yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کسان اور ہماری حکومت

Web Editor September 20, 2017 1 min read
Farmers and our government
Share this:

میرے غذائی قلت والے کالم کے بعد میرے قارئین نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں اس کے بارے میں مزید لکھوں تا کہ ان کے دلوں کو کچھ سکون مل سکے۔ مجھے کچھ ایسے پیغامات وصول ہو رہے ہیں کہ ہم ایک بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود بنیادی ضرورت کی غذائی اجناس کی پیداوار میں بھی خود کفیل نہیں ہو سکے اور بھارتی پنجاب جس کی زرعی زمینیں پاکستانی پنجاب سے کم زر خیز ہیں اگر پورے بھارت کا پیٹ بھر سکتا ہے تو پاکستانی پنجاب بھارت کے مقابلے میں آبادی کے لحاظ سے چھوٹے پاکستان کا پیٹ کیوں نہیں بھر رہا۔ کیا ہمارے کسان نالائق ہیں یا انھوں نے کاشتکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کر لیا ہے جس کی وجہ سے زرعی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے لیکن میری ناقص اطلاعات کے مطابق اس کی وجوہات کچھ اور ہیں۔

بھارتی حکومت اپنے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرتی ہے جن میں کاشتکاری میں استعمال ہونے والی ہر قسم کی مشینری اور کھادوں اور ایندھن و بجلی پر رعایت شامل ہے بلکہ بعض سہولیات تو مفت بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ جب کہ پنجاب کی صنعتکار حکومت اپنے ہمہ جہت وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پچھلے نو سال کی حکمرانی کے دوران کسان دوست فیصلے کرنے سے قاصر رہی ہے۔ وجہ وہی ہے کہ ان کی توجہ کاروبار اور سڑکوں کی تعمیر پر ہے اور کسانوں کیلیے سہولتوں میں اضافہ کی بجائے ان کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کی صوبائی اور وفاقی حکومت کاشتکاروں کیلیے ابھی تک کوئی ایسی پالیسی نہیں بنا سکی جو کہ مستقل بنیادوں پر ان کو ریلیف فراہم کر سکے۔

اس وقت پاکستان میں کھاد کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔ حیرت انگیز حد تک مہنگی زرعی ادویات ہیں اور بجلی کے بلوں میں رعایت کے باوجود بجلی کی کمی کی وجہ سے اور زرعی بجلی کی قیمت یکساں نہ ہونے سے کسان مشکلات کا شکار ہے کہ کمرشل بجلی کی طرح زرعی بجلی کے ریٹ بھی دن کے چوبیس گھنٹوں میں مختلف ہوتے ہیں اور کسان حکومت کی رعایت کو سمجھ ہی نہیں پاتے اور جب بل آتا ہے تو ہوش ٹھکانے آ جاتے ہیں۔ نہری پانی کی ایک تو کمی ہے دوسرا  ا س کے استعمال کا طریقہ کار اتنا مشکل ہے کہ یہ ہمت ہمارے کسانوں کی ہی ہے جو اپنی رات کی نیندیں برباد کر کے اپنی فصلوں کو سیراب کرتے ہیں تا کہ کم لاگت فصل اگا کر اپنے حالات سنوار سکیں۔

شہروں کے ٹھنڈے ٹھار دفاتر میں بیٹھ کر تپتی دھوپ میں پگھلتے کسانوں کے بارے میں پالیسیاں بنانا کوئی نئی بات نہیں کہ یہ کام پچھلے ستر سال  سے ہوتا آیا ہے اور آیندہ بھی یہی بابو جن کا کاشتکاری سے دور کا بھی واسطہ نہیں کسانوں کی قسمت کے فیصلے کرتے رہیں گے۔ ہمارے آج کل کی دیہی زندگی ان تمام خرابیوں کا مرکز بن چکی ہے جو کسی کسان دشمن حکومت میں ممکن ہو سکتی ہیں۔ دیہاتوں کے معصوم اور مظلوم لوگوں سے اچھے مستقبل کے نوید سنا کر ووٹ حاصل کرنے کے بعد ہمارے منتخب نمایندے جب بذات خود اسمبلیوں میں پہنچ جاتے ہیں تو ان کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں رہتا کہ جن ووٹروں سے وہ دن بدلنے کی آس پر ووٹ حاصل کر کے اسمبلی کے ممبر بنے ہیں وہ کن حالات میں ہیں اور جب یہی نمایندے ہی کسانوں کی آواز بلند نہیں کرتے تو شہروں کے رہنے والے حکمرانوں سے گلہ کرنا فضول ہے۔

میں جو خود ایک بنیادی طور پر ایک دیہاتی آدمی ہوں یہ خواہش پالتا ہوں کہ قلم چلاتے چلاتے عمر گزر گئی اب ہل چلایا جائے لیکن جب دیہات کی باتیں پہنچتی ہیں کہ وہ کن حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں تو یہی قلم ہی روزی کیلیے غنیمت محسوس ہو تا ہے اور دل میں خواہشات کو دبا لیتا ہوں کہ دیہات کی باتیں کرنے سے دل دکھتا ہے ورنہ کسی کھیت میں ترتیب کے ساتھ چلا ہوا ہل جو منظر پیش کرتا ہے وہ کاغذ کے کسی صفحے پر کیسے اُبھارا جا سکتا ہے۔ لیکن دل اس بات سے ضرور دکھتا ہے کہ ایک بڑے زرعی ملک میں کاشتکاری انتہائی مشکل کر دی گئی ہے۔

مجھے یاد ہے کہ ایوب خان کے زمانے میں ان کے نام سے فیصل آباد میں زرعی تحقیق کیلیے ایک ادارہ بنایا گیا جو کہ آج بھی ایوب انسٹی ٹیوٹ کے نام سے موجود ہے اس ادارے نے زرعی تحقیقات میں کئی کمال دکھائے اور پاکستان میں ایسے ایسے پھل اور فصلیں پیدا کر لیں جن کی ہم مثالیں دیتے آئے ہیں۔ جس طرح ایوب خان کے زمانے کی صنعتوں کا ذکر ہوتا ہے اسی طرح زراعت میں جو ترقی ہوئی وہ بھی ان کے دور کی ہی مرہون منت ہے۔ ان کی خوش قسمتی تھی کہ انھیں مغربی پاکستان کیلیے ایک کاشتکار گورنر مل گیا چنانچہ ایوب خان اور امیر محمد خان نے زراعت میں انقلابی اقدامات کیے۔

اگر موجودہ حکمرانوں کی بات کی جائے تو ان کی تمام تر توجہ شہروں کی ترقی پر ہی ہے اور ان کی پارٹی کے دیہاتوں سے منتخب ہو کر آنے والے  اسمبلی ممبران میں اتنی جرات ہی نہیں کہ وہ ان شہری حکمرانوں کے سامنے اپنے کسان ووٹروں کی مشکلات کو بیان ہی کر سکیں، کجا کہ ان مشکلات کے حل کیلیے کوئی قابل عمل منصوبہ ہی منظور کرائیں۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ جو کہ ہر وقت اس کوشش میں رہتے ہیں کہ وہ اپنے انقلابی اقدامات سے عوام کی زندگی بدل سکیں تو ان کو اپنے دیہاتی ووٹروں پر بھی فوری توجہ دینی ہوگی اور دور رس پالیسیاں بنانی ہوں گی اس کیلیے صبر اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ان پالیسیوں کے نتائج فوری طور پر ممکن نہیں ہوتے۔ یہ کوئی ضمنی الیکشن نہیں کہ شام تک محنت کا پھل مل گیا۔ شہری اور کسی حد تک دیہاتی وزیر اعلیٰ کیونکہ وہ ایک وسیع زرعی فارم میں رہتے ہیں سے درخواست ہے کہ وہ شہروں کو ترقی ضرور دیں اور شہر تو وقت کے ساتھ خود ہی ترقی بھی کر لیتے ہیں مہربانی فرما کر دیہات پر بھی توجہ دیں جن کا کوئی پُر سانِ حال نہیں۔ ان کو صرف کھایا جاتا ہے کھلایا نہیں جاتا۔ کسان بڑے توکلی ہوتے ہیں یہ آپ کو مخلصانہ دعائیں دیں گے ان کی دعائیں لیجیئے…!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Woman raises questions
Previous Post عورت سوال اٹھاتی ہے
Next Post دو انتہائی دلچسپ کتابیں
Two extremely interesting books

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.