yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

قاتل کے لیے استثنیٰ؟

Web Editor April 10, 2018April 10, 2018 1 min read
Execution for the killer?
Share this:

ایک تو وہ امریکی، اوپر سے سفارت خانے کا ملٹری اتاشی۔ سگنل توڑ کر گاڑی دو موٹرسائیکل سواروں پر چڑھادی تو کیا ہوا؟ ایک طالب علم جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا تو کیا فرق پڑتا ہے؟ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ اسے گرفتار کرکے مقدمہ بنایا جائے گا تو وہ سن لے کہ غلام، آقاؤں کو سزائیں نہیں دیا کرتے۔

ریمنڈ ڈیوس نے بھی تو یہی کیا تھا، بلکہ اس نے تو دو جانیں لی تھیں۔ کیا بگاڑ لیا ہم نے اس کا؟

اسلام آباد کے دامن کوہ چوک پر ہونے والا یہ تازہ واقعہ ہمیں اپنی اوقات یاد دلانے کےلیے کافی ہے۔ ساری دنیا کو قانون کی بالادستی کا درس دینے والے امریکا کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف امانویل نے ٹریفک اشارے کی مطلق پرواہ نہ کی۔ سگنل توڑتے وقت اس سے گاڑی کی رفتار کم کرنے کی زحمت تک گوارا نہ ہوئی۔ موٹرسائیکل کو اتنی زور سے ٹکر ماری کہ دونوں سوار اچھل کر دور جاگرے۔

ہر دم انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے امریکا کے سفارتی اہلکار کے چہرے پر اتنے بڑے سانحے کے بعد بھی نہ تو کوئی ندامت تھی نہ کسی پشیمانی کے آثار۔ بلکہ اسے تو جب اس کی گاڑی سمیت تھانہ کوہسار لے جایا گیا تو اس نے وہاں الٹا پولیس سے بدتمیزی کی۔ کوئی عام پاکستانی اپنی پولیس کے سامنے ذرا زبان چلاکر تو دکھائے۔ کیا حشر ہوگا، سب جانتے ہیں۔ لیکن اپنے عوام کو کیڑے مکوڑوں سے زیادہ اہمیت نہ دینے والی ہماری پولیس، امریکی سفارتی اہلکار کے سامنے ہاتھ باندھے جی حضوری کی مکمل تصویر بنی کھڑی رہی اور وہ صاحب بہادر آنکھیں دکھاتا، باتیں سناتا دوسری گاڑی میں بیٹھ کر یہ جا وہ جا۔ عوام کی جان و مال کے محافظ منہ دیکھتے رہ گئے۔

اسے سفارتی استثنیٰ حاصل تھا۔ چلیے مان لیا۔ مگر انسانی زندگی کی اہمیت تو ساری دنیا کے قوانین، ساری دنیا کے مذاہب میں تسلیم شدہ ہے۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ ایک قاتل کےلیے سفارتی استثنیٰ کا قانون کس نے بنایا۔ یہ حادثہ نہیں بلکہ سیدھا سیدھا قتل کا کیس ہے۔ سو فیصد غلطی امریکی سفارتی اہلکار کی تھی۔ سگنل توڑ کر کسی پر گاڑی چڑھا دینا اور اس کی جان لے لینا اگر اقدام قتل نہیں تو اسے کیا نام دیا جائے؟ کم از کم حادثہ تو قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اور پھر جس استثنیٰ کی بات یہاں ہورہی ہے، کیا ایسی کوئی سہولت ہمارے سفارتی اہلکاروں کےلیے بھی امریکا میں ہے؟ اگر کسی کو علم ہو تو ضرور بتائے کیونکہ ہم نے تو یہی دیکھا ہے کہ وہ ہمارے وزیراعظم تک کو استثنیٰ نہیں دیتے۔ ایئرپورٹ پرسب کے سامنے ایک عام شہری کی طرح کھڑا کرکے ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور مکمل اطمینان کے بعد ہی ان کی گلو خلاصی ہوتی ہے۔ واپس آکر وزیراعظم بڑے فخر سے بتاتے ہیں کہ ان کی امریکا میں کوئی بے عزتی نہیں ہوئی؛ بلکہ الٹا انہوں نے ہمیں یہ سبق پڑھانے کی کوشش کی کہ ہمیں دوسرے ملک میں جاکر وہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ اگر ایسا ہے، اور یقیناً ایسا ہی ہے، تو امریکی ہمارے ہاں آکر ہمارے قوانین کا احترام کیوں نہیں کرتے؟

ہماری سیکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرکے اس واقعے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا دیا ہے۔ اب امریکیوں کے نزدیک پاکستان کے احتجاج کی کیا اہمیت ہے؟ اس بارے میں منہ نہ ہی کھلوائیے تو بہتر ہے۔ ہمارے احتجاج کو تو بھارت بھی خاطر میں نہیں لاتا۔ ایک دن دفتر خارجہ میں اس کے ہائی کمشنر کی طلبی ہوتی ہے تو دوسرے دن پھر وہی ایل او سی پر حملہ اور بے گناہوں کی شہادت۔

بعض میڈیا رپورٹس میں تو یہ بھی آیا ہے کہ امریکی ملٹری اتاثی نشے میں تھا۔ ہوسکتا ہے اس نے شراب نہ پی رکھی ہو، لیکن طاقت کا نشہ بھی کم نہیں ہوتا۔ ایک تو وہ امریکی، دوسرا پاکستان کی سرزمین پر۔ سینہ پھلانے اور گھمنڈ دکھانے کےلیے یہ کافی نہیں کیا؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The world's longest marine bridge ready in China
Previous Post چین میں دنیا کا سب سے طویل سمندری پل تیار
Next Post اپنے مردوں کی تربیت کیجئے
Let us training your mens

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.