yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بار کونسلز اور نوجوان وکلاء کا استحصال

Web Editor April 14, 2018 1 min read
Exploitation of bar councils and young lawyers
Share this:

تحریر: شہزاد، عمران رانا ایڈووکیٹ
جب ایک نوجوان وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پیشہ ِ وکالت سے منسلک ہوتا ہے تو زیادہ تر نوجوان وکلاءکو شروع دن سے ہی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ عام طور ایک رائے قائم ہوچکی ہے کہ پہلے پانچ سال پیشہ ِ وکالت میں بہت بھاری ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نوجوان وکلاءکو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر یہ بات سب نوجوانوں کے لئے نہیں ہے کیونکہ چندنوجوان وکلاءکا تعلق مستحکم گھرانوں سے بھی ہوتا ہے لیکن یہ تعداد کافی کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ پیشہ ِ وکالت کے ابتدائی دورکی مار کھانے والوںکے مندرجہ ذیل محاورے کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی جا رہی ہے۔

وکیل جب بوڑھا ہوتا ہے
تب وکالت جوان ہوتی ہے

چند روز قبل نوجوان وکلاءنے بار کونسلز سے اپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے پنجاب بار کونسل کے باہر پرامن احتجاج کی کال دی جس میں سینکڑوں نوجوان وکلاءشریک ہوئے اِس دن پنجاب بار کونسل کا اجلاس جاری تھا ۔پرامن احتجاج کرنے والے نوجوان وکلاءاپنے جائز مطالبات منوانے کے لئے بلڈنگ کے اندر داخل ہوگئے جس پر چندپنجاب بار کونسل کے ممبران کے ساتھ نوجوان وکلاءکی تلخ کلامی ہوگئی اِس طرح چیئر پرسن ایگزیکٹو کمیٹی محترمہ بشریٰ قمر نے 30نوجوان وکلاءکے وکالت کے لائسنس معطل کردیئے مگر یہ اصل تعداد 29تھی کیونکہ ایک نوجوان وکیل کا نام دو بار لکھا گیا تھا جبکہ اِس میں ایک دو سینئر وکلاءکے نام بھی شامل تھے جن کے مطابق وہ موقع پر موجودہی نہیں تھے اِس کے علاوہ فہرست میں چند ایسے نوجوان وکلاءکے نام بھی شامل ہیں جن کے مطابق وہ بھی موقع پر موجود نہ تھے شائداِیسی فہرست مرتب کرنے کا مقصدکسی کی طر ف سے اپنی ذاتی رنجش کا غصہ نکالنا نہ ہو۔

پنجاب بار کونسل کے اِس اقدام کے بعد پاکستان بار کونسل نے معطل کیے گئے تمام لائسنس فوراً بحال کردیئے کیونکہ پنجاب بار کونسل میں پروفیشنل گروپ اور اُن کے حمایتی جبکہ پاکستان بار کونسل میں انڈیپنڈنٹ گروپ برسراقتدار ہے اِس معاملے کے بعد نوجوان وکلاءکے جائز مطالبات کی منوانے کی کوشش وکلاءسیاست کے روح ِرواں دونوں بڑے گروپوں کی نظر ہوگئی ہے جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شائد نوجوان وکلاءاپنے جائز مطالبات منوانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے مگر وہ اب بھی پر عزم ہیں اور اِ س کوشش کو”ینگ وکلاءمحاذ“کے نام سے تحریک کی شکل میں بدلنے کی تیاری کررہے ہیں۔

اگر نوجوان وکلاءکے مطالبات کی بات ہے تو اُن کے مطالبات میں (1)کے امتحان کی پرانے طریقہ کار کے تحت بحالی (2)لائسنس فیس میں کمی(3)نوجوان وکلاءکو ماہانہ وظیفہ کی فراہمی ہیں جو بہت ہی جائز مطالبات ہیں ۔اِن مطالبات کے حوالے سے میری بات چیت نوجوان وکلاءکے سر گردہ رکن شاہد محمود سے ہوئی جبکہ پنجاب بار کونسل میں حزب اختلاف کے رکن اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے رہنما سید فرہاد علی شاہ کے مطابق اِس وقت امتحان کا پرانا طریقہ کار ہی چل رہا ہے جسے تبدیل نہ کیا جائے ۔لائسنس فیس میں گروپ انشورنس اور پی ایل جے کی ادائیگی کو ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ ”اختیاری “کیا جاسکتا ہے اِس طرح جس کی مرضی ہوگی وہ یہ ادائیگی کرے گااور جس کی مرضی نہیں ہوگی وہ نہیں کرے گا۔

جہاں تک پنجاب بارکونسل کی طرف سے نوجوان وکلاءکے لائسنس معطل کرنے کی بات ہے تو ”ماں کادرجہ“ رکھنے والی بار کونسل کو ایسے نامناسب اقدام سے گریز کرنا چاہئے تھابلکہ نوجوان وکلاءکی بات سننی چاہئے تھی کیونکہ ہر صوبائی بار کونسل کے ممبران کا انتخاب عام وکلاءکے ووٹوں سے ہوتا ہے اور 2019بھی الیکشن کا سال ہے ۔ پنجاب بارکونسل کا موقف ہے کہ وہ نوجوان وکلاءکو ” ماہانہ وظیفہ“ نہیں دے سکتی کیونکہ حکومت بار کونسل کو بہت کم ”فنڈ“ فراہم کرتی ہے جبکہ لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973میں واضح طور پر لکھا ہے کہ حکومت بار کونسل کے فنڈ کے لئے بجٹ میں حصہّ رکھے گی۔

دوسری طرف پاکستان کے ایوانِ بالا یعنی سینٹ کی طرز پر پاکستا ن بار کونسل کے الیکشن میں بھی ووٹوں کی خرید و فروخت یا ”ہارس ٹریڈنگ “ ہوتی ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ بار کونسل کا ممبر منتخب ہونے کا کوئی نا کوئی تو فائدہ ضرورہوتا ہے جس کی وجہ سے آئندہ الیکشن 2019میںصرف لاہور کی 16 سیٹوں پرامیدواروں ایک بہت بڑی تعداد الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی خاص وجہ وکلاءمسائل کا حل نہیں بلکہ پاکستا ن بار کونسل کے الیکشن میں ہونے والی ”ہارس ٹریڈنگ “کی مد میں ووٹوں کی کروڑوں روپے میں سودا بازی سمیت دیگر مراعات اور کا حصّول ہے۔ اِن حالات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پربار کونسلز کی طرف سے عام وکلاءکی فلاح و بہبودکے لئے اب موثر اقدامات کرنے کا وقت آگیا ہے ۔یہ مسئلہ صرف لیگل ایڈوائزریوں کی منصفانہ تقسیم سے ہی حل ہوسکتا ہے کیونکہ عام وکلاءجن میں نوجوان بھی شامل ہیں ووٹ دے کر اپنے جن نمائندوں کو منتخب کرتے ہیں وہی منتخب ہوکر اُن کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ۔قانون کے مطابق ایک وکیل 3سے زائد لیگل ایڈوائزریاں نہیں رکھ سکتا مگر یہاں ایک ایک چیمبر کے پاس درجنوںلیگل ایڈوائزریاں ہیں مگر نوجوانوں کے ہاتھ خالی ہیں اوراِن کے ساتھ یہ عمل ناانصافی کے مترادف ہے ۔اگر اب بھی ایسے اقدامات نہ کیے گئے جن سے نوجوان وکلاءکا استحصال ختم ہوجائے ورنہ اِس کے نتائج آئندہ بار کونسل الیکشن میں نظر آئیں گے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Parah: Al-Mubarakah Madaniah Rama 9: 72 to 82
Previous Post پارہ: الم 1 سورةالبقرة مدنیہ رکوع 9 آیت 72 سے 82
Next Post یہ دنیا ہمارے بغیر بھی چلے گی
This world will go without us

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.