yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

فلم و صحافت کی دنیا کا انسائیکلوپیڈیا

Yes 2 Webmaster January 26, 2016January 26, 2016 1 min read
Ali Sufyan Afaqi
Share this:
Ali Sufyan Afaqi
Ali Sufyan Afaqi

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
علی سفیان آفاقی 22 اگست 1933 ء کو بھارت میں بھوپال کے شہر سیہور میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 14 سال کی عمر میں 1947 ء میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔علی سفیان آفاقی نے بھوپال اور میرٹھ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔ بی اے آنرز کرنے کے بعد 1951ء میں جماعت اسلامی پاکستان کے اخبار ”تسنیم” سے عملی صحافت کا آغاز کیا۔

جب یہ اخبار بند ہو گیا تو ہفت روزہ چٹان، اقوام، آثار، میں خدمات انجام دیں۔ جس اخبار سے ان کو شہرت ملی روزنامہ آفاق تھا، علی سفیان آفاقی 1953 ء میں روزنامہ آفاق سے وابستہ ہوئے ۔ایک واقعہ نے ان کو اور اخبار کو راتوں رات مشہور کر دیا ہوا ،یہ کہ شوکت حسین رضوی نے اداکارہ نگت کو اپنی فلم میں کام کرنے کے لیے لاہور بلایا۔اس فلم میں نورجہاں ہیروئن تھیں۔ کچھ ہی دنوں میں کچھ لوگوں نے نورجہاں کو بھڑکایا کہ نگہت شوکت رضوی پر ڈورے ڈال رہی ہے۔

نور جہاں نے اْسی وقت سٹوڈیو جا کر نہ صرف نگہت سلطانہ کو گالیاں دیں، بلکہ مارا بھی اور سٹوڈیو سے بھی نکال دیا۔علی سفیان آفاقی نے نگہت سلطانہ کا تفصیلی انٹرویو کیا ،جو دوسرے دن آفاق میں پورے صفحے پر شائع ہوا۔پہلے تو مالکان ناراض ہوئے ،لیکن جب انٹرویو کی وجہ سے اخبار کی دس ہزار سے زائد کاپیاں مزید شائع کرنی پڑیں تو اخبار میں فلم ایڈیشن کی باقاعدہ ابتدا کی گئی اور علی سفیان کو اس کا انچارج بنا دیا گیا۔ روزنامہ آفاق سے وابستگی کی بنا پر ہی علی سفیان کے نام کے ساتھ آفاقی کا اضافہ ہوا۔

فلمی صفحہ پاکستان میں سب سے پہلے انہوں نے روزنامہ آفاق میںشروع کیا تھا۔اِسی زمانے میں اس اخبار میں سعادت حسن منٹو بھی مختلف شخصیات کے خاکے تحریر کیا کرتے تھے ،بعد میں یہ خاکے سعادت حسن منٹو نے ”گنجے فرشتے ” کے نام سے شائع کروائے۔آفاقی نے 1957 ء میں فلموں کے لیے باقاعدہ کام کی، ابتدا کی اور فلم ٹھنڈی سڑک کی کہانی لکھی تھی یہ فلم کامیاب ہوئی۔ جنرل ایوب خان کا مارشل لا 1958 ء لگا یااور اخبارات پر پابندیاں لگیں تو آفاقی صحافت چھوڑ کر مکمل طور پر فلموں کی طرف آ گئے۔

Zara Englistan Tak by Ali Sufyan Afaqi
Zara Englistan Tak by Ali Sufyan Afaqi

ڈائریکٹر اور فلم ساز حسن طارق کیساتھ ان کی جوڑی نے فلم انڈسٹری کو کئی لازوال فلمیں دیں۔ 1965ء میں حسن طارق کیساتھ ملکر بطور فلم ساز رْجحان ساز فلم کنیز بنائی، جس کی کہانی انہوں نے لکھی تھی۔ اس کے بعد ایک اور فلم ”میرا گھر میری جنت”بنائی۔ فلم”سزا” انہوں نے اکیلے بنائی جس میں جمیل اور روزینہ کی جوڑی کو متعارف کرایا۔ 1972ء میں بطور مصنّف، ہدایت کار اور فلم ساز فلم ”آس”بنائی جس کے بعد بے شْمار فلموں کی کہانیاں لکھیں۔

انھوں نے فلم ساز، ہدایت کار، مکالمہ نگار اور سکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے 38فلمیںدیں۔انھوں نے1989 ء لاہور سے ماہنامہ ہوش ربا ڈائجسٹ نکالاتھا پھر اسے بند کر دیا اورہفت روزہ فیملی میگزین سے بطور مدیر وابستہ ہوئے ۔مرحوم آخر دم تک ہفت روزہ فیملی میگزین کے مدیر تھے ۔ ادارہ ”نوائے وقت” کے میگزین ”فیملی” کو تقریباً 20سال تک ایڈٹ کرتے رہے۔

انھوں نے 1990ء کراچی سے نکلنے والے جریدے ماہنامہ سرگزشت میں ‘فلمی الف لیلہ’ کے نام سے پاکستان کی فلمی دنیا کا احوال لکھنا شروع کیا۔ ان کی وفات تک اس سلسلے کی ڈھائی سو سے زیادہ اقساط شائع ہوچکی تھیں۔ ان کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بیشتر لوگ یہ ڈائجسٹ صرف آفاقی کی تحریروں کو پڑھنے کے لیے ہی خریدا کرتے تھے۔ ماہنامہ سرگزشت میں فلمی الف لیلہ کی ہر قسط کے تعارف میں یہ شعر لکھے ہوتے تھے۔ منیر نیازی کے یہ اشعار علی سفیان آفاقی کو بہت پسند تھے۔

یہ اجنبی سی منزلیں اور رفتگاں کی یاد
تنہائیوں کا زہر ہے اور ہم ہیں دوستو
آنکھوں میں اڑ رہی ہے لٹی محفلوں کی دھول
عبرت سرائے دہر ہے اور ہم ہیں دوستو

علی سفیان آفاقی نے کئی سفرنامے اور کتابیں بھی لکھیں جو خاصی مقبول ہوئیں۔ انہوں نے 28کے قریب کتابیں لکھیں،جن میں فلمی الف لیلیٰ سب سے زیادہ مقبول ہے۔ وہ فلمی دْنیا کا انسائیکلوپیڈیا تھے ۔ان کے سفرناموں میں یورپ کی الف لیلہ، طلسمات فرنگ، ذرا انگلستان تک، نیل کنارے ، عجائباتِ فرنگ، امریکہ چلیں، ذرا انگلستان تک، کمال با کمال اور موم کا آدمی شامل ہیں۔

انھیں 8 بار نگار ایوارڈ چھ بار گریجویٹ ایوارڈ اور ایک ایک بار فلم کریٹک اور مصور ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، لیکن ان سب سے بڑا ایوارڈ وہ عزت ہے جو انھیں ان فلموں کے دیکھنے والوں سے ملی۔ ان کی مشہور فلمیں درج ذیل ہیں ۔کنیز، میرا گھر میری جنت، سزا، آس، آدمی، آج کل، فرشتہ، جوکر، قتل کے بعد، ایک ہی راستہ، آسرا، عدالت، شکوہ، دیوانگی، فاصلہ، آرپار، کبھی الوداع نہ کہنا، نیا سفر، میں وہ نہیں، عندلیب، میرے ہم سفر، مہربانی، گمنام، بندگی، کامیابی، ہم اور تم، پلے بوائے ، مس کولمبو، دامن اور چنگاری، دیور بھابھی، دل ایک آئینہ، محبت، الزام، انتظار، انسانیت، دوستی، نمک حرام، بیٹا، معاملہ گڑبڑ ہے ، ویری گڈ دنیا ویری بیڈ لوگ، اجنبی اور صائقہ۔ ممتاز صحافی، مصنف، فلم ساز، ڈائریکٹر علی سفیان آفاقی 82 سال کی عمر میں 27 جنوری 2015 کو انتقال کر گئے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Mobile Phone
Previous Post موبائل نعمت بھی اور
Next Post ترقی اور پردہ
Veil Girl

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.