yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فخر ہمیں آپ پر فخر ہے

Web Editor July 9, 2018 1 min read
Fakhar you proud of us
Share this:

پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم کی یہ بڑی خامی رہی کہ یہاں اچھے سے اچھا ٹیلنٹ سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل رہ کر گمنامی کے اندھیروں میں ہی گم ہو جاتا تھا،خوش قسمتی سے کوئی منظر عام پر آیا تو اسے موقع ملا باقی بیچارے آس لگائے بالوں میں سفیدی آنے پرکوئی دوسرا کام کرنے کا سوچتے تھے، شکر ہے اب ماضی جیسے بدترین حالات نہیں اور تھوڑی بہتری آئی ہے، اب میڈیا کسی بھی اچھے کھلاڑی کو فوراً دنیا کی نظروں میں لے آتا ہے، سوشل میڈیا سے بھی حقدار کو حق دلانے میں مدد ملتی ہے، البتہ سب سے زیادہ اہم کردار پی ایس ایل کا رہا جس کے ذریعے پلیئرز راتوں رات اسٹار بن گئے، بعد میں لوگوں نے ’’کرک انفو‘‘ پر ان کے پروفائل چیک کیے تو پتا چلا یہ تو پانچ سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا تھا۔

ایسے ہی ایک کھلاڑی فخر زمان ہیں، جنھوں نے 2012 میں لسٹ اے اور اگلے برس فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا، مگر پاکستان کی نمائندگی کا پہلا موقع 2017 میں ملا،اس کیلیے ہمیں لاہور قلندرز کا شکر گذار ہونا چاہیے جس نے انھیں سیزن 2 میں موقع دیا، پہلے میچ سے قبل ہی کپتان برینڈن میک کولم نے فخرزمان سے کہہ دیا کہ ’’ تم جیسا بھی پرفارم کرو ہم تمہیں تمام 8 میچز کھلائیں گے بس اپنے نیچرل انداز سے بیٹنگ کرنا‘‘ بعد میں یہی ہوا، فخر کوسارے میچز کھلائے گئے، گوکہ ان کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی اور صرف ایک نصف سنچری بنائی مگر لاہور نے ان پر اعتماد برقرار رکھا جس کا اسے کریڈٹ دینا چاہیے، اس ایونٹ سے دنیا کو پتا چلا کہ فخر زمان نام کا کوئی کھلاڑی بھی ہے حالانکہ اس سے پہلے ہی وہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل سمیت کئی میچز میں بڑی اننگز کھیل چکے تھے، ایسے میں سلیکٹرز کو بھی یاد آ گیا کہ ’’اچھا فخر نے تو ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسکور کیا ہے‘‘ لہذا انھیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جانے کا پروانہ مل گیا۔

ارے میں اعظم خان کو تو بھول ہی گیا انھیں پہلے ہی ’’ کرکٹ ٹیلنٹ کو تراشنے والا گمنام جوہری‘‘ قرار دیا جا چکا، سب سے پہلے17،18 سال کی عمر میں فخر زمان انہی کے پاس آئے جب وہ نیوی میں ملازمت کرتے تھے، کوچ ناظم خان نے اعظم خان سے کہا کہ نوجوان بیٹسمین کو سپورٹ کرو، انھوں نے اوپنر کو پاکستان کرکٹ کلب میں جگہ دی جس کی نمائندگی سرفراز احمد بھی کرتے تھے، پھر انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ کھلائی، یوں وہ آگے بڑھتے گئے، فخر زمان قومی ٹیم میں کیسے فٹ ہوئے اس کیلیے ہمیں احمد شہزاد کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، بھارت کیخلاف ون ڈے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں انھوں نے اعتماد سے عاری اننگز کھیلی جس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ فخر کو میدان میں اتارنے پر مجبور ہوگئی، جنوبی افریقا کی مضبوط ٹیم کے خلاف ان کا ڈیبیو ہوا اور 31 رنز کی پُراعتماد اننگز کھیلی، پھر سری لنکا کیخلاف 50 اور انگلینڈ سے سیمی فائنل میں 57 رنز بنا دیے، بھارت سے فیصلہ کن معرکے میں ان کی سنچری بھلا کون بھول سکتا ہے، اب زمبابوے میں ٹرائنگولر سیریز میں بھی سوائے ایک میچ کے فخر نے ہر بار اچھی اننگز کھیلیں، فائنل میں تو آسٹریلوی بولنگ ان کیخلاف بالکل بے بس دکھائی دی، اگر پاکستان ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہا تو اس میں فخر زمان کا اہم ترین کردار تھا ورنہ 2 رنز پر 2 وکٹیں گنوانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں 184 رنز بنانا آسان نہیں ہوتا۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ فخر تو سیٹ ہو گئے مگر دوسرا اوپنر ہمارے پاس نہیں ہے، احمد شہزاد کے کیریئر پر اب فل اسٹاپ لگا نظر آ رہا ہے، محمد حفیظ کو مواقع ملے تو وہ پرفارم نہیں کر سکے، حالیہ سیریز کیلیے سلیکٹرز نے صاحبزادہ فرحان کو بطور اوپنر منتخب کیا، مگر حفیظ کے ناکام ہونے پر زبردستی حارث سہیل کو اوپنر بنا دیا گیا، وہ 2 میچز میں فلاپ ہوئے تو فرحان کو آسٹریلوی ٹیم کیخلاف فائنل میں ڈیبیو کرا دیا،یہ ایک نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی ہے، انھیں ابتدائی میچز میں کھلا کر اعتماد دینا چاہیے تھا مگر دباؤ سے بھرپور آخری میچ میں آزمایا گیا، اسی لیے وہ پرفارم نہیں کرسکے،ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان کو 13،صفر،58،8 اور2 کا ہی آغاز مل سکا، 58میں بھی بیشتر رنز فخر کے تھے،فتوحات کیلیے اچھی اوپننگ شراکت ضروری ہے، سلیکٹرز کواس حوالے سے سوچنا ہوگا، ٹیم منیجمنٹ کو بھی منتخب اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں پر اعتماد کرنا چاہیے، اگر دوسرے اینڈ سے بھی سپورٹ ملے گی تو فخر زیادہ اچھا پرفارم کر سکتے ہیں، دورہ برطانیہ میں انھیں ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا مگر موقع نہ ملا۔

ویسے انھیں ٹیسٹ میں آزمانے کا آپشن بھی بُرا نہیں ہے، آج کل ویسے بھی ماضی جیسی روایتی سست ٹیسٹ کرکٹ نہیں ہو رہی، فخر جیسے بیٹسمین اپنے جارحانہ انداز سے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتے ہیں، کیریئر کے اوائل میں کسی عظیم بیٹسمین سے موازنہ درست نہیں مگر فخر میں ماضی کے ایک اسٹار اوپنر کے کھیل کی جھلک نظر آتی ہے، ان کا انداز بھی بے خوف ہو کر بولرز پر حاوی ہو جانے والا ہے، بس انھیں اسٹروکس کھیلتے ہوئے تھوڑا خیال بھی رکھنا ہوگا، شاٹ سلیکشن جتنی اچھی ہوئی کارکردگی میں اتنا ہی تسلسل آتا جائے گااور اسی سے کوئی اچھا بیٹسمین عظیم بیٹسمین بنتا ہے،ان میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں،ایک اور اچھی بات یہ ہے کہ کامیابی کو ذہن پر سوار نہیں کیا میں نے ہمیشہ انھیں ہر کسی سے اچھی طرح ملتے ہوئے پایا،ٹیم مینجمنٹ بھی رویے کی تعریف کرتی ہے، چاہے بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہو یا اب آسٹریلیا سے ٹرائنگولر سیریز کا فیصلہ کن معرکہ فخر زمان بڑی اننگز کھیل کر خود کو بڑے میچ کا کھلاڑی ثابت کر چکے،اگر وہ اسی طرح اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے رہے تو ایک دن گرین ٹیسٹ کیپ بھی سر پر سج جائے گی،انھیں بس سہل پسندی سے بچتے ہوئے محنت کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا، وہ ایسا کر بھی سکتے ہیں،فخر ہمیں آپ پر فخر ہے۔

حفیظ کے ناکام ہونے پر زبردستی حارث سہیل کو اوپنر بنا دیا گیا

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
In difficult days (N) League got bad help, prominent politician opens openly with Shahbaz Sharif
Previous Post مشکل دنوں میں (ن) لیگ کو غیبی امداد مل گئی ، نامور سیاستدان نے کھل کر شہباز شریف کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
Next Post مسلح افواج کا بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کیلیے فنڈز دینے کا اعلان
Pakistan Armed Forces contributing to Diamer-Basha & Mohmand Dam Fund

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.