yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

تجربات ہار جاتے ہیں

F A Farooqi April 16, 2016 1 min read
Life Experience
Share this:
Life Experience
Life Experience

تحریر : ممتاز ملک
انسان ہر روز ایک نئی بات سیکھتا ہے. ہر آنے والا پل اس کی زندگی کو نئے تجربات سے روشناس کراتا ہے . ہماری پیدائش سے لیکر ہماری موت تک ہم بے شمآر خواہشات سے بھی دوچار ہوتے ہیں اور تجربات کی بھٹی سے پک پک کر بھی نکلتے ہیں یہ نظام قدرت ہے کہ دنیا ان تجربات سے فائدہ بھی اٹھاتی ہے اور ہمیں اپنے آپ کو سیکھنے سے لیکر سکھانے تک کے مراحل سے گزرنا خود بھی بے حد سکون دیتا ہے اور بارآوری کے احساس سے ہمکنار کرتا ہے . پندرہ برس تک بچپن، تیس برس تک نوجوانی ،پنتالیس برس تک جوانی اور پچپن برس کی عمر کے بعد کا عرصہ بڑھاپا کہلاتا ہے۔

بچپن میں ہر چیز نئی لگتی ہے . نوجوانی میں ہمیں لگتا ہے ساری دنیا بیوقوف ہے اور خاص ہمی سیانے پیدا ہو گئے ہیں جو اللہ کا اس دنیا پر الگ سے احسان ہے . جوانی میں ہم اسی دنیا میں اپنے لیئے جگہ بناتے بناتے کئی بار کبھی اپنے دل سے لڑتے ہیں اور کئی بار اپنی عقل سے ہار جاتے ہیں کہ سامنے کئی اور سورما میدان میں ہمیں پچھاڑنے اور لڑانے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں . ادھیڑ عمری میں ہمیں لوگوں کے لب و لہجے اور اندازوآداب زندگی کی سمجھ آنے لگتی ہے اور ہم اس سے بہتر انداز میں نبرد آزما ہونے لگتے ہیں۔

دنیا بھر میں اس عمر کے لوگوں کو معتبر جانا جاتا ہے اور انہیں باوقار اور پراعتماد سمجھا جاتا ہے . کیونکہ ان کے پاس دنیا کو سکھانے کا مواد آ چکا ہوتا ہے اور اسے وہ بہتر انداز میں دوسروں تک منتقل کر سکتے ہیں . یہاں تک کہ پیغمبر کے پیغبرانہ اعلان کے لیئے بھی اللہ پاک نے چآلیس سال کی عمر تک پہنچنے کا حکم دیا. وجہ یہ ہی کہ تب تک تم دنیا کو اور دنیا تمہیں جان جائے سمجھ جائے۔

Writing
Writing

دنیا کے بڑے بڑے رائٹرز ،شاعر، اداکار، مصور وغیرہ وغیرہ وغیرہ سب کے سب بڑی بڑی عمر کے خواتین و حضرات ہیں اور ان کی بے حد عزت و احترام اور قیمت ہے . لیکن ہمارے ہاں یا ہمارے ملک میں ہمیشہ ہی گنگا الٹی بہتی ہے . ہمارے ہیں جوان اور ناتجربہ کار لوگوں کو فیلڈ میں لاکر ان کی پشت پناہی کرنے والے فورا اسے اس کرسی پر بٹھانے کی کوشش کرنے لگتے ہیں کہ جس کے کرسی سے زمین تک ابھی قدم بھی پورے نہیں پہنچ رہے ہوتے . اور ان کے سامنے ان لوگوں کو بٹھانے کی کوشش کی جاتی ہیں کہ جنہوں نے اس دشت کی سیاحی میں اپنا آپ کھو دیا ہوتا ہے . خود کو ہتھیلی پر سرسوں جمانے والا جوان ، جسم تو طاقتور لے آتا ہے لیکن اس میں بڑھاپے کا اعتماد ، علم اور تجربہ بھرنے کی کوشش بھی شروع کر دیتا ہے۔

اس کی مثال ایسے ہی ہے جیسے قدرتی کھاد سے تیار ہونے والی فصل جو تیار ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہے لیکن لذت اور تاثیر میں بےحد فائدہ مند ہوتی ہے جبکہ دوسری جانب کیمیکل اور مصنوعی کھادوں کے زور پر راتوں رات پیدا کی جانے والی فصل جو سائز میں شکل ضرورت میں بہت بڑی بھی ہو گی اور خوبصورت بھی ہوگی لیکن لذت اور طاقت میں صرف بھس کے برابر اس تمہید سے آپ کو یہ تو اندازہ ہو ہی گیا ہو گا کہ ہم بات کو کس رخ پر بیان کر رہے ہیں۔

آج کل ہماری عمر کے لوگ کہ جن کی اولادیں ٹین ایج میں یا جوانی میں داخل ہو چکی ہیں ان کی سوچی سمجھی یا ناسمجھی منصوبہ بندی نے ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ہم بحیثیت قوم کے ہمیشہ ہی تنزلی کا شکار کیوں رہتے ہیں تو ایک ہی بات سمجھ پائے کہ جس عمر میں دنیا اپنے لوگوں سے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے لگتی ہیں اس عمر میں ہمارے ہاں رواج ہے کہ آپ اب گھر بیٹھیں ہم نیا خون میدان میں لا رہے ہیں . سو ہم خون ہی لاتے ہیں تجربات کو لانے یا استعمال کرنے کا نہ ہمیں شوق ہے اور نہ ہی شعور . لہذا دنیا کامیاب ہو رہی ہے اور ہم ناکام …. اس لیئے کہ پرانے تجربات پر نئے نخرے اور انداز بازی مار جاتے ہیں . تجربات ہار جاتے ہیں۔

Mumtaz Malik
Mumtaz Malik

تحریر : ممتاز ملک

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post شہزادی کیٹ پرنس ولیم پر سبقت لے گئیں
Next Post سلمان خان کی نئی فلم “سلطان” کا ریلیز سے پہلے ہی ریکارڈ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.