yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

یہ نہ ہو کہ احساس زیاں ہو

Yes 2 Webmaster January 21, 2015 1 min read
Wedding
Share this:
Wedding
Wedding

تحریر: حلیمہ سعدیہ
گلی کی نوکڑ میں کھڑے دو افراد آپس میں سرگوشیاں کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک دوسرے سے کہہ رہا تھا کہ محلے کے فلاں صاحب کی بیٹی گھر سے بھاگ گئی ہیں۔ جس کی وجہ ان دونوں کی آپس میں پسند کو ان کے والدنہیں مانے اور ان کی شادی کہیں اور کرانا چاہتے تھے۔ جس کی وجہ سے یہ رسوا کن واقعہ پیش آیا۔

اب دوسرے گلی بازاروں میں اس قسم کی باتیں سننے کو ملنے میں آتی ہیں۔ جس تیزی کے ساتھ آج کل ہمارے معاشرے میں بھاگ کر شادی کرنی کا رحجان بڑھ رہا ہے وہ ایک حساس انسان کے لیے واقعی قابل غور ہے۔ عمر اور حالات کے مطابق ”شادی“ کو شریعت نے اہم فریضہ قرار دیا اور یہ سنت اور انسان کی بنیادی ضرورت بھی ہے۔ لیکن کم عمری میں ان موبائل فونز اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی بدولت ہر دوسرا نوجوان عشق معشوقی کا شکار نظر آتا ہے۔ جس نے ہمارے معاشرے کی اخلاقی نظریات کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔

آج اولاد کی اس حد نافرمانی کی سب سے بڑی وجہ والدین کا غیر محتاط رویہ ہے۔ ان حالات میں ماں باپ اولاد کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ جب اولاد کسی کو پسند کرنے لگتی ہے تو دانستہ یا نا دانستہ وہ یہ بات ہر کسی سے چھپا کر رکھنا چاہتی ہے مگر یہی بات جب وہ اپنی ہم جولیوں کے ساتھ بیٹھ کر کہتی ہے تو بالکل بے جھجھک، بے فکر ہو کر کہتی ہیں، کہ کوئی اسے کتنا پیار کرتا ہے اسے کتنا چاہتا ہے۔ اگر اسلامی نقطہ نظریہ سے اس بات کا جائزہ لیا جائے تو اس عشق و معشوقی کا کوئی وجود نہیں پایا جاتا، مگر معاشرہ معاشرتی محبت کو لازم و ملزم بتاتا ہے، محبت ہر کسی کو ہوتی ہے اور اِس پر کوئی زور نہیں ہوتا نا ہی اختیار۔

سوچنے کی بات یہ ہے کے وہ کیا چیز ہوتی ہے جو اک لڑکی کو اپنی سہیلیوں کے سامنے وہ بات کرنے سے نہیں روکتی اور ماں باپ کے سامنے زبان ہلانے پر بھی متفق نہیں کرتی۔ تو وہ چیز ہے ڈر، خوف اور بے اعتباری۔چونکہ دوستوں سے کوئی پردہ، اور نہ ہی کوئی ڈر ہوتا۔ ان سے خوف محسوس نہیں ہوتا جو ماں باپ سے محسوس ہوتا ہے ۔

یہاں ماں باپ کو چائیے کے اپنی اولاد کو اتنا اعتماد ضرور دیں کے وہ کسی اور کو ان سے زیادہ اہم نا سمجھے۔ پھر اولاد کا فرض ہے کے وہ ماں باپ کے احسانات اور انکی محبت یاد رکھے تا کے ان سے زیادہ افضل کوئی نا لگے جس کے لیے وہ ماں باپ سے جھوٹ بولیں۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ عمر کا ایک دور ایسا آتا ہے جو جذباتیات اور نادانی سے بھرپور ہوتا ہے ، جس میں ایک لڑکی کو غیر معمولی توجہ، باتوں کی مٹھاس اور لہجے کی شیرنی اپنی سمت کھینچتی ہے۔ یہ عمر کا وہ نازک دور ہوتا ہے جہاں ماں باپ کو اولاد کا بہترین دوست بننا چاہیے۔ عمر کے اس دور میں اگر اولاد ماں باپ سے دور ہوئی تو یاد رکھیئے گا! کہ یہ دوری لمحوں یا سالوں پر نہیں بلکہ ساری عمر پر محیط ہو کر رہ جاتی ہے، پھر ان فاصلوں میں کبھی کمی نہیں آتی۔

جس طرح تالی دو ہاتھوں سے نہیں بجتی ویسی ہی غلطی صرف والدین کی یا صرف اولاد کی نہیں ہوتی بلکہ دونوں طرف سے برابر ذمہ دار ہوتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کے وہ اپنی اولاد کو پاس بٹھا کر ان سے غیر محسوس انداز میں محبت سے بات کریں۔ انہیں اپنے لفظوں سے اپنے پیار کا احساس دلائیں ۔ اگر اولاد کا زیادہ وقت موبائل اور انٹرنیٹ پر گزر رہا ہے تو اسے زندگی کی مصروفیت دیں، تعلیم، ودیگر غیر نصابی سرگرمیوں اور کورسز میں انہیں مصروف رکھیں تاکہ وہ اپنے وقت اور ٹیکنالوجی کا غلط طریقے سے استعمال نہیں کر سکے۔ انہیں احساس دلائیں اپنی توجہ سے کے آپ کو ان کا کتنا خیال ہے۔ اگر آپ کو یہ بات پتا ہوتی ہے کے آپ کی بیٹی یا بیٹا کسی کو پسند کرتا ہے تو اس موضوع پر ایک دوست کی طرح اس سے گفتگو کریں۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کے وہ کس نظریہ سے سوچ رہا ہے ، اسکی سوچ سمجھنے کی کوشش کریں ۔
اگر آپ کی اولاد آپ کی بہت فرمانبردار ہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کے آپ اپنا فیصلہ اس پر تھوپیں۔

ماں باپ تمام عمر اولاد کی پسند کو ترجیح دیتے ہیں، پڑھنے میں ، پہننے میں ، کہیں آنے جانے میں ۔ جو اس کا دل کرتا ہے وہ ویسی اپنی زندگی کے فیصلے کرتا ہے۔ گھر سے باہر ہم ہر کسی سے کہتے ہیں کے میری بیٹی یا بیٹا اپنی مرضی سے زندگی گزارتا ہے ۔ اسے کسی طرح کی روک ٹوک نہیں اسے مکمل آزادی ہے ۔ پھر یہاں تک کے اولاد اپنا اچھا برا سوچنے کے قابل بھی ہوجاتا ہے۔ پر یہاں اس مقام پر آ کر ہم ایک دم اس سے اس کی تمام آزادی چھین لیتے ہیں ۔ اس کی زندگی سب سے اہم اور بڑا فیصلہ ہم اس کی مرضی جانے بنا کر دیتے ہیں ، کہ میری بیٹی کبھی میری بات نہیں ٹالے گی۔ ٹھیک ہے ! مانا آپکی بیٹی آپکی بات رد نہیں کرے گی پر کیا وہ خوش رہے گی؟ وہ آنے والے انسان کو اپنی زندگی میں تو جگہ دے گی پر دل میں کبھی نہیں دے پائے گی۔ کیا آپ کی اولاد کا یہ ادھورہ پن آپ کے لیے خوشی کا باعث ہو گا ؟۔

شادی کے معاملے میں مکمل محتاط طور پر اختیار اولاد کو ہونا چاہیے، شریعت نے بھی اس بات کی اجازت دی ہے۔ ان کی پسند نہ پسند کا خیال رکھا جائے اور ابتدائی جوانی کے ایام میں ان کو تربیت پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں اچھے اور برے کی تمیز کرانی چاہیے تاکہ وہ اپنے لئے کوئی حتمی فیصلہ نہ کریں اور اگر وہ کرنا بھی چاہیے تو ان کے لئے اختیار کا اچھا تجربہ ہو۔ زبردستی کی شادیوں کے انجام ہمارے سامنے ہیں۔ روز کے غیر معمولی جھگڑے، آپس میں چھوٹی چھوٹی نااختلافیاں، ایک دوسرے کو برداشت نہ کرنے کا مادہ جو کہ وقت اور حالات کے ساتھ اپنے منطقی انجام یعنی طلاق تک پہنچتا ہے۔

شادی احساس اور جذبات سے جڑا ایک پاکیزہ رشتہ ہے ۔ اپنی اولاد کو شادی کے نام پر عمر بھر کے سمجھوتے میں نا ڈالیں۔ اپنی اولاد کو ہمت دیں کے وہ اپنا نظریہ آپ کے سامنے رکھ سکے۔ اسے حوصلہ دیں کہ آپ اس کی خوشیاں چاہتے اور ان کی خوشیوں میںہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ جب آپ انہیں اعتماد دیں گے تو یقینا وہ بھی آپ پر مکمل بھروہ کریں گے اور اس وقت اسی بھروسے کی ضرورت ہے۔ جو اگر بحال ہوجائے تو شاید کبھی کسی کو اس رسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے جس کا زکر گلی کے کارنر میں کھڑے دو افراد کر رہے تھے۔ اللہ ہم سب کا ہامی و ناصر ہو۔

Halima Sadia
Halima Sadia

تحریر: حلیمہ سعدیہ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Harteloire-Sensibilisation-au-Handicap
Previous Post فرشتے نہ کہوں تو کیا کہوں؟
Next Post پنجاب حکومت نے دہشت گردوں سے ہمدردی کو جرم قرار دینے کا آرڈیننس جاری کر دیا
Taliban

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.