yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انتہا پسندی؛ سادہ نہیں پیچیدہ مسئلہ

MH Kazmi February 19, 2017 1 min read
EXTREMISM, IS, NOT, SIMPLE, ITS, COMPLEXED
Share this:

کچھ دنوں سے ہم خوش تھے کہ دہشت گردی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ کہا جاتا تھا کہ انتہاپسندوں کے ٹھکانے تباہ و برباد کردیئے گئے ہیں۔ لیکن فلکِ کج رفتار کو انسانوں کی خوشی بھلا کہاں راس آتی ہے۔ چند دنوں سے ایک بار پھر ہر طرف بارود کی بُو ہے، خون کے تھالے ہیں اور ادھڑی ہوئی لاشیں ہیں۔

لاہور، کوئٹہ، مہمند، جنوبی وزیرستان اور درگاہ لعل شہباز قلندرؒ خون میں نہا گئے۔ اب کہا جارہا ہے کہ نیکٹا نے 7فروری کو الرٹ جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’نامعلوم دہشت گرد گروپ‘‘ لاہور میں حملہ کرسکتا ہے۔ اس نوعیت کے الرٹس کا کوئی فائدہ کیوں نہیں ہوتا؟ کوئی اس کا جواب نہیں دے سکتا۔

وزیراعظم نے درست کہا کہ یہ حملے ترقی پسند پاکستان پر حملے ہیں اور ایسا کرنے والوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے گا۔ آپریشن ضرور کیا جائے لیکن کسی بے گناہ کو بے رحمی کی چکی میں نہ پیس دیا جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردوں کو شکست دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں اور ان کے سہولت کاروں اور نظریے کو بھی ختم کرنا ضروری ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ بھی اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

اس صورت حال کے بارے میں سب سے زیادہ کڑی تنقید سینیٹ میں ہوئی۔ سینیٹ ارکان احتجاج کررہے ہیں اور کھل کر یہ کہہ رے ہیں کہ کالعدم جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ ان کے جلسوں اور ان کے پوسٹروں میں نفرت انگیز تقریریں ہورہی ہیں، اشتعال دلانے والا مواد چھپ رہا ہے، تقریریں کی جارہی ہیں اور کوئی ان پر گرفت کرنے والا نہیں۔

سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں اپنی ترجیحات درست نہیں کیں، ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔ حکومت نے نفرت انگیز تقاریر روکنے کے بارے میں کچھ نہیں کیا، لیکن بلاگرز اور سول سوسائٹی کے نمایندے ریاست کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہیں تو ان کے خلاف نفرت آمیز تقاریر کرنے اور دوسرے سنگین الزامات عائد کردیئے جاتے ہیں۔

ملک کی ایک بڑی اکثریت آج سے نہیں سالہا سال سے یہ کہہ رہی تھی کہ پاکستان میں انتہا پسندی جس طرح اپنے پنجے گاڑ رہی ہے، وہ آخرکار ہمارے لیے ایک بڑا عذاب بننے والی ہے۔ اس وقت ہمیں گڈ اور بیڈ کا فلسفہ پڑھانے کی کوشش کی گئی جس سے کئی حلقے متفق نہیں تھے اور یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں آرہی تھی کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی خواہ کسی بھی طرح کی ہو وہ ملک اور معاشرے کے لیے تباہ کن ہوتی ہے۔

دہشت گردی اور انتہاپسندی کے اس عفریت کے بارے میں سہ ماہی جریدہ ’تجزیات‘ میں مسلسل وہ تحریریں چھپ رہی ہیں جو ان مسائل پر روشنی ڈالتی ہیں۔ جنوری تا مارچ 2017ء کے شمارے میں ایسی کئی تحریریں ہیں جو شدت پسندی اور انتہاپسندی کی وجوہ کا احاطہ کرتی ہیں۔ تازہ شمارے میں ایک تفصیلی مضمون ’پنجاب فرقہ واریت کا مقابلہ کرنے میں کہاں غلطی پر ہے؟‘ پڑھئے تو دل کانپ جاتا ہے اور فرقہ واریت پرانی کہانیوں کے کردار ہائیڈرا کی طرح نظر آتی ہے جس کا ایک سر کاٹا جائے تو کٹے ہوئے سر کے بجائے 7 یا 9 سر اُگ جاتے تھے، یعنی دہشت کا ایک ختم نہ ہونا والا سلسلہ۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کی جامعات میں شدت پسندی، بہ ظاہر ہم سے متعلق نہیں لیکن کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر مارٹن روز نے جس طرح یہ جائزہ لیا ہے، اس میں ہمارے لیے بھی سوچ کے بہت سے پہلو پنہاں ہیں۔ ان تحقیقات کو پاکستان کے تناظر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ حال میں منظرعام پر آنے والی سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وکیلوں پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار سے پڑھ کر نکلا تھا۔

اپنی تحقیق میں پروفیسر مارٹن روز نے یہ بڑا غور طلب نتیجہ نکالا ہے کہ شدت پسندی کا تعلیم کی کمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ’’یہ کہنا آسان ہے کہ غربت اور تعلیمی انحطاط، مایوسی کا موجب بنتے ہیں اور جب مایوسی اور ’’کھونے کو کچھ نہ ہو‘‘ جیسے حالات اکٹھے ہو جائیں تو یہ دہشت گردی کا محرک بنتی ہیں۔ جیسا کہ کلاڈی باریبی نے 2007ء میں اپنے ایک تحقیقی مقالے میں لکھا تھا کہ ’’کسی بھی دہشت گرد تنظیم کا سب سے آسان شکار وہ افراد ہوتے ہیں جنھیں آگے بڑھنے کے بہت کم مواقع دستیاب ہوتے ہیں‘‘۔

اس بات میں کافی وزن ہے۔ بہت سے لوگایلی وسل کا بھی حوالہ دیتے ہیں جس کا موقف کچھ مختلف ہے، وہ لکھتا ہے کہ ’’جو بات نوجوان افراد کو دہشت گردی کی جانب مائل کرتی ہے وہ سہولت اور آسانی ہے۔ انتہاپسندوں کے پاس سوالات نہیں، صرف جوابات ہوتے ہیں، تعلیم ہی وہ راستہ ہے جو دہشت گردی کو ختم کرسکتا ہے۔ باریبی نے کئی سیاستدانوں کا حوالہ بھی دیا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ’’غربت اور عدم توجہی، شدت پسندی اور دہشت گردی کے ذمے دار ہیں‘‘۔ سب اس بات پر متفق ہیں کہ تعلیم ہی دہشت گردی کے خلاف موثر ہتھیار ہے۔

نیشنل پولیس اکیڈمی انقرہ میں پروفیسر مارٹن روز کا لکچر بہت طویل، جامع اور اعداد و شمار سے مرصع تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندی کے بیج اسکولوں کے کلاس روم میں بوئے جاتے ہیں۔ درحقیقت ایسا تعلیمی نظام جو طلبا میں تنقیدی سوچ کو پروان چڑھائے وہی ان میں عسکریت پسندی کے خلاف مدافعانہ قوت پیدا کرے گا۔ جب وہ یونیورسٹی کی سطح تک پہنچیں گے تو ان کے ذہن تنقیدی رویہ اور وسعتِ فکر رکھتے ہوں گے۔

انجینئرنگ، سائنسز اور ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا شدت پسندانہ سوچ کو رد کردیں گے۔ اس تجربے کو تمام سطحوں پر آزمایا جانا چاہیے۔ ہوسکتا ہے کہ چند ایک پھر بھی شدت پسندی کی جانب راغب ہوجائیں۔ لیکن اگر اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تنقیدی فکر کو پروان چڑھایا جائے گا تو ان میں شدت پسندی کی جانب راغب ہونے کا رجحان اور زیادہ کم ہوجائے گا جس سے آگے چل کر وسعت نظر اور جمہوری انداز رکھنے والے معاشروں کو تقویت ملے گی۔

تعلیم ہی وہ راستہ ہے جس سے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے صرف تعلیم نہیں بلکہ ایسی تعلیم جس کا مقصد بھی ہو۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انسداد دہشت گردی کے مانے ہوئے ماہر لوئس رچرڈسن نے کہا ہے کہ ’’وہ اپنے تحقیقی کام کے سلسلے میں جس دہشت گرد سے بھی ملا اس کا دنیا کے بارے میں نقطہ نظر بڑا جامد تھا۔ وہ ہر چیز کو سفید یا سیاہ سمجھتا تھا۔ تعلیم اس سے یہ انداز فکر اور یہ یقین چھین لیتی ہے۔ دہشت گردی کے زہر کے خلاف تعلیم سے بہتر تریاق کوئی نہیں ہے‘‘۔

ہم کئی دہائیوں سے بتدریج انتہا پسندی کی طرف بڑھتے رہے ہیں۔ ابتدائی دور سے ہمیں ایک جنگ آمادہ پڑوسی کا سامنا رہا۔ اس پر سے ستم یہ ہوا کہ ہمیں اس بیانیے کو بڑھاوا دینے والے ملے جن کے خیال میں حقیقی اور خیالی دشمن سے حقیقی اور فرضی محاذ آرائی ہماری تقویت کا سبب تھی۔

ریاست نے جس پیمانے پر جنگ پسندی کو بڑھاوا دیا، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہمارے یہاں ایسے بے شمار گروہ پیدا ہوگئے جنھوں نے تیغوں کے سائے میں ہم پل کر جواں ہوئے ہیں، جیسے نعروں کو حرز جاں بنا لیا اور اب ہمارے سامنے ناگ پھنی کے جنگل لہرا رہے ہیں۔ اس ذہنی رویے سے نمٹنے کی جب بھی کوشش کی گئی تو نامعلوم افراد نے امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنا اپنا فرض سمجھا۔

لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھمال کھیلتے ہوئے بدحال اور مفلس انسان جس طرح خون میں نہلا دیئے گئے، اس کے پیچھے نفرت کے جہنم بھڑکتے ہیں۔ لیکن دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم اس پیچیدہ مسئلے کو بہت سادہ تصور کرتے ہیں اور نفرت کے اس جہنم کو سرد کرنے کی ذمے داری صرف حکومتوں پر عائد کرتے ہیں۔

مسلم ملکوں میں انتہا پسندی اور دہشت گردی ظالم بادشاہوں اور آمروں کے طویل جبر اور استبداد کا نتیجہ ہے۔ جب آمروں اور شاہوں نے پُرامن جمہوری اور لبرل جدوجہد کا بزور جبر راستہ روکا تو اس کے نتیجے میں انتہاپسند عسکری طاقتوں کو عروج ہوا اور انھیں بعض جگہوں پر عوام کے بعض حلقوں کی حمایت بھی حاصل ہوگئی اور بتدریج اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ہمارے پالیسی سازوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ دہشت گردوں کے خلاف ریاست کی جانب سے عوام کی حمایت کے ساتھ سخت کارروائی ضرور کی جائے لیکن اس کے ساتھ یہ امر بھی فراموش نہ کیا جائے کہ اپنے عوام کو جمہوریت، بنیادی انسانی حقوق، انصاف اور منصفانہ معاشی نظام سے محروم رکھ کر یہ جنگ مکمل طور پر نہیں جیتی جا سکتی ہے۔ لہٰذا یاد رکھا جائے کہ ان عوامل پر عمل درآمد کیے بغیر انتہاپسندی اور اس کے نتیجے میں جنم لینے والی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن فتح ممکن نہیں ہوگی۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PROBLEMS, OF, GOVT, EMPLOYEES, SHOULD BE, LOOK, AFTER, BY, SOMEONE, BY, REHMAT, ALI, RAZI
Previous Post سرکاری ملازمین کے گمبھیر مسائل پر بھی کوئی توجہ دے گا؟
Next Post جنگ کے نئے مرحلے میں پوائنٹ سکورنگ قبیح فعل

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.