yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
شوبز

خاتون کے مرکزی کردار والی فلم گنگا جل 2 کیلیے پریانکا کا نام سامنے آگیا

Yes 2 Webmaster January 13, 2015January 13, 2015 1 min read
Priyanka Chopra
Share this:
Priyanka Chopra
Priyanka Chopra

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ کے ڈاریکٹر پرکاش جھا 2003 کی ہٹ فلم گنگا جل 2 کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں اور اس عورت کے مرکزی کردار والی فلم کی مرکزی کاسٹ کے لیے پریانکا چوپڑا کا نام لیا جا رہا ہے۔

فلم کے سیکوئل ،،گنگا جل 2 ،، ایک حقیقی زندگی کی متاثر کن کہانی پرمبنی ہے جس میں سوسائٹی اور پولیس کے مابین رشتے کو دکھایا جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا کہ فلموں میں بولڈ ترین کردار ادا کرچکی ہوں لیکن حقیقی زندگی میں بے حد شرمیلی لڑکی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب انسان اسٹار بن جاتا ہے تو اس کا اپنا آپ کہیں کھو جاتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ آپ پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں درحقیقت اس کی زندگی اس کی اپنی رہتی ہی نہیں ہے آپ اسے انڈسٹری کے اور فلمی ستارے کے طور طریقوں سے گزار رہے ہوتے ہیں، جس کی آپ کو قیمت ادا کی جاتی ہے انھیں اپنے ساتھ وقت گزارنے کا کم ہی موقع ملتا ہے۔

خود کو منوانے کے لیے بے حد محنت کرنا پڑی اور بے حد وقت لگا۔ دوسری طرف اطلاعات کے مطابق فلم ’’گنگا جل 2‘‘ ایک خاتون پولیس افسر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں دکھایا جائے گا کہ ایک خاتون پولیس افسر کو اس کے ڈسٹرکٹ میں سروس کے دوران طاقتور اور بااثر افراد کا واسطہ پڑتا ہے۔ 62 سالہ ڈائریکٹر پرکاش جھا نے بتایا کہ یہ فلم گنگا جل 2 آج کل کے سوسائٹی پولیس رلیشن شپ سے متعلق ہے۔ گنگا جل دل سے زیادہ تھی، اس فلم میں ہر وہ عجیب و غریب چیز جو ہمارے ارد گرد حقیقت میں ہوتی ہے موجود ہے، فلم کو بڑے پیمانے پر نہیں بنایا گیا تھا جب کہ لیس کریکٹر تھی، یہ ایک توجہ طلب کہانی ہے۔ اس سوال پر کہ کیا یہ فلم اتر پردیش کی سول سرونٹ درگا شکتی ناگ پال کی معطلی کے گرد گھومتی ہے تو اس پر جھا نے نفی میں سر ہلایا مگر کہا اس فلم میں ایک سین اس کیس سے متعلق بھی لیا گیا ہے۔

ناگ پال کو مبینہ طور پر ایک مسجد کو شہید کرنے کے الزام میں معطل کیا گیا تھا مگر اپوزیشن کا دعویٰ تھا کہ ان کا سینڈ مائننگ پر غیرقانونی کام ان کی معطلی کا باعث بنا۔ پرکاش جھا نے بتایا کہ یہ فلم درگاہ شکتی سے متاثرہ تو نہیں ہے مگر مقامی رہنما جس نے ہجوم کو اکسایا اور درگا کی معطلی کا سبب بنا وہ منظر میں اپنی اس فلم میں لے رہا ہوں اور ایسے متعدد واقعات بھی لیے ہیں۔ ڈائریکٹر پرکاش جھا اس فلم کے متنازع ہونے سے متعلق خوفزدہ نہیں ہیں۔

پرکاش جھا نے کہا مجھے یقین ہے کہ ،،گنگا جل 2 ،، کی ریلیز کے موقع پر تنازعات ہو سکتے ہیں اور یہ تو میری ہر فلم کے ساتھ ہوتا آ رہا ہے۔ غیر اہم مسائل بنائے جاتے ہیں اور ہر دفع میری فلم کے خلاف کیس دائر کیا جاتا ہے پس میں ’’گنگا جل 2 سے متعلق ان تمام خدشات کے لیے تیار ہوں۔ فلم میں پہلی فلم گنگا جل والی کاسٹ کو دوبارہ نہیں لیا جائے گا کیونکہ سیکوئل ایک خاتون مرکزی کردار والی ہے۔ ایسی بہت سی شوبز اطلاعات ہیں کہ اس سیکوئل میں پریانکا چوپڑا کو مرکزی کردار میں لیا جائے گا مگر پرکاش جھا کھل کر نہیں بتا رہے۔

پرکاش نے بتایا کہ بہت سے اداکاروں کے نام لیے جا رہے ہیں مگر میں جلد ہی اس فلم کی کاسٹ کا اعلان کروں گا جب کہ فلم ’’گنگا جل 2‘‘ کے بعد ایک اور فلم ’’راج نیتی‘‘ کا بھی سیکوئل ’’راج نیتی 2‘‘ بناؤں گا جس میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف ہونگے، اس فلم کے لیے بہت سارا کام کر لیا گیا ہے جب کہ پہلی فلم کی کاسٹ سے صرف نانا پاٹیکر اور کترینہ کو لیا جا رہا ہے، دراصل یہ فلم کترینہ کے گرد گھومتی ہے۔ پرکاش جھا سنجیدہ فلموں کے لیے پہچانے جاتے ہیں مگر اب ان کا کہنا ہے کہ وہ کامیڈی فلم بھی بنانا چاہتے ہیں اگر تسلسل کے ساتھ ہو۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shilpa Shetty
Previous Post بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے صحت اور غذا سے متعلق کتاب لکھنا شروع کردی
Next Post جان کیری نے بھارت سے اربوں ڈالرز کے معاہدے کیے، الطاف حسین
Altaf Hussain

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.