yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ای یو ویک کے شرکاء کا کشمیریوں پر مظالم روکنے کا مطالبہ

Yes 2 Webmaster September 17, 2015 1 min read
Kashmir EU Week
Share this:
Kashmir EU Week
Kashmir EU Week

برسلز (پ۔ر) یورپی پارلیمنٹ میں”کشمیر۔ای یو ویک” کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔ ”سپیکنگ ودھ ون وائس” (یک زبان ہوکربولیں) کے عنوان سے کشمیر کے حوالے سے سالانہ تقریبات ”کشمیرای یو ویک” کا آغازتین روزقبل برسلزمیںای یوپارلیمنٹ کی عمارت میں ہوا۔ یہ تقریبات اٹھارہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ان تقریبات میںکشمیراور یورپ سے ماہرین، دانشور، این جی اوزکے نمائندگان اور اراکین پارلیمنٹ شرکت کررہے ہیں۔ جبکہ اس پروگرام کا مقصدمذاکرات کے ذریعے کشمیرکے دیرینہ مسئلہ کے پرامن حل کے لیے یورپی عوام میں آگاہی پیداکرنا اور یورپی اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرناہے۔گذشتہ تین دنوں کے دوران ان تقریبات میں ایک پریس کانفرنس، کانفرنس کا مرکزی سیشن اور نمائش کا افتتاح شامل تھے۔

اس موقع پر رکن ای یوپارلیمنٹ اور پروگرام کے میزبان سجادکریم نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کے لیئے ہمیں نئے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔ انھوں نے مسئلہ کشمیرکے حوالے سے چین کے موثر کردار کی بھی تجویز پیش کی۔ انھوں نے اعادہ کیاکہ ہم مظلوم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔پروگرام کے دوران انسانی حقوق کے کشمیری علمبردار خرم پرویزنے شرکاء کی توجہ ”پیرنٹس آف ڈساپریڈپیپلز” نامی این جی او کی طرف سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ کی طرف دلائی جس میں 972بھارتی اہلکاروں پر تشدد، جنسی تجاوز، جبری گم شدگی اور ماورائے عدالت قتل عام کا الزام لگایا گیاہے۔ انھوں نے کہاکہ ان اہلکاروں پر کوئی مقدمات نہیں چلائے جارہے ۔ اگر چہ کچھ پر مقدمات بھی درج ہوئے لیکن وہ عدالتوں کے ذریعے بری ہوچکے ہیں۔ انھوں نے بطور مثال کہاکہ ایک کیس میں چالیس خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔خرم پرویزنے متعدد اراکین پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات سے فردافردا ً بھی ملاقاتیں کیں۔

رکن ای یو پارلیمنٹ راجہ افضل نے کشمیرکونسل ای یو کی کاوشوں کو سراہا اور مطالبہ کیاکہ کشمیریوں پر مظالم کے خاتمے کے لیے موثر اقداما ت کئے جائیں۔ آزادکشمیرکی وزیرترقی نسواں و سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے کہاکہ جموں و کشمیرکے لوگوں کو عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے ۔ کشمیری ایک لمبے عرصے سے مصائب کا شکارہیں اور ان پر مظالم میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ کشمیرای یو ویک کی منتظم این جی او ”کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضاسید نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کرنے والے اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جن میںبھارتی حکام کے ہاتھوں تشدد، قتل وغارت، جنسی تشدد، جبری گم شدگی،سرے عام گولی کا استعمال اور اظہاراورتقریر کی آزادی پر پابندی شامل ہے، روزانہ کا معمول بن چکاہے۔ انھوں نے کہاکہ اگرعالمی برادری نے اس صورتحال کانوٹس نہ لیاتو ہم عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکٹا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیرای یو ویک کااہتمام کشمیرکونسل ای یو نے انٹرنیشنل کونسل فارہیومن ڈی ویلپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی)کے تعاون سے کیاہے۔علی رضاسید کاکہناہے کہ کشمیرکا تنازعہ ایک بڑا المیہ ہے اورمقبوضہ کشمیرکے لوگوں کے لیے ہرلمحہ مصائب لارہاہے۔انھوں نے خرم پرویزکی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کا سراہا اور کہاکہ اس سے مسئلہ کشمیرکو یورپ میں اجاگر کرنے میں مددملے گی اور مظو م کشمیریوں کی حمایت پر مبنی ہمارے مشن کو تقویت پہنچے گی۔ انھوں نے کہاکہ دنیاکو اس صورتحال کا نوٹس لیناچاہیے اور بھارت پر دبائوڈالناچاہیے تاکہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور کشمیرسمیت پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب تنازعات کو حل کرے۔

پروگرام میں چیئرمین خارجہ امور کمیٹی یورپی پارلیمنٹ المار بروک، جنوبی ایشیاء کے ساتھ تعلقات کے لیے قائم ای یو پارلیمنٹ کی وفد کی چیئرپرسن جینز لمبرت اوراراکین ای یو پارلیمنٹ امجد بشیر، ریچارڈ ہوویت، تونے کالان، تموتھی کرکوف، نیناگل، مسنتھرے انتھیا اور مادام جوڈی اور ہیومن رائٹس واچ ودھ آوٹ بارڈرز کے صدر ویلی فاطر بھی شریک ہوئے۔ ورلڈ کشمیرڈائس پورہ الائنس کے چیئرمین فاروق صدیقی (فاروق پاپا) نے کہاکہ کشمیرایک عالمی مسئلہ ہے اور یورپی یونین اور دیگر عالمی طاقتوں کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرناچاہیے۔ برطانیہ سے انسانی حقوق کی علمبردار سعدیہ میر نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کا مسئلہ اٹھایا اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم سے روکیں۔

فری کشمیرآرگنائزیشن جرمنی کے صدر صدیق کیانی نے کہاکہ کشمیری اپنے حقو ق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور دنیا کو ان کی مدد کرنی چاہیے۔ لندن سے خاتون دانشور نتاشا کہول نے کہاکہ عالم برادری کو آنکھیں کھول لینی چاہیے اور کشمیریوں کی مشکلات نظراندازنہ کیاجائے۔ جموں و کشمیرخودارادیت موومنٹ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاکہ ہم مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر اٹھاتے رہیں گے۔ بھارت سے انسانی حقوق کے وکیل کرٹیک موروکتا نے خطاب کیا اور دیگر مقررین میں خولہ صدیقی اور زاہد ہاشمی بھی شامل تھے۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PML-N Press Conference
Previous Post عمران خان اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کر کے جمہوریت کو کمزور کر رہے ہیں: مسلم لیگ ن
Next Post یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر ای یو ویک کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.