yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان، مودی اور ٹرمپ کی تکون کی سازش کی بنیاد پر مسئلہ کشمیر کی حیثیت تبدیل ,ناجائزحکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

MH Kazmi February 5, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)عمران خان، مودی اور ٹرمپ کی تکون کی سازش کی بنیاد پر مسئلے کی حیثیت کو تبدیل کیا گیا، کشمیر پر قبضہ کرنے کا بھارت کا خواب ان شااللہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا،اسٹبلشمنٹ کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ آپ پر اپنے فیصلے مسلط کرے، کشمیر آزاد ہوگا، پاکستان کا حصہ بنے گا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگیں گے اور سری نگر کی منڈی راولپنڈی کے نعرے لگتے رہیں گے۔ اگر کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت بنتی ہے تو جو حشر پاکستان کا کر رکھا ہے اس سے برا حال کشمیر کا کریں گے۔ آپ ان کے ہوتے ہوئے کشمیر کو جنت نظیر نہیں کہہ سکیں گے، اس لیے پورے خلوص اور ہمت کے ساتھ اپنے مستقبل کے فیصلے کریں ۔ناجائز اورنااہل حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ یہ بات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مظفرآباد میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ESTABLISHMENT, SHOULD, NOT, BE, ALLOWED, TO, DECIDE, THE, FATE, OF, KASHMIRIS

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں کشمیر کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا دن منایا جارہا ہے اور پی ڈی ایم کی قیادت براہ راست یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مظفر آباد میں موجود ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے کشمیر کے مسئلے پر دو ٹوک مؤقف دینا ہے اور بھارت کو مجبور کرنا ہے کہ جو فیصلہ انہوں نے کشمیریوں کے خواہشات کے خلاف پچھلے سال کیا وہ ہمیں قبول نہیں اور اس کو واپس کرانے کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج پھر سے آپ کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان کے ہر ضلعی مراکز پر مظاہرے ہو رہے ہیں اور ان شااللہ دلوں کا یہ جوڑ ہمیشہ قائم رہے گا۔انھوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کشمیری پاکستان کے ساتھ ہے، اس کا دل اور جذبات پاکستان سے وابستہ ہیں اورجو لوگ کشمیریوں کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آنے والی تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کافیصلہ کیا اور آج بھی اس پر قائم ہیں لیکن جب تک پاکستان میں عوام کی نمائندہ حکومت تھی تو کسی مودی کو یہ جرات نہیں ہوسکی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اس کو بھارت کا صوبہ بنا سکے۔عمران خان کی لابی کشمیر کی تقسیم کا سوچ رہی ہے’ ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان اور اس کی لابی کشمیر کی تقسیم کا سوچ رہی ہے، اسی سوچ کی بنیاد پر آج مودی نے موقع پا کر کہ پاکستان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آئے گا تو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی، جس طرح عمران خان نے الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ اللہ کرے مودی جیت جائے، وہ کشمیر کامسئلہ حل کر دے گا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ واحد آدمی تھا جس نے اقتدار میں آنے سے پہلے کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کا فارمولا پیش کیا تھا، اس کے منشور کا حصہ تھا کہ کشمیر کو تقسیم کردیا جائے اورپھر انہوں نے گلگت بلتستان میں جا کر اس کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی سمجھتا ہوں کہ آزاد کشمیر ہو یا گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاکستانی ہے، پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں ان کے جذبات پر کوئی شک نہیں ہے لیکن بین الاقوامی سطح پر معاملے کی حیثیت کو بھی نظر اندازنہیں کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کہتا ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور وہ بھارت کا جغرافیائی حصہ ہے تو یہ اقوام متحدہ کی 1949 کی قرار دادوں کی مخالفت ہے، بھارت نے عالمی سطح پر بین الاقوامی فورم، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں سے غداری کی ہے، جو غداری انہوں نے کی تھی وہی آج غداری کا مرتکب ہو رہا ہے۔ صدر پی ڈی ایم نے کہا کہ آپ عزت دیں،وسائل دیں، روزگار اورخوش حال زندگی دیں اس پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا پورے کشمیر کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے یہاں مظفرآباد میں دو حیثیتوں میں جلسہ کیا ہے، ایک 5 فروری کو یوم یک جہتی کے طور پر اور اس میں احتجاج شامل ہے کہ کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس کشمیر کا سودا کیا گیا ہے اور بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، اس کے خلاف ہم یہاں آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک ایسا ترنوالہ نہیں کہ آپ آسانی سے اس کو نگل سکیں گے، جب تک میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین رہا تو بھارت کو جرات نہیں ہوسکی، آج آپ کو پتہ ہے کہ کشمیر کا وزیر اور اس کا چیئرمین کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان، مودی اور ٹرمپ کی تکون کی سازش کی بنیاد پر مسئلے کی حیثیت کو تبدیل کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ ناجائز اور نااہل حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، ہم ان حکمرانوں کو مسئلے کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک نظریاتی مسئلہ ہے، کشمیری قوم کا مسئلہ ہے، آپ پنجاب کو تقسیم کریں اس بنیاد پر کہ آدھا پنجاب سکھوں کا ہے اور آدھا پنجاب مسلمانوں کا ہے، آپ بنگال کو تقسیم کر سکتے ہیں کہ آدھا بنگال مسلمانوں کا اور آدھا ہندووں کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ تقسیم 1947 کے فارمولے کا حصہ ہے تو آر پار کشمیری مسلمان ہیں، ایک مسلمان قوم کی حیثیت سے پاکستان سے الحاق کرنا ان کا حق بنتا ہے اور ہم نے اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں 2018 کے انتخابات کو مسترد کردیا ہے، ایک دھاندلی کی حکومت ہے اورپھر اس نے حال ہی میں گلگت بلتستان میں دھاندلی کرائی ہے اس کو بھی تسلیم نہیں کریں گے اور اب آزاد کشمیر میں بھی دھاندلی کروائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں دھاندلی نہیں کرنے دینی ہے، جرات کرنی ہے، عوام ٹھیک ہوتے ہیں لیکن ایک مفاد پرست طبقہ ہوتا ہے جو کل مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا تھا اور آج ان کا ایک بھی رکن پی ٹی آئی یا اس کیمپ میں جاتا ہے تو وہ کشمیر کا نمائندہ نہیں ہے بلکہ اس کو کشمیر کا غدار سمجھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار پیپلزپارٹی کا رکن تھا اور آج اپنی وفاداری تبدیل کرکے پی ٹی آئی یا اس کیمپ میں جائے گا تو اس کو غدار کشمیر تصور کیا جائے گا، وہ کشمیریوں کے ووٹ کا حق دار نہیں ہوگا۔ہم ایک قوم، ایک امت ہیں اور مجھے پتہ ہے موجودہ حکومت نے پاکستان کو کیا دیا تو اب کشمیر کو دینے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے پاکستان کو مہنگائی، بھوک اور افلاس دیا ہے، کشمیریوں اگر آپ نے ان کا ساتھ دیا تو اپنے تاریک مستقبل کا انتظار کیجیے، پھرمہنگائی، بے روزگاری کے مستقبل کا انتظار کیجیے کیونکہ پھر کشمیر میں خوش حال نہیں آئے گی۔ صدر پی ڈی ایم نے کہا کہ اگر کشمیر میں ان کی حکومت بنتی ہے تو جو حشر پاکستان کا کر رکھا ہے اس سے جلد کشمیر کا برا حال کریں گے اور پھر آپ ان کے ہوتے ہوئے کشمیر کو جنت نظیر نہیں کہہ سکیں گے، اس لیے پورے خلوص اور ہمت کے ساتھ اپنے مستقبل کے فیصلے کریں، مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ آپ پر اپنے فیصلے مسلط کرے، کشمیر آزاد ہوگا، پاکستان کا حصہ بنے گا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگیں گے اور سری نگر کی منڈی راولپنڈی کے نعرے لگتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قبضہ کرنے کا بھارت کا خواب ان شااللہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

‘حکمرانوں کو مسئلہ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے’
‘کشمیریو! اسٹبلشمنٹ کو اپنے فیصلے مسلط کرنے کی اجازت نہیں دو’

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post تحریک عدم اعتماد پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے راتوں رات یو ٹرن لے لیا، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری کا اسمبلی میں اظہار خیال
Next Post پاکستانی سفارتی مشنز نے یوم یکجہتی کشمیر پر سیمینارز، مباحثوں، تصاویری نمائشوں کا بھرپور انعقاد ، اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر کشمیری امنگوں کے مطابق جلد اقدامات پر زور

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.