yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایف۔ آئی۔ ایف، دعاؤں کی مستحق

F A Farooqi June 22, 2016 1 min read
Ramadan Mubarak
Share this:
Ramadan Mubarak
Ramadan Mubarak

تحریر : محمد عتیق الرحمن
رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ ہم پرسایہ فگن ہے۔ اللہ کی رحمتیں دن رات ہم پر برس رہی ہیں ۔یہ سب ہم پر دین اسلام کی وجہ سے ہے۔ اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ اس نے ہمیں رحمۃ اللعالمین ﷺ کی امت میں پیدا فرمایا۔ جب تک انسان کسی مصیبت میں خود گرفتار نہیں ہوتا اسے اس مصیبت، دکھ درد یا بیماری کے متعلق صحیح ادراک ملنا مشکل ہوتا ہے۔ رمضان میں جہاں روزہ رکھنے کا مقصداللہ کا قرب حاصل کرنا ہے وہیں اس کا مقصد انسان کو بھوک کی شدت سے آگاہی فراہم کرنا بھی ہے تاکہ دوسروں کی بھوک، پیاس کرب وتکلیف اورکیفیت کا صحیح معنوں میں اندازہ لگا سکے۔ رسول رحمت ﷺ کی زندگی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے۔ آپ ﷺ غریبوں کی مدد کرتے، بھوکوں کو کھانا کھلاتے ،بے سہاروں کا سہارا بنتے اور مصیبت کے ماروں کی مصیبیتیں دور کرتے۔

نبی رحمت ﷺ کے اسی اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی این جی او فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے اپنے کام کا آغاز کیا اوراب 18ذیلی شعبہ جات کے ساتھ پاکستان کے ساتھ ساتھ برما ،غزہ ودیگر مسلم مظلوم ممالک میں اس کے رضاکار کام کرتے نظر آتے ہیں ۔نہانے کی غرض سے دریاؤں اورنہروں کی طرف جانے والے نوجوان حادثے کا شکار ہوکرڈوب جاتے ہیں ،حادثے کا شکار ہوکر بسیں وغیرہ نہروں اوربرساتی نالوں میں گر جاتی ہیں ،اور اسی طرح سیلاب کے موسم میں لاکھوں پاکستانی اپنے گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں ۔ عوامی سطح پر آج تک اس کے تدارک کیلئے کچھ نہیں کیا گیا بلکہ اس وقت پاک فوج کو آگے کردیاجاتا ہے اور سیاست دان ودیگر مینیجمنٹ والے ادارے پیچھے بیٹھ کر سکون سے فوٹوسیشن کرواتے نظر آتے ہیں ۔ہسپتالوں ،ڈسپنسریوں ،بلڈ بنک ،فلٹر کلینک، میڈیکل اور فرسٹ ایڈسنٹر ،جیلوں اور دیگر پبلک مقامات پر فری میڈیکل کیمپ ،سرجیکل کیمپ، وبائی امراض کے تدارک کے لئے طبی کوشش ،ہیپاٹائٹس فری پروگرام ،سیو آئی ویژن پروگرام،ویکسینیشن پروگرام اور دیگر خدمت خلق کے پروگرام کرتی یہ پاکستان کی واحد اور پہلی این جی او ہے جو ہر قسم کے حادثات اور صورت حال سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں ورکشاپس اور پروگرام کرتی نظر آتی ہے۔

اس وقت فلاح انسانیت کے زیر اہتمام 7ہسپتال اور 192ڈسپنسریاں اور 256 ایمبولینسیں کام کررہی ہیں ۔یہاں مجھے اپنا واقعہ یا د آگیا ،تین ماہ قبل میرے والدمحترم فیصل آباد کے ایک ہسپتال میں آپریشن کی غرض سے داخل تھے ۔ آپریشن کے بعد گھر واپسی کے لئے ہمیں ایمبولینس درکار تھی باوجود کوشش کہ کوئی ایمبولینس نہ ملی تو فلاح انسانیت فاؤنڈیشن والوں سے رابطہ کیا انہوں نے کوشش کرکے ایک ایمبولینس متعلقہ ہسپتال میں بھیج دی ۔ اسی طرح ایک دفعہ نارووال سے ایک مریض چلڈرن ہسپتال لاہور منتقل کرنا تھا وہاں بھی یہ اللہ کے لوگ کام آئے۔

Balochistan
Balochistan

بلوچستان غیرملکی این جی اوز اور سازشی ذہنوں کے لئے ہمیشہ سے ہی پسندیدہ جگہ رہی ہے ۔ عالم کفر کی بلوچستان کے علاقے پر نظر رکھنے کی وجوہات بے شمار ہیں جن کا پھر کبھی ذکر صحیح ، بلوچستان میں نفرت ،تعصب ،دشمنی اور عداوت جیسے بیج بوکر دشمن اسلام و پاکستان اسے علیحدہ کرنے کے چکروں میں تھے ۔ یہ فلاح انسانیت فاؤندیشن ہی تھی جس نے بلوچی بھائیوں کو دشمنوں کے ہتھکنڈوں سے نکالنے کے لئے سب سے پہلے بلوچستان کی راہ پکڑی ۔شروع میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن والوں کو وہاں پنجابی ہونے کی بناء پر کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،دھمکیاں ملیں اور بلوچستان سے نکل جانے کا کئی بار کہا گیا ۔ چیئرمین فلاح انسانیت فاؤنڈیشن حافظ عبدالروف اس متعلق بتاتے ہیں کہ’’ ہم نے ان کی سخت باتیں ،طعنے صبر وتحمل سے سنے اور ان کے لئے دعائیں کیں ۔ ہم نے انہیں کہا کہ پنجابی بلوچی سے پہلے ہمارا دین کا رشتہ ہے ،ایمان کا رشتہ ہے ،کلمے اور اسلام کارشتہ ہے ،ایک نبی ،ایک کتاب اور ایک قبلے کا رشتہ ہے ۔یہ رشتہ باقی تمام رشتوں سے مضبوط اور افضل ہے اور ہم اسی رشتے کے ناطے تمہارے پاس آئے ہیں ۔‘‘وقت کے ساتھ ساتھ بلوچیوں کے رویے نرم پڑتے گئے اور پھر بلوچیوں کے پنجابیوں کے لئے اپنے دل وگھر کے دروازے کھلتے گئے ۔مختلف حادثات ،سیلاب اور زلزلوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے وہاں کے لوگوں کی مدد کی اور زخمیوں کو کندھوں پراٹھااٹھا کر ہسپتالوں تک پہنچایا۔

اس طرح اللہ نے بلوچ عوام ے دلوں کو پھر سے پاکستان سے جوڑ دیا۔یاد رہے کہ بلوچستان میں آج بھی کئی ایسے اضلاع موجود ہیں جہاں غربت انتہا کی ہے اور تعلیمی پسماندگی کاتوپوچھئے ہی نہ ۔8، 10سالوں سے بلوچستان قدرتی آفات کی زد میں ہے ایسے میں وہاں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن جیسے فلاحی ورفاہی ادارے کی موجودگی نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔جووہاں کنویں کھدوا رہی ہے ،وقتافوقتا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرجیکل ،میڈیکل اور آئی کیمپس لگاتی ہے اورکوئٹہ ،جعفرآباد سمیت دیگر کئی اضلاع میں ایمبولینسز سروس شروع کر چکی ہے۔بلوچستان میں کود کفالت پروگرام کے تحت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے 10ہزار خاندانوں میں 10ہزار بکریاں دینے کا پروگرام بنایا ہے۔

Balochistan Disaster
Balochistan Disaster

اس کے علاوہ بلوچستان میں 100 سکول، 1000 کنویں اور 90 مزید ایمبولینسز جلد ہی لانچ کرنے کا پروگرام بناچکی ہے۔رمضان المبارک کی آمد سے ایک دن قبل امیر جماعۃ الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے دوہزار بلوچی خاندانوں کے لئے 50 لاکھ مالیت کا رمضان پیکج روانہ کیا تھا ۔ اس پیکج میں آٹا ،چاول ،گھی ،چینی ،دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش شامل تھیں ۔ اس موقع پر حافظ محمد سعید کاکہنا تھا کہ ’’برکتوں کامہینہ شروع ہونے کو ہے جس میں افطار کروانے والے کو بھی روزہ رکھنے والے جتنا اجر ملتا ہے ۔‘‘اس کے علاوہ رمضان المبارک میں ملک بھر میں مختلف مقامات پر FIFکی جیکٹیں پہنے اس کے رضاکار سحر وافطار کرواتے نظر آتے ہیں ۔ رمضان دستر خوان پر عز ت کے ساتھ ہر فرد بیٹھ کر بڑے سکون کے ساتھ افطار کر سکتا ہے۔ جس کے لئے فلاح انسانیت والے یقیناًدعاؤں کے مستحق ہیں۔

پاکستان میں الحمدللہ! ایسے ادارے اور این جی اوز موجود ہیں جو صرف پاکستانیوں کی امداد سے ہی چلتی ہیں اور جن کا کام بھی ہم پاکستانیوں کو نظر آتا ہے۔ سیلاب ،زلزلوں اوردیگر حادثات میں خدمت خلق کرتے نظر آتے ان اداروں پر نظر رکھیں اور جب بھی آپ کسی ادارے ،این جی اوز یا کسی شخص کو امداد دینے لگیں تو دیکھ لیں کہ یہ ادارہ ،این جی او یا نمائندہ شخص کس قدر خدمت خلق کے کام کررہاہے تاکہ آپ کا دیاہوا مال صحیح ہاتھوں میں جاکر صحیح مقاصد کے لئے استعمال ہو سکے۔

Muhammad Attique
Muhammad Attique

تحریر : محمد عتیق الرحمن
03005098643
Muhammad Atiq ur Rehman
Cell # 03216563157

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Submerge
Previous Post دلخراش واقعات اور ہماری حسی
Next Post شیخ رشید کا سیاسی علم نجوم
Sheikh Rashid

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.