yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی اور معاشرتی مسائل

F A Farooqi April 16, 2016 1 min read
Marriage
Share this:
Marriage
Marriage

تحریر : محمد ریاض پرنس
ہمارے ملک کے بیشترشہروں اور دیہاتوں میں ابھی بھی لڑکی کی شادی کم عمرمیں کر دی جاتی ۔ ابھی اس کے کھیلنے کودنے کے دن ہوتے ہیں مگر والدین شادی کر کے اس کے کندھوں پر بہت ساری ذمہ داری سونپ دیتے ہیں ۔ جس کا اس نے کبھی سوچابھی نہیں ہوتا۔ابھی تو وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ گوڈی گڈے کی شادی میں مصروف ہوتی ہے اور اس کی شادی کر دی جاتی ہے ۔ اور نہ ہی وہ اس سے واقف ہوتی ہے ۔ ابھی وہ اپنے بچپن کے دنوں میں ہی ہوتی ہے کہ اس کی شادی کر کے والدین اپنا فرض تو ادا کر دیتے ہیں مگر وہ بھول جاتے ہیں کہ آگے اس کے ساتھ کیا بیتنے والا ہے ۔ گھر کو چلانا اس کے بس کی بات کب ہوتی ۔ابھی تو اس کو پتہ ہی نہیں کہ کھانا کیسے پکاتے ہیں ۔گھر کو کیسے سنبھالتے ہیں اور گھر کو چلانے کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں ۔اپنے خاوند کے لیے کیا کرنا ہے اس کا خیال کیسے رکھنا ہے ۔ ابھی تو وہ اپنا خیال نہیں رکھ سکتی ۔اور یہ سب کچھ کیسے کر پائے گی ۔

والدین یہ سوچتے ہیں کہ فرض ادا ہو جائے اور ان کی ذمہ داری ختم ہو جاتی ہے تو یہ ان کی غلط سوچ ہے ۔ان کو خیال کرنا چاہء کہ ابھی شادی کی ہے اس کے بعد بچے بھی پیدا ہو نے ہیں ۔کیا اس کی عمر ہے کہ وہ یہ سب کچھ سنبھال سکے گی ۔بچوں کی رکھوالی اور ان کی پرورش اچھے طریقہ سے کر سکے گی ان تما م چیزوں کو سوچ کر والدین کو ایسا قدم اٹھانا چاہئے ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ کم عمری کی شادی کے کیا مسائل ہیں ۔ اگر خاوند کی عمر زیادہ ہے تو پھر بھی بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں ۔ اس لئے بہت ضروری ہے اس وقت تک شادی نہیں کرنی چاہئے جب تک لڑکی گھر کو سنبھالنے کے لئے تیار نہ ہو جائے ۔ جب محسوس ہو کے اب وہ سارے گھر کا کام وغیرہ کر سکتی ہے اور اچھے طریقے سے گھر چلا سکتی تب جا کر اس فرض کو ادا کرنا چاہئے ۔والدین یہ سوچ کر جلدی شادی کر دیتے ہیں کہ اگر زیادہ عمر ہو گئی تو شادی کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اس لئے وہ اپنی ننھی سی جان کو بہت جلد ہی اس میں جلنے کے لئے پھینک دیتے ہیں ۔ ان کو کیا پتہ کہ سسرال میں اس کو کس کس سے واسطہ پڑے گا۔

Society
Society

کم عمری کی شادی سے ہمارا معاشرہ مسائل سے بھرا پڑ ا ہے ۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ کم عمر میں شادی تو کر دیتے ہیں ۔ مگر جو اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ان کو سامنہ کرنے کے لئے بہت کچھ برداشت کر نا پڑتا ہے ۔ چھوٹی چھوتی باتوں پر رسوا ئی اور ناراضگی ہوتی ہیں مگر ان کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دونوں گھروں میں مسائل اس قدر بڑھ جاتے ہیںکہ دو خوشی سے بسنے والے گھروں میں مسائل جنم لیتے ہیںان میں اس قدر اضافہ ہو جاتاہے کہ گھر کا سکون تو تباہ ہوتا ہی ہے ۔ دو گھروں میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رسوائی اور جدائی بڑھ جاتی ہے ۔اور وہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے عدالتوں کا رخ کر لیتے جس سے ساری عمر عدالتوں کے انصاف ملنے میں گزر جاتی ہے ۔ ہمار ا عدالتی نظام اس قدر سست ہے کہ فوری انصاف کی طلب کرنا بھی بیوقوفی ہے ۔

کچھ مسائل تو اس قدر کے ہوتے ہیں کہ جب شادی ہوتی ہے تو لڑکی کی مرضی کے خلاف سب کچھ ہو رہا ہوتا ہے ۔ والدین یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ بس شادی ہو جائے جیسے بھی مگر اس کے بعد کیا ہونا ہے سب دیکھ لیں گے۔ مگر یہ سب کچھ غلط ہے ہمارا قانون اور ہمارا اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ ہمارے دین میں بھی اس کی ممانت کی گئی ہے۔ شادی لڑکی کی اجازت لے کر کرنی چاہئے تاکہ مسائل جنم نہ لیں ۔اور ہمارے ہاں ہوتا یہ ہے کہ ہم اس کو اپنی آناہ کا سوال بنا لیتے ہیں ۔ والدین کو اس چیز کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ جس کے ساتھ ہم اپنی بیٹی کی شادی کر رہے ہیں کیا وہ اس کو خوش رکھ پائے گا ۔ کیا وہ سب کچھ اس کو دے پائے گا جس کی اس کو ضرورت ہے ۔یہ تمام چیزیں والدین کو پتہ ہونی چاہئیں ۔تاکہ دوگھروں میں خوشیاں آ سکیں ۔ ڈراڑیں پیدا نہ ہوں ۔

Parents
Parents

ہر روز ہم کو اس طرح کے مسائل کا سامنہ کرنا پڑتا ۔ اس کی یہی وجہ ہوتی ہے یا تو پھر شادی کم عمری میں کر دی جاتی ۔جس وہ اپنے خاوند اور اس کے گھر والوںکو خوش نہیں رکھ سکتی ۔ اس لئے اس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس گھر سے بے دخل کر دیا جاتا ہے۔ یاپھر شادی لڑکے کی مرضی سے نہیں ہوئی اس لئے لڑکا اپنی بیوی کو خوش نہیں رکھ سکتا اس لئے وہ اس کو اس قدر پریشان کرتا ہے کہ وہ گھر چھوڑنے پر مجبور ہو جاتی ہے جس سے دو گھروں کا سکون تباہ ہو جاتا ہے۔اور ان کی سزا ساری عمر دونوں خاندانوں کے لوگوں کو ملتی رہتی ہیں ۔ ساری عمر اس خاندان میں کسی کا رشتہ نہیں ہوتا اور نہ وہ ایک دوسرے کی کسی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے ہیں۔اور کچھ وجوہات اس طرح کی ہوتی ہیں کہ لڑکی کے والدین سے جو جہیز مانگا تھا وہ مل نہیں سکا جس کاطانحہ ساری عمر لڑکی کو سننے کو ملتا ہے ۔اور انہی باتوں پر لڑائی جھگڑے رونما ہوتے ہیں اور پھر دونوں بات طلاق پر جا پہنچتی ہے ۔ شادی کی عمر کم ازکم 16سالہ ہے اس سے پہلے شادی نہیں کرنی چاہئے اگر اس کا خیال نہیں رکھیں گے تو پھر نتائج ہم کو ہی بھگتنا پڑیں گے ۔شادی سے پہلے لڑکی اور لڑکے کی مرضی بہت ضروری ہے اور اس کی پسند اور نا پسند کا بھی خیال رکھا جائے ۔

اس کی دوسری بڑی وجہ یہ بھی ہے شادی لڑکی کی مرضی سے نہیں ہوتی ۔اور اس سے زائد عمر آدمی سے کر دی جاتی ہے جس سے وہ اس کی ضرورتوں کو کو پور ا نہیں کرپاتی ۔جس سے ان کے درمیان تعلقات خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اور اس قدر خراب ہو جاتے ہیںکہ وہ اب مل کر گھر نہیںبسا سکتے ۔اور اخرکار بات طلاق پر ختم ہوتی ہے۔ ان تمام مسائل میں وہ بچے در در کی ٹھوکریں خانے پر مجبور ہو جاتے ہیں جو ان مسائل میں جنم لیتے ہیں ۔ ان معصوم بچوں کا آخر کیا قصور ہے ۔ ان کا مستقبل تباہ ہو جاتا ہے اوروہ سوتیلی ماں اور سوتیلے باپ کی ساری عمر سزا سہتے سہتے بسر کر دیتے ہیں۔میرا سوال ان والدین سے ہے جو ایسا کر تے ہیں ۔آخر وہ ایسا کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔ خدارا ایسا مت کریں ۔تاکہ معاشرتی مسائل نہ بڑھ سکیں ۔اور آپ کے گھروں میں خوشیاں آئیں۔ اور سوچیں ان بچوںکی خوشی کے لئے جن کو حاصل کرنے کے لئے آپ نے کسی در کو نہیں چھوڑاہوتا۔

Riaz Prince Logo
Riaz Prince Logo

تحریر : محمد ریاض پرنس

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Newspaper
Previous Post نصاب کے انتخاب میں احتیاط کے تقاضے
Next Post دیسی فیشن شو یورپین فیشن ڈیزائنر نیناخان

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.