yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جعلی ڈگری اسکینڈل: ایگزیکٹ، شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکا میں کُھل گیا

MH Kazmi May 8, 2017 1 min read
Fake degree scandal: axact, Pool was opened in the United States belongs to Shoaib Sheikh
Share this:

جعلی ڈگریوں کے عالمی اسکینڈل کے ایگزیکٹ اور شعیب شیخ سے تعلق کا پول امریکی عدالت میں کھل گیا، امریکا میں گرفتار ایگزیکٹ کے نائب صدر عمیر حامد نے جعلی ڈگریوں کے ذریعے اربوں روپے کی رقم بٹورنے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔

Fake degree scandal: axact, Pool was opened in the United States belongs to Shoaib Sheikh
Fake degree scandal: axact, Pool was opened in the United States belongs to Shoaib Sheikh

امریکی حکام نے عمیر حامد پر ایک پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کے ذریعے جعلی ڈگریوں کی ایک بڑی فیکٹری چلانے کا الزام عائد کیا تھا، عمیر حامد نے 4 اپریل کو یہ الزام قبول کر لیا، اس کے بعد اب اس کی سزا سے متعلق فیصلہ 21 جولائی کو ہو گا۔

عمیر حامد کو 63 ماہ سے78 ماہ تک قید اور ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ مقدمے کے دوران ایگزیکٹ کے وقاص عتیق اور شعیب شیخ کی تین جعلی کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا جن کے ذریعے ایگزیکٹ کے فنڈ چھپائے گئے۔

عمیر حامد امریکا میں بریٹ لوبل نامی ایک شخص سے ملنے والا تھا جو امریکا میں سن 1990ء سے جعلی ڈگری کےکاروبار کے سلسلے میں مشکوک تھا۔ تحقیق کے دوران جعلی ڈگری فراڈ میں ملوث مزید چار نام بھی سامنے آئے جن میں سے عظمیٰ شاہین اور زبیر سید ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے رشتہ دار ہیں، دیگر دو افراد فرحان کمال اور علی ویاجکورا ہیں۔

فرد جرم کے مطابق ایگزیکٹ نے امریکا میں موجود اپنے بینک اکاؤنٹس کی مدد سے دنیا بھر سے 14 کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کی۔ یہ رقم پاکستانی روپے میں ایک کھرب 46 ارب 65 کروڑ روپے بنتی ہے۔ فرد جرم میں ان جعلی تعلیمی اداروں کے نام بھی درج ہیں جن کے نام سے جعلی ڈگریاں فروخت کی گئیں۔ یہ تمام تفصیلات پاکستان کے ایک بڑے انگریزی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں شائع کی ہیں۔

اخبار کے مطابق عمیر حامد نے اپنی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم سے انکار کیا تھا تاہم مقدمہ کے دوران چار اپریل کو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ عمیر حامد پر فرد جرم یہ عائد کی گئی تھی کہ اس نے دیگر معلوم اور نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر پاکستانی کمپنی ایگزیکٹ کے ذریعے جعلی ڈگری کی ایک فیکٹری چلائی۔

تحقیقات کے دوران عمیر حامد کے امریکی وکیل پیٹرک سمتھ نے اعتراف کیا کہ ہمیں بتایا تو یہ گیا ہے کہ مقدمے کے اخراجات عمیر حامد کی فیملی برداشت کر رہی ہے لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ اخراجات کوئی اور برداشت کر رہا ہو، بعد میں عمیر حامد نے بھی ایک موقع پر اعتراف کیا کہ اتنا خرچہ اس کی فیملی برداشت نہیں کر سکتی تھی۔

تحقیقات میں تین جعلی کمپنیوں کا بھی انکشاف ہوا جن میں ایگزیکٹ کے فنڈز چھپائے جاتے تھے۔

اخبار نے انکشاف کیا کہ امریکی حکام نے پاکستانی ایف آئی اے کو خط لکھ کر بتایا کہ یہ تین جعلی کمپنیاں موول، ٹلّو اور ٹنکو نامی ہیں، موول میں 49 فی صد شیئر ایگزیکٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر وقاص عتیق کے ہیں، باقی 51 فی صد شیئرز علی ویاجکورا کے ہیں۔

ٹلو اور ٹنکو میں ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کے 49، 49 فی صد شیئرز ہیں، ٹلو میں باقی 51 فی صد شیئرز شعیب شیخ کے رشتہ دار زبیر سید اور ٹنکو میں باقی 51 فی صد شیئر زدوسری رشتہ دار عظمیٰ شاہین کے ہیں۔

عمیر حامد کے خلاف مقدمے میں امریکی حکومت نے پچیس آڈیو ریکارڈنگز اور ایک ہزار 165 دستاویزات پیش کیں۔ ان میں مختلف یونیورسٹی ویب سائٹس کے اسکرین شاٹس اور عمیر حامد کی جانب سے اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بینک جانے کی فوٹیج بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ عمیر حامد کے ای میل اکاؤنٹس کی تفصیلات، پے پال کمپنی کے ذریعے رقوم کی ادائیگیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ُPeshawar: the lack of facilities for passengers at bus stops
Previous Post پشاور: بس اڈوں پر مسافروں کیلئے سہولتوں کا فقدان
Next Post الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
To restore request of Imran Khan's inability in EC

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.