yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

گھر میں پیش آنے والے حادثات کے لئے فرسٹ ایڈ ٹپس

MH Kazmi June 25, 2019 1 min read
First Aid Tips for Accidents At Home
Share this:

First Aid Tips for Accidents At Home

بچے جب چلنا سیکھ جاتے ہیں تو ان کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے کیونکہ وہ گھر میں ہر جگہ گھس جاتے ہیں اور اکثر چوٹ بھی کھا لیتے ہیں ۔آپ کی لاکھ کوشش کے باوجود ایک آدھ مرتبہ تو ان کو چوٹ لگ ہی جاتی ہے۔اگر گھر میں بچے  کو کوئی حادثہ پیش آجائے توآپ پریشان ہونے کے بجائے فوری طبی امداد دیں ۔اس طرح کا اقدام کرکے ناصرف بچے کی تکلیف کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے بلکہ زیادہ نقصان سے بھی بچایا جاسکتا ہے ۔اگر کٹ یا رگڑ لگ جائے: اگر چوٹ کی وجہ سے خون نکل رہا ہو تو زخم پر صاف کپڑا رکھ کر چند منٹ دبا کر رکھیں تاکہ خون رک جائے۔نیم گرم پانی سے دھو کر ہلکا سا خشک کر لیں ۔اگر رگڑ پر مٹی لگی ہو یا جانور کے پنجہ مارنے کی وجہ سے چوٹ لگی ہو تو اسے صابن کے جھاگ اور پانی سے دھو لیں۔اگر جلد پھٹ گئی ہے تو اس پر اینٹی بائیوٹک مرہم کی موٹی تہ لگاکر پٹی باندھ دیں۔اگر آپ کی کوشش کے باوجود خون بہنا بند نہ ہو تو بچے کو ایمرجنسی میں لے جائیں۔اگر کھال کا بڑا ٹکڑا کٹ کر الگ ہو گیا ہے تو اسے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر برف پر رکھیں اور اپنے ساتھ ہاسپٹل لے جائیں کیونکہ ڈاکٹر اس کھال کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کر سکتا ہے۔اگر جانور کے کاٹنے کی وجہ سے گہرا کٹ لگا ہے تو ڈاکٹر کو دکھانا نہایت ضروری ہوگا۔بعد کی احتیاط: زخم کو روزانہ صاف کرکے مرہم لگائیں اور پٹی کریں ۔اگر زخم گہرا ہو تو اس کے پکنے کا خطرہ ہوتا ہے لہٰذااگر زخم میں پس پڑ جائے ،سوجن یا سرخی آجائے تو اس انفیکشن کو ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔اگر جل جائے: اگرجل جائے تو جلا ہوا حصہ فور پانی کے نیچے کردیں یاگیلا تولیہ رکھ دیں تاکہ درد کم ہو جائے۔چھالوں پر ڈھیلی پٹی باندھ دیں ۔اگر چہرہ ہاتھ یا جسم کا کائی اور نازک حصہ جلا ہو تو ڈاکٹر کے پاس لے جائیں ۔اگر زخم گہرا ہو تو جلد سفید ،برائون اور خشک نظر آئے گی ۔ایسی صورت میں ایمرجنسی میں لے جائیں ۔اس پر گیلا ٹھنڈا کپڑا نہ لگائیں اور بچے کو صاف چادر یا کمبل سے ڈھانپ لیں۔بعد کی احتیاط: چھالوں کو پھوڑنے کی کوشش نہ کریں۔اگر جلد ہٹ جائے تو اس پر اینٹی بائیوٹک کریم لگا کر پٹی کریں ۔کسی قسم کی سرخی،سوجن اور پس پڑنے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ناک سے خون آنا: ناک سے خون آنے کی صورت میں بچے کو سیدھا بٹھائیں اور سر پیچھے کی طرف نہ جھکانے دیں۔گردن کے گرد تنگ کپڑوں کو ڈھیلا کر دیں۔ناک کو نتھنوں کے پاس سے پکڑ کر دبائیں۔بچے کو آگے جھکاکر ناک کو پانچ سے دس منٹ کے لئے دبا کر رکھیں ۔ناک چھوڑے بغیر چیک کریں کہ خون آنا بند ہوا یا نہیں۔بعد کی احتیاط: اگر خون چوٹ لگنے کی وجہ سے نکلا تھا تو سوجن ختم کرنے کے لئے ناک کی ہڈی پر برف سے سکائی کریں۔اگر دس منٹ بعد بھی ناک سے خون آنا نہ بند ہو یا دوبارہ آنے لگے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں یا اسے ایمرجنسی میں لے جائیں۔اگرپھانس یا شیشہ چبھ جائے : متاثرہ جگہ کو صابن اور پانی سے دھوئیں ۔ٹوئزر کو الکوحل سے صاف کرکے پھانس کو آرام سے نکال لیں ۔اگر پھانس نکلنا مشکل ہو تو اسے ایک دن کے لئے چھوڑ دیں وہ خود ہی باہر آجائے گی۔اگر بچے کے پیر میں شیشہ چبھ گیا ہے اور آپ اسے پوری طرح نکال نہ پائیں تو پیر پر صاف کپڑا لپیٹ کر بچے کو ایمرجنسی میں لے جائیں ۔اگر آپ نے شیشہ نکال بھی لیا ہے تو پھر بھی احتیاط کے طور پر ایکسرے کروا لیں تاکہ پیر میں مزید شیشے ہونے کی وجہ سے انفیکشن سے بچا یا جاسکے۔بعد کی احتیاط: اگر پھانس کچھ دنوں میں بھی نہ نکلے اور اس جگہ سرخی یا پس یا درد ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ اس پھانس کو نکال سکے۔ آنکھ میں چوٹ لگ جانا : اگر آنکھ میں کچھ چبھ جائے یا چوٹ لگ جائے اور بچے کی آنکھ میں شدید تکلیف ہو،مسلسل آنسو بہ رہے ہوں ،روشنی کم ہو جائے یا دھندلا نظر آئے تو ٹھنڈا گیلا کپڑا آنکھ پر رکھ کر ایمرجنسی میں لے جائیں۔ہوسکتا ہے اس کی آنکھ کے اندر چوٹ آئی ہو جس کے لئے مرہم یا ڈراپس کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسے زخم ۴۸ گھنٹوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں ۔اگر آنکھ میں کیمیکل چلا گیا ہے تو آنکھ کو کھولے رکھیں اس میں نیم گرم پانی ڈالیں اور ایمرجنسی میں لے جائیں ۔ بعد کی احتیاط: آنکھ میں کچھ چبھنے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف اور بینائی پر نظر رکھیں ۔اگر یہ تکلیف کئی ہفتوں تک رہے تو اس کا مطلب کہ چوٹ سے پتلی متاثر ہوئی ہے یا زخم بہت گہرا ہے۔کیڑے کا کاٹا یا ڈنک: اگر کیڑے کا ڈنک جلد میں رہ گیا ہے تو جلد کو ناخن سے کھرچ کر ڈنک باہر نکال لیں ۔ٹوئزر استعمال کرنے کی صورت میں ڈنک سے زیادہ زہر نکل سکتا ہے۔اگر بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو،کھانسی ہو جائے ،جلد پر دانے نکل آئیں یا ہونٹ یا زبان سوجھ جائیں تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Read Habib Nose Disclosures of Abdullah bin Abbas
Previous Post پڑھیے حضرت عبداللہ بن عباس کے ہیبت ناک انکشافات
Next Post پڑھیے وہ راز جو انور مقصودکو بتانے سے منع کیا گیا
Read the secret that was forbidden to tell the insiders

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.