yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

فیض آباد دھرنے والوں کی مدد فرشتے کر رہے ہیں، انواع و اقسام کے کھانے کہاں سے ظاہر ہو رہے ہیں، پولیس والوں کیساتھ کیا کام ہو رہا ہے، ایسی خبر جو آپ کے بھی رونگٹے کھڑے کر دے

Web Editor November 23, 2017November 23, 2017 1 min read
Faizabad, Dharna,
Share this:

 فیض آباد دھرنے والوں کی مدد فرشتے کر رہے ہیں، انواع و اقسام کے کھانے کہاں سے ظاہر ہو رہے ہیں، پولیس والوں کیساتھ کیا کام ہو رہا ہے، ایسی خبر جو آپ کے بھی رونگٹے کھڑے کر دے

Faizabad, Dharna,
Faizabad, Dharna,

فیض آباد دھرنے کو آج 17روز گزر چکے ہیں ، حکومت نے دھرنے کی سکیورٹی کیلئے بھاری تعداد میں ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری کے ریزرو دستوں کو جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد پر تعینات کر رکھا ہے۔ ایک طرف بڑی تعداد میں دھرنے کے شرکا اور دوسری جانب بڑی تعداد میں پولیس اور ایف سی کے جوان کھڑے نظر آتے ہیں۔ مگر اندونوں مقامات پرسب سے نمایاں فرق سہولیات کا ہے۔ بے سروسامانی کے عالم میں ختم نبوت ؐ کے معاملے پر جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد پر پہنچنے والے تحریک لبیک یا رسو ل اللہ کے قائدین کی قیادت میں دھرنے کے ہزاروں شرکا نہ ہی خوراک کی کمی کا شکار نظر آتے ہیں اور نہ ہی اس سرد موسم میں انہیں سردی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد اکتاہٹ اور خوراک کی کمی کے ساتھ سردی کا بھی سامنا کرتی نظر آتی ہے۔ موقر قومی اخبار روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے میں جہاں کارکنان کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے وہیں مخیر حضرات کی جانب سے دھرنے کے شرکا کیلئے کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد سردی میں اضافے کے پیش نظر شہری دھرنے کے شرکا کیلئے بستر، کمبل، رضائیاں اور ٹینٹ فراہم کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی راولپنڈی شہر سے ایک مخیر شخص نے شرکائے دھرنا کیلئے 70نئی رضائیوں کا تحفہ بھجوایا۔ دھرنا انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔ دھرنے کے شرکا کیلئے درجنوں لوگ روزانہ گھروں سے کھانا پکا کر لاتے اور دھرنے میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ شرکا دھرنا کیلئے ایک مستقل لنگر کا بھی انتظام ہے جسے ہر نماز کے بعدکھول دیا جاتا ہے اور شرکا جب چاہیں وہاں سے کھانا حاصل کر کے کھا سکتے ہیں۔ کھانے کی تقسیم کے دوران شرکا بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنے حصے کا کھانا حاصل کرنے کیلئے قطار بنا کر اپنی باری پر کھانا حاصل کرتے ہیں اور اس دوران کسی قسم کی دھکم پیل یا بدنظمی دیکھنے میں نہیں آتی۔ کھانے کی قطاروں میں کھڑے کارکنان وقتاََ فوقتاََ دھرنے کے سٹیج سے بلند کئےجانے والے نعروں کا جواب بھی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ شہری اپنے طور پر چائے، کشمیری چائے، بادا، کھجور اور دیگر اشیا لے کر آتے ہیں جو دھرنے کے شرکا میں تقسیم کی جاتی ہیں۔ عشا کی نماز کے بعد دھرنے میں قہوے کی دیگیں تیار کی جاتی ہیں اور رات بھر دھرنے کے شرکا کو گرم قہوہ میسر رہتا ہے۔ شرکا کا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران انہیں انواع و اقسام کے کھانے اور میوہ جات دستیاب ہیںاور یہ ختم نبوت دھرنے کی برکت ہے کہ ایک کھانا ختم نہیں ہوتا تو دوسرا پہنچ جاتا ہے۔ دوسری جانب دھرنا کی سکیورٹی پر معمور ایف سی اور پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں پر اکتاہٹ اور پژمردگی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں اور مناسب سہولیات نہ ملنے کے باعث وہ بددلی کا شکار ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنے نےوفاقی دارالحکومت کی پولیس کے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تک اضافہ ہوگیا ہے تاہم دھرنے کے مزید جاری رہنے پر اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس فورس کو شہر میں اپنی خدمات کی انجام دہی کے لیے ارا کرنے میں تاخیر ہوچکی ہے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور پنجاب کانسٹیبلری (پی سی)کے ریزرو دستوں پولیس کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کے لیے بھی رقم ادا نہیں کی گئی۔تاہم پولیس افسران کی جانب سے مسلسل اعلیٰ افسران کے سامنے اس معاملے کو اٹھایا جارہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ 24 اکتوبر کو اس وقت وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کی تعداد میںاضافہ کردیا گیا تھا جب تحریک لبیک پاکستان کے اشرف جلالی گروہ نے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں دھرنا دیا تاہم اسے بعد میں 3 نومبر کو ختم کردیا گیا تھا۔بعد ازاں 7 نومبر کو اسی تنظیم کے ایک اور گروہ نے خادم حسین رضوی کی سربراہی میں وفاقی دارالحکومت کی طرف پیش قدمی کی اور فیض آباد انٹرچینج پر دھرنا دے دیا جو ابھی تک جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس،ایف سی اور پی سی کے کھانے کا بل 55 لاکھ تک پہنچ گیا ہے کیونکہ بڑی تعداد میں اہلکار حالات کے مطابق تعینات ہیں تاہم ذرائع نے بتایا کہ اوسطاً ایک شفٹ میں 3 ہزار سے 7 ہزار تک اہلکار موجود ہوتے ہیں۔مزید براں پولیس نے سیکیورٹی کے پیش نظر سڑکوں کو بند کرنے کے لیے 200 کنٹینر کرائے پر لیے تھے جن کا کرایہ 30 لاکھ روپے سے زائد تک پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد پولیسنے 5 کرین اور 10 ٹرالر کو بھی کنٹینرز کی نقل و حمل کے لیے کرائے پر لیا جبکہ جبکہ 19 پانی کے ٹینکر کو 15 واٹر کینن کو بھرنے اور اہلکاروں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے بھی کرائے پر لیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بسوں اور ویگنوں سمیت 40 گاڑیاں بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو فیض آباد کے مقام پر ڈیوٹی پر لےجانے پر بھی مامور ہیں، جن کا کرایہ 10 لاکھ سے تجاوز کرچکا ہے۔اس کے علاوہ ایندھن کا خرچ، ریزرو اہلکاروں کی رہائش اور مظاہرین سے جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے علاج معالجے پربھی کافی اخراجات آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سہولیات فراہم کرنے والے دکاندار اور مالکان ادائیگی کا تقاضہ کر رہے لیکن پولیس حکام رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور سہولیات ادھار پر حاصل کی جارہی ہیں۔3 نومبر کو پولیس کی جانب سے حکومت سے 7 کڑور روپےکی گرانٹ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ دھرنا کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات کو برداشت کیا جاسکے۔بعد ازاں ترجیحی بنیادوں پر 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی کوشش کی گئی اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے دفتر سے کم سے کم تین بار وزیرِ داخلہ کو یاد دہانی کرائی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد خالد خٹک سے متعدد مرتبہرابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی جانب سے جواب موصول نہیں ہوا۔

 

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Young-man miraculously survived despite coming down the train in India
Previous Post بھارت میں نوجوان ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا, ویڈیو وائرل
Next Post اسرائیلی شہری کی مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں تصویریں منظر عام پر آ گئیں
This, Israeli, Zionist, Ben Tzion, got, to, visit, Masjid al-Nabawi, Something, thousands, of , Palestinians, won't, ever, have, the, luxury, of, doing,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.