yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

Web Editor May 23, 2018 1 min read
Executive Board meeting of National Accountability Bureau
Share this:

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

Executive Board meeting of National Accountability Bureauاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جناب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ تمام انکوائریاں اور انویسٹی گیشن مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جو کہ حتمی نہیں نیب تمام متعلقہ افراد سے بھی قانو ن کے مطابق ان کا موقف معلوم کرے گا تا کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے فیصلوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
1 نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، لیاقت علی خان جتوئی سابق وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی، اسمعیل قریشی سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی، محمد یوسف میمن ،سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت پانی وبجلی ،غلام نبی منگریو سابق جوائنٹ سیکرٹری وزارت پانی وبجلی،عمر فاروق سابق سیکشن افسروزارت پانی وبجلی،ائیر مارشل (ر) شاہد حامدسابق چئیرمین متبادل توانائی بورڈ،نسیم اختر خان سابق سیکرٹری اے ای ڈی بی ،عارف علاﺅالدین سابق چیف ایگزیکٹو افسر اے ای ڈی بی اوربشارت حسن بشیر سابق کنسلٹنٹ اے ای ڈی بی کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بشارت حسن بشیر کو غیرقانونی طورپر کنسلٹنٹ تعینات کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو2کروڑ16لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
2 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سی ڈی اے کے افسران،میسرز پارک لائن اسٹیٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ اوردیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طورپر محکمہ جنگلات پنجاب کی زمین غیرقانونی طورپرپارک لائن اسٹیٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کو الاٹ کرنے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔
3 ایگزیکٹو بورڈ نے مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈطارق شفیق خان،جنرل مینیجر فخر الزمان علی چیمہ اور دیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر نکوائری بند کرنے کی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ وزارت قواعد کے تحت مبینہ طور پر غیرقانونی تقرریوںکی محکمانہ جانچ پڑتال کرے۔
4 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی پاکستان لاہور سہیل عمر اوردیگر کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی۔ اور فیصلہ کیا گیا کہ معاملہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے متعلقہ وزارت کو بھیجا جائے۔

5 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے ای او بی آئی کی انتظامیہ اور بینک آف پنجاب لاہور کے افسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ای او بی آئی کی انتظامیہ پر مبینہ طور پر 3.8ارب روپے کے حصص بینک آف پنجاب لاہور میں غیرقانونی طور پرخریدنے کا الزام ہے۔
6ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سیٹھ نثار احمد ولد محمد لطیف کی 177.794ملین روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی منظوری دی۔ جس کو حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت میں بھیجا جائے گا۔
7 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سابق چئیرمین پنجاب کو آپریٹوبورڈ فار لیکویڈیشن مشتاق انجم اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پنجاب کو آپریٹوبورڈ فار لیکویڈیشن کی اراضی کی غیرقانونی منتقلی کاا لزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 53.93ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
8 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے لیاری ایکسپریس وے ریسیٹلمنٹ پراجیکٹ کراچی کے افسران/ اہلکاران کےخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پراراضی کی چائنہ کٹنگ ،کمرشل اور رہائشی پلاٹون پر قبضہ کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 2792ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
9 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے محکمہ مال حکومت سندھ تالوکا سجاول کے افسران/ اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ملزمان پرمبینہ طور پرغیرقانونی طور پر سرکاری زمین کی فروخت کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو بھاری کا نقصان پہنچا۔
10 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میسرز فتح ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ حیدآباد کے ڈائیریکٹراسد ظہیرول ظہیرالحسن کی 11.9 ملین روپے پلی بارگین کی درخواست کی منظوری دی۔جس کو حتمی منظوری کیلئے احتساب عدالت میں بھیجا جائے گا۔
11 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے الائیڈ بینک لمیٹڈ کے اہلکاران کے خلاف عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ سٹیٹ بینک کو متعلقہ بینک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے معاملہ بھیجا جائے۔
12 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے کوئٹہ سے سابق ایم این اے سید ناصر علی شاہ اور دیگر کے کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر سر کاری کاغذات میںرہائشی پلاٹس کو کمرشل پلاٹس میں تبدیل کرنے کا الزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو روپے کا نقصان پہنچا۔
13 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے نور احمد پیرکانی سابق ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بڑے پیمانے عوام کو دھوکہ دینے کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 66.150 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
14 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پرمبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو 270 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

15 ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے وزیر اعلٰی سندھ کے سابق معاون خصوصی پہلاج مل کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
16 ایگزیکٹو بورڈ نے مبینہ طور پر میٹرو بس پراجیکٹ ملتان کیلئے غیرقانونی طور پر زمین خریدنے اور ٹھیکہ دینے کے مبینہ الزام کی انوسٹی گیشن کی منظوری دی۔
17 ایگزیکٹو بورڈ نے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر عمران نور اور مینیجر ایچ آر عامر مقبول اور دیگرکے خلا ف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر مبینہ طور اختیارات کا ناجائز استعمال اور عمران نورکی چیف فنانشل آفیسر کے طور پر غیرقانونی بھرتی کاالزام ہے۔ جس سے قومی خزانے کو 104ملین روپے کا نقصان پہنچا۔

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے بھر پور کوششیں کررہا ہے ، بد عنوانی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے۔ نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمے کو نہ صرف اپنی قومی زمہ داری سمجھتے ہیں بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کے لیے بھر پور کاوشےں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔ نیب کسی سے انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ نیب “احتساب سب کے لیے” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پاکستان اور پاکستان کی عوام سے ہے ۔ نیب افسران اپنے فرائض پوری ایمانداری ، دیانت ، میرٹ، شفافیت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سرانجام دیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیںکی جائے گی۔

https://www.yesurdu.com/wp-content/uploads/2018/05/WhatsApp-Video-2018-05-23-at-4.52.56-PM.mp4
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
State not have PM property... the news came from the Supreme Court (N) was grab electricity on the league government
Previous Post ریاست وزیراعظم کی جائیداد نہیں۔۔۔ سپریم کورٹ سے (ن) لیگی حکومت پر بجلیاں گرا دینے والی خبر آگئی
Next Post قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سمیت اہم شخصیات کے خلاف تحقیقات کی منظوری
Approval of investigation against important personalities including former Prime Minister Shaukat Aziz in executive Board meeting of National Accountability Bureau

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.