yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایمان ہے انتخابات اسی سال ہونگے اور تحریک انصاف کی حکومت آئیگی: عمران خان

Yes 1 Webmaster May 29, 2015May 29, 2015 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

سکردو : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ انتخابات اسی سال ہوں گے اور تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ بلدیاتی الیکشن سے خیبرپختونخوا میں انقلاب آئیگا۔

سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سکردو ، گلگت بلتستان کے لوگوں سے بات کرنے کے لیے 19 سال انتظار کیا ہے جتنی خوشی مجھے آج ہو رہی ہے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

سکردو کے نوجوانوں میں سیاسی شعور آ چکا ہے ، پاکستان میں تبدیلی آنے سے کوئی روک نہیں سکتا ، ووٹ مانگنے والوں سے چند سوالات ضرور کریں کہ اگر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے حکمران تین باریوں میں کچھ نہیں کر سکے تو چوتھی باری میں کیا کریں گے، انتخابات کے بعد میاں نواز شریف کو سکردو یاد آیا تو یہاں آکر لوگوں کو کہا کہ 47 ارب کا پیکج دے رہے ہیں لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگ انسان ہیں جانور نہیں ہیں جن کو خرید لیا جائے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے حکمران عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے کر گئے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کا خوشحال ترین ملک سوئٹزرلینڈ ہے جہاں صرف پہاڑ اور گائے ہیں اور کوئی قدرتی وسائل نہیں لیکن صرف حقیقی جمہوریت سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے تاکہ پیسہ نیچے نہ جائے اور ہم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کروا رہے ہیں جس سے لوگ آزاد ہوں گے اپنے فیصلے خود کریں گے لیکن پنجاب کے خادم اعلیٰ نہیں چاہتے کہ اقتدار عوام کو منتقل ہو کیونکہ وہ فنڈز کے نام پر ایم این ایز کو کنٹرول کرتے ہیں اور لوگوں کو پولیس سے مرواتے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات سے خیبر پختونخوا میں انقلاب آئے گا۔ مجھے اللہ پر پورا ایمان ہے کہ انتخابی تحقیقات کے بعد انتخابات اسی سال ہوں گے اور اسی سال تحریک انصاف کی حکومت آئے گی۔ آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان کے حالات بدلنے والے ہیں۔ یورپ میں سفارش کو کوئی کلچر نہیں صرف میرٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے کرپشن اور رشوت کا خاتمہ کر دیا ۔ پولیس کو مثالی بنا دیا ہے جبکہ دیگر صوبوں کی پولیس کے کارنامے عام ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ برادری سے ہٹ کر صرف حق کیلئے ووٹ دیں گے۔

انھوں نے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ دو سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں کبھی کسی ایک کی سفارش نہیں کی۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وزیراعظم بنے بغیر اتنی عزت دی۔ سکردو ، گلگت کے لوگوں کو پورے آئینی حقوق دیں گے۔

خیبرپختونخوا میں ساڑھے تین سو ڈیم بنا رہے ہیں جس سے عوام کو سستی بجلی ملے گی اسی طرح گلگت میں بھی ڈیم بنا کر بجلی کی قلت دور کریں گے۔ عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پیپلزپارٹی کے انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ضرور لیں لیکن ووٹ تحریک انصاف کو دیں۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Rana Sanaullah
Previous Post سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کلین چٹ، رانا ثناء اللہ دوبارہ وزارت قانون سنبھالیں گے
Next Post کرس گیل نے ٹوئنٹی 20 کی محبت میں ٹیسٹ کرکٹ کو فراموش کر دیا
Chris Gayle

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.