yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جعلی جمہوریت اور جعلی آمریت

Yes 1 Webmaster February 8, 2015 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

تحریر: پروفیسررفعت مظہر
5 فروری کویکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خاںصاحب نے فرمایا پے درپے آمریتوںاور جعلی جمہوریتوں کی وجہ سے ہمیںابھی تک آزادی میسرنہ آسکی۔ہمیں جمہوریت کے ساتھ آمربھی جعلی ملے ،اگرکوئی اچھاڈکٹیٹرمل جاتا تو ملک آگے نکل جاتا۔ دراصل ہمارے خاںصاحب جس انگلیسی جمہوریت کی تلاش میں ہیں ،وہ توجمہوریت کی نانی،پڑنانی ہے جبکہ پاکستانی جمہوریت نَومولود۔ دوعشرے انگلستان میں گزارنے والے کپتان صاحب مغربی جمہوریت سے متاثرہیں۔ خارزارِسیاست میںقدم رکھتے ہی اُن کا واسطہ پاکستانی جمہوریت سے پڑاجس سے وہ بجا طور پربَددل ہوگئے۔ پھر جب مشرفی آمریت مسلط ہوئی تو خاںصاحب کواِس میںکشش نظرآئی اوروہ تحریکِ انصاف کا جھنڈا اٹھا کر پرویز مشرف کے جلسوں میں شریک ہونے لگے۔اُس زمانے میںوہ پرویزمشرف کے ہراقدام کی بھرپورتحسین کرتے نظرآئے۔ تمام سیاسی جماعتوںنے مشرف کے ریفرنڈم کابائیکاٹ کیالیکن خاںصاحب نے بھرپور ساتھ دیا۔

گَڑبڑ تو 2002ء کے الیکشن کے بعدہوئی جب ”بے وفاڈکٹیٹر طوطاچشم نکلا۔خاںصاحب تونیا پاکستان بہت پہلے بناچکے ہوتے اگر پرویزمشرف خاںصاحب سے کیاگیا وعدہ وفاکرتے ہوئے اُنہیں وزیرِاعظم بنادیتے لیکن اُس جعلی آمر نے تو کئی لوگوںسے وزارتِ عظمیٰ کا وعدہ کیاہواتھا مگر قرعہ فال نکلا ڈیرہ مرادجمالی کے میرظفراللہ جمالی کے نام ،جنکے بارے میںکسی نے سوچاتک نہ تھا ۔تب خاںصاحب کو سوفیصد یقین ہوگیا کہ یہ ڈکٹیٹرجعلی ہے۔ دوسری بار خاںصاحب کے ساتھ پھر ہتھ اس وقت ہوا جب اُنہیںیقین دلادیا گیاکہ اِدھر وہ ڈی چوک اسلام آبادپہنچے اوراُدھر اچھّے ڈکٹیٹر کی انگلی کھڑی ہوئی ۔خاںصاحب تو حسبِ وعدہ بڑے طمطراق سے ڈی چوک پہنچے لیکن طویل انتظارکے باوجود انگلی”کھڑی نہ ہوسکی۔ اس سانحے کے بعدتو یہ خاںصاحب کا جزوِایمانی بَن گیاکہ پاکستان میںجمہوریت توجعلی تھی ہی ،ڈکٹیٹربھی جعلی ہی ہیں۔ اب صورت حال یہ ہے کہ پاکستان میںجمہورت جعلی ،آمریت جعلی ،الیکشن کمیشن جعلی ،نگران حکومتیں جعلی ،تحقیقاتی کمیشن جعلی ،عدلیہ جعلی اور سب سے بڑھ کرحکومت جعلی۔ ایسے میںیہ خاںصاحب ہی کی ہمت اورحوصلہ ہے کہ وہ ان جعلی فضاؤں میں بذریعہ ڈی جے بٹ قوم کویہ پیغام دے رہے ہیںکہ
حق کا پرچم لے کر اُٹھو
باطل سے ٹکراؤ
مارو یا مر جاؤ

ویسے آپس کی بات ہے کہ اگر انتھک محنت کرنے والے جرّی ،پُرعزم اور وطن کی مٹی سے والہانہ محبت کرنے والے جنرل راحیل شریف ایک اچھے ڈکٹیٹر بن کرملک کی باگ ڈورسنبھال لیتے تو کپتان صاحب خوش ہوجاتے اورلندن میںبیٹھے الطاف بھائی بھی ۔ جنرل صاحب کودَس بار وردی میںمنتخب کروانے والے بھی ڈھیروںڈھیر مل جاتے اورلال حویلی بھی روشنیوںسے جگمگا اُٹھتی لیکن نشانِ حیدر”گھرانے کے سپوت جنرل راحیل شریف صاحب اِس کے لیے مطلق تیارنہیں۔ اِس لیے خاںصاحب کو جنرل صاحب کے ریٹائرہونے کا انتظار کرناہوگا ۔اُن کے جانے کے بعدہو سکتاہے کہ خاںصاحب کی اُمید بَرآئے۔ ویسے بھی جنرل صاحب کی ریٹائرمنٹ تک اتنا عرصہ توگزر چکاہوگا کہ جمہوریت کو سستانے کے لیے گھربھیج دیاجائے ۔خاںصاحب کا عزمِ صمیم اُنہیںاتنا عرصہ توانتظار کرواہی سکتاہے کیونکہ اُنہوں نے خودہی فرمایا ہم حکومت پر محمودغزنوی کی طرح حملے کرتے رہیںگے محمودغزنوی نے ہندوستان پر 17 حملے کیے تھے اِس لیے ہم خوش تھے کہ ابھی پاکستانی محمودغزنوی کے سولہ حملے باقی ہیں جن کے لیے پچیس سال درکار ہوںگے۔ اِس دَوران چینی صدرکا دَورہ بخیروخوبی انجام پاجائے گااور حکمرانوںکو بھی یہ کہنے کاموقع نہیںملے گاکہ اُنہیںکام نہیںکرنے دیاگیا لیکن ہمارے شریر وزیرِاطلاعات فرماتے ہیںکہ عمران خاںصاحب بات تو وزیرِاعظم کے استعفے سے شروع کرتے ہیںلیکن مان SHO کے استعفے پر جاتے ہیں اگر وزیرِاطلاعات پرویز رشید صاحب طنزکے ایسے ہی تیربرساتے رہے توبات وزیرِاعظم کے استعفے تک بھی پہنچ ہی جائے گی۔

اگر خاںصاحب یہ کہتے ہیںکہ پاکستانی جمہوریت جعلی ہے توکچھ غلط بھی نہیں کہتے کیونکہ پاکستان میںآمریت اور جمہوریت میں بس نام ہی کافرق ہے ۔قوم کا واسطہ ہمیشہ جمہوری آمروں سے پڑتارہااِس کے باوجودبھی یہی سمجھا جاتارہا کہ ”بدترین جمہوریت ،بہترین آمریت سے بہترہے لیکن آج خاںصاحب نے یہ انکشاف کرکے ہمیں ورطۂ حیرت میںڈال دیاکہ آمربھی جعلی ہوسکتاہے۔ہم اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ آمرصرف آمر ہوتاہے ،اصلی نہ نقلی۔ اِس لیے اگر خاںصاحب نے آمر پرویزمشرف کاساتھ اِس لیے دیاکہ وہ اچھّاڈکٹیٹر تھا ،توغلط کیا۔ وزیرِاطلاعات ونشریات نے کپتان صاحب کے بیان کے بعد فرمایا عمران خاںکشمیر ایشوپر بات کرنے کی بجائے اپنی جھوٹ اور فریب پرمبنی داستان لوگوںکو سنارہے ہیں ۔ریفرنڈم کے حامیوںکو آج بھی ڈکٹیٹریاد آرہے ہیں۔

خاںصاحب یومِ کشمیرپر بھی وزیرِاعظم کے خلاف دل کی بھڑاس نکالنے سے باز نہیںآئے ۔وہ نہ جانے کب ذاتیات سے باہر نکلیںگے۔ پرویزرشیدصاحب نے باقی باتیںتو بس ایویںای کی ہیں اصل بات وہ چھپاہی گئے ۔اُنہیںاصل غصّہ کپتان صاحب کے اِس بیان پرہے کہ نوازشریف اورزرداری اِس طرح ملے ہوئے ہیںجیسے بچھڑے ہوئے بھائی ہوں۔ اب پرویزرشیدصاحب کو کون سمجھائے کہ کپتان صاحب کے بھی ایک بھائی ہواکرتے تھے جو خاںصاحب کو بیچ منجدھار چھوڑکر کینیڈاسدھارگئے اور ہمارے کپتان اکیلے رہ گئے۔اب خاںصاحب جب بھی کسی کوگلے ملتا دیکھتے ہیںتو اُنہیں اپنے بھائی کی یادستانے لگتی ہے۔ میاںصاحب اورزرداری صاحب کی الفت ،محبت اور یگانگت کودیکھ کرخاںصاحب کا دُکھ سمجھ میںآتاہے اوربقول عبد الحمیدعدم

گلے ملتے ہیں جب آپس میں دو بچھڑے ہوئے ساتھی
عدم اِن بے سہاروں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے
اینٹ کاجواب پتھرسے دینے والے پرویزرشید صاحب نے جب یہ سُناکہ خاںصاحب نے اپنے آپ کو محمودغزنوی سے تشبیہ دی ہے تو اُنہوںنے آؤ دیکھانہ تاؤ اپنے آپ کو پنڈت جواہرلال نہروہی سمجھ لیا ۔ایک دفعہ نہرونے کہاتھا کہ میں اتنے پائجامے نہیںبدلتا جتنے پاکستان میں وزیرِاعظم بدلتے ہیں۔ پرویزرشیدصاحب چونکہ پائجامہ پہنتے ہی نہیں اِس لیے اُنہوںنے خاںصاحب کے جواب میںیہ کہہ دیا میںاتنے کوٹ نہیںبدلتا جتنے خاںصاحب بیان بدلتے ہیں۔ خاںصاحب کے بیانات بدلنے کوتو رکھیے ایک طرف ،پہلے یہ پتہ چلاناچاہیے کہ قوم کوکڑوی گولی کھانے کادرس دینے والے پرویزرشیدصاحب کے پاس کوٹ ہیںکتنے اور آئے کہاںسے؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسررفعت مظہر

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sajjad Ali Shakir
Previous Post کم عمری کی شادیاں اور جہیز کی لانعت
Next Post ا ندر کا خوف
Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.