yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قرانِ حکیم سے سائنسی فارمولوں کی تلاش

Yesurdu December 16, 2015 1 min read
Share this:
Find Quran scientific formulas
Find Quran scientific formulas

قرآن اپنے قارئین کو کائنات کے اسرار و رموز پر سوچنے اور وہ بھی سائنٹیفک انداز میں غور و تدبر کی دعوت دیتا ہے۔
لاہور: (دنیا نیوز) میں ان مسلمان علماء سے اتفاق نہیں کرتا جو قرآن پاک کی آیات میں سے سائنسی فارمولے تلاش کرتے پھرتے ہیں۔ قرآن پاک اور دوسری الہامی کتابیں، سیاسی اور فوجی نظاموں کی ہیئت ترکیبی بتانے یا ایٹم بم کا نسخہ سمجھانے کی بجائے انسانوں کو اخلاقی لحاظ سے ایک بہتر زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتی ہیں۔ اعلیٰ قدروں کا شعور پھیلاتی ہیں اور حقوق اللہ سے زیادہ حقوق العباد پر زور دیتی ہیں۔ قرآن کی ایک ادنیٰ خصوصیت یہ ہے کہ زندگی کے مسائل کی طرف اس کا رویہ فطرتِ انسانی اور حقائق سے قریب تر ہے۔ جدید زبان میں کہا جا سکتا ہے کہ قرآن اپنے قارئین کو کائنات کے اسرار و رموز پر سوچنے اور وہ بھی سائنٹیفک انداز میں غور و تدبر کی دعوت دیتا ہے۔ مطالعۂ قران کے دوران ایسے کئی اشاروں کی طرف خاص طور پر توجہ مبذول ہو جاتی ہے جو کسی نہ کسی سائنسی انکشاف کی تائید کرتے معلوم ہوتے ہیں۔ مثلاً گزشتہ چند سال سے مغرب کے سائنسدان اس نتیجہ پر پہنچ چکے ہیں کہ اس کائنات میں ہر چیز اپنا ایک عکس رکھتی ہے لیکن ہماری آنکھوں کی ساخت ایسی ہے کہ اس کی ظاہری بینی کی قوت اس عکس کو دیکھ نہیں سکتی تاہم یہ عکس اس کائنات میں موجود ہوتا ہے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ انسانی آنکھ کو نظر آنے والی پوری دنیا کا ایک عکس موجود ہے۔ پرانے فلسفیوں کا بھی خیال تھا کہ اس مادی دنیا کے علاوہ تصورات کی غیر مرئی دنیا بھی پائی جاتی ہے جس کا پر تو انسان کی سیرت و کردار اور فکر و شعور پر پڑتا رہتا ہے۔ دنیا کے تمام بڑے بڑے مذاہب حیات بعد المموت کے قائل ہیں اور اب سائنس دانوں نے ایسے کیمرے بھی ایجاد کر لئے ہیں جو کسی چیز یا جسم سے خارج ہونے والی لہروں کی مدد سے اس چیز یا جسم کی خاص کیفیت کو تصور میں ڈھال سکتے ہیں۔ گویا مختلف مذاہب اور خصوصاً قرآن کا یہ کہنا کہ انسان کے اقوال اور اعمال کا ریکارڈ اللہ کے پاس محفوظ رہے گا اور اس دنیا کے علاوہ ایک اور دنیا بھی موجود ہے جو ظاہری آنکھ کو نظر نہیں آتی۔ قرآن کی بعض آیات اور ایک خاص وقت میں کسی سائنسی انکشاف کے مفہوم میں معناً یا مجازاً مماثلت کی وجہ سے قرآن کو سائنسی کتاب ثابت کرنے پر کمر نہیں باندھ لینی چاہیے کیونکہ نئے نئے سائنسی انکشافات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج کے سائنسی اصول نامکمل اور ناقص ثابت ہوتے رہیں گے اور ان انکشافات کا قرآن یا کسی دوسری الہامی کتاب کی آیات پر منطبق کرنے کا شغل ان کتابوں میں پوشیدہ پیغام کی دسعتوں کو محدود کر دینے کے مترادف ہو گا۔ سمجھنے اور غور کرنے والی بات ایک ہی ہے کہ قرآن شعورو آگہی کے سفرِ مسلسل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالتا۔ (

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Previous Post جنگ 1971! 30 لاکھ افراد کے مارے جانے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں’
Next Post ادویات کے استعمال نے باڈی بلڈر کی جان لے لی

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.