوں اور باریک بینی سے کی گئی پوچھ گچھ کے دوران ملزم ایک عام فراڈیا ثابت ہو رہا ہے جس نے خاص طور پر میڈیا پرسنز کو اس لیے اپنے چُنگل میں پھنسایا کہ اینکرز پرسنز کی انویسٹمنٹ دیکھ کر عام شہری بڑی آسانی سے اس کے جال میں پھنس رہے تھے۔ ملزم سے کی گئی تفتیش کے دوران ایک دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب اس سے پہلی انویسٹمنٹ کرنے والے شخص کے بارے میں پوچھا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے ایک ٹائر کمپنی میں ملازمت کے دوران سیل کی کچھ رقم خردبرد کی اور نوکری چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ ملزم عاطف زمان کے مطابق اس کے بعد وہ فارغ تھا اور کاروبار کرنے کی غرض سے اس نے اپنے والد کے ساڑھے 7 لاکھ روپے چوری کرلیے۔ ملزم کے مطابق والد کی رقم سے کوئی کاروبار تو نہ چل سکا البتہ اُس نے وہ رقم اپنی عیاشیوں پر اُڑا دی۔ گھر سے بھاری رقم غائب ہونے کا پتہ چلا تو والد نے اس کا عرصہ حیات تنگ کردیا۔ جس پر اس نے اپنے دوستوں سے بھاری منافع دینے کے نام پر ساڑھے 7 لاکھ روپے جمع کرکے والد کو لوٹا دیئے اور اس کے بعد بھی دوستوں سے رقم لینے کا سلسلہ جاری رکھا اور مزید لاکھوں روپے اپنے پاس جمع کرلیے۔ ملزم کے مطابق ٹھیک دو ماہ بعد پہلے دوست سے لئے گئے دو لاکھ روپے ایک لاکھ منافع کے ساتھ 3 لاکھ روپے واپس لوٹا دیئے پھر دوسرے دوست کو ایک لاکھ کی جگہ ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹائے تو حلقہ احباب میں اس کا چرچا ہونے لگا۔ یوں وہ اِدھر کا پیسہ اُدھر اور اُدھر کا پیسہ اِدھر لے دے کر روپے جمع کرتا رہا کہ اسے پتہ ہی نہیں چلا کہ وہ کروڑوں تک پہنچ گئے۔ ملزم کے بیان کے مطابق سب سے زیادہ انویسٹمنٹ اینکر مرید عباس کے توسط سے ملی۔ ملزم کے مطابق مرید عباس نے کس کس سے کتنے پیسے لے کر اس تک پہنچائے یہ تو اسے نہیں پتہ تاہم یہ معلوم ہے کہ اس کی اہلیہ نے بھی کئی خاتون اینکرز سے بھاری رقوم جمع کرکے اپنے شوہر کے توسط سے سرمایہ کاری کی۔ ملزم کے مطابق کروڑوں کے حساب سے سرمایہ کاری پر وہ لاکھوں کے حساب سے منافع دیتا تھا۔ جس کا بیشتر حصہ مبینہ طور پر بڑے سرمایہ کار اپنے پاس رکھ کر عام انویسٹرز کو کم منافع پہنچاتے تھے۔ گزشتہ روز ملزم سے برآمد کی گئی سرمایہ کاری کے حساب کتاب کی ڈائری کی مدد سے اب تک ایک سو 20 کروڑ روپے انویسٹ کرنے والوں کے نام مل سکے ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ رقم ساڑھے 11 کروڑ روپے ملزم کے ہاتھوں قتل ہونے والے اینکر مرید عباس کی ہے۔ چار سال کے اندر مرید عباس کروڑ پتی کیسے بنا اس سوال کی تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ مرید عباس اور دیگر اینکرز نے عام میڈیا پرسنز کو سونے کا انڈا دینے والی مرغی جیسی پرکشش انویسٹمنٹ پر ورغلایا اور ان سے پیسے جمع کرکے سرمایا کاری کی۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
They are afraid of telling the truthful facts of knowledge as well
Previous Post وہ تلخ حقائق جو علما اکرام بھی بتانے سے ڈرتے ہیں
Next Post صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن  پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
working, journalists, cant, conduct, other, government, responsibilities, at, the, same, time, says, high court, in, a , decision

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.