yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حکومت کومزید آزاد تجارتی معاہدے نہ کرنے کا مشورہ

MH Kazmi February 18, 2017 1 min read
EXPERTS, SUGGESTED, GOVERNMENT, NOT, TO, APPROVE, MORE, FREE, TRADE, AGGREMENTS
Share this:

 اسلام آباد: تاجروں، صنعت کاروں اور مینوفیکچررز نے ترکی اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدوں پر پابندی، مقامی صنعت کو تحفظ، برآمدات کو فروغ دینے کے لیے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ٹریڈ اسٹریٹجی متعارف کرانے کی تجویز دی ہے۔

EXPERTS, SUGGESTED, GOVERNMENT, NOT, TO, APPROVE, MORE, FREE, TRADE, AGGREMENTSاس ضمن میں ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق یہ مطالبات پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائی جانے والی بجٹ تجاویز میں کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق پاکستان بزنس کونسل نے حکومت سے کہا ہے کہ نہ صرف نئے آزاد تجارتی معاہدوں (ایف ٹی ایز) پر پابندی عائد کی جائے بلکہ ماضی کے ایف ٹی ایز اور ترجیحی تجارت معاہدے (پی ٹی ایز) پر بھی نظرثانی کی جائے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کیے جائیں، موجودہ ایف ٹی ایز اور پی ٹی ایز پر نظرثانی کے لیے دوبارہ مذاکرات کے دوران تجارتی بہاؤ کے علاوہ 3 اہم مقاصد کو مدنظر رکھا جائے، اول ان معاہدوں کے نتیجے میں مقامی سطح پر زیاہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں، دوم ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہو اور سوئم نان کموڈیٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ آزاد تجارتی معاہدوں کے تحت پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی کے لیے کسی قسم کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوئے جبکہ صرف چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے تحت پاکستان کے تجارتی خسارے میں ساڑھے 6ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا، چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر سال2006میں دستخط کیے گئے، اس وقت تجارتی خسارہ2.4 ارب ڈالر تھا جو 2015میں بڑھ کر9 ارب ڈالر ہوگیا جبکہ چینی اعدادوشمار کے مطابق 2006 میںتجارتی خسارہ 3.2 ارب ڈالر تھا جو 2015 میں بڑھ کر 14ارب ڈالر ہوگیا۔

دستاویز کے مطابق اعدادوشمار میں پایا جانے والا فرق انڈر انوائسنگ کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ انڈر انوائسنگ کی وجہ سے پاکستانی اعدادوشمار کم ہیں جبکہ چین میں جو ویلیو ڈکلیئر ہورہی ہے اس کے مطابق یہ خسارہ زیادہ ہے جس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ چین کے ساتھ تجارت میں 5 ارب ڈالر کے لگ بھگ انڈرانوائسنگ ہورہی ہے۔ دستاویز میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے انٹیگریٹڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ٹریڈ اسٹریٹجی متعارف کرائی جائے، نئے ٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصولی کو افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے مقرر کردہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز میں شامل کیا جائے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال اور ایران سے اسمگلنگ کو بھی روکا جائے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے درآمدی اشیا پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز داخلی پوائنٹ پر وصول کیے جائیں، ڈیوٹی و ٹیکسوں کی یہ رقم ٹرانزٹ اشیا کے خارجی پوائنٹ پر ریفنڈ کردی جائیں تاکہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت منگوائی جانے والی اشیا کی مقامی مارکیٹ میں فروخت روکی جاسکے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ISHARJAH, PAYS, DOUBLE, COLORS, TO, PSL
Previous Post شارجہ نے پی ایس ایل کی رونقیں دوبالا کر دیں
Next Post وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدائت پر ممتاز لیگی راہنما جناب جاوید اختر بٹ سی پیک کے حوالے سے یورپ بھر میں آگاہی مہم کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں
JAVED, AKHTAR, BUTT, EX, PRESIDENT, PMLN, N, FRANCE

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.